Tag: current

  • کرنٹ سے 2 بھائیوں کی ہلاکت : سی ای او کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج

    کرنٹ سے 2 بھائیوں کی ہلاکت : سی ای او کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی : شاہ فیصل کالونی میں کرنٹ لگنے سے 2 بھائیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    ہلاکتوں کے واقعہ کا مقدمہ سی ای او کے الیکٹرک اور دیگر افسران کے خلاف درج کرلیا گیا، مقدمہ بچوں کے اہل خانہ کی مدعیت میں شاہ فیصل تھانے میں درج کیا گیا۔

    اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ گھر کے باہر کےالیکٹرک کی انڈر گراؤنڈ وائر سے کرنٹ آرہا تھا، جس سے ہمارے دونوں بچوں کو کرنٹ لگا۔،

    کرنٹ لگنے پر چھوٹا بیٹا سراج خان موقع پر دم توڑ گیا تھا، بڑا بیٹا اصرار خان روڈ پر بارش کے پانی کے باعث رکشے میں چل بسا۔

    ہلاک شدگان کے اہل خانہ نے پولیس حکام سے استدعا کی ہے کہ واقعے کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

    دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شاہ فیصل کالونی میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، متوفیان کے خاندان سے دلی ہمدری ہے۔

    اپنے جاری بیان میں ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں متعلقہ مقام پر بجلی کے انفراسٹرکچر سے لیکیج کے شواہد نہیں ملے، علاقے میں دیگر سروسز کے تار ٹیلیفون کھمبوں پر موجود ہیں جن کی ارتھنگ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی 4 نمبر میں کرنٹ لگنے سے 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے تھے، واقعے کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ بارش کے دوران گلی میں دونوں بھائی سڑک پر جمع پانی میں گرے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جنہیں موقع پر موجود افراد نے سخت جدوجہد کے بعد دونوں کو کھینچ کر باہر نکلا۔

    اس حوالے سے شاہ فیصل کالونی پولیس نے بتایا کہ کرنٹ لگنے کا واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں سگے بھائی ہیں اور ان کی شناخت 21 سالہ مراد اور 12 سالہ سراج ولد سلطان کے نام سے کی گئی۔

  • موجودہ حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب

    موجودہ حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور :  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 100 روزہ پروگرام پر عمل کے لیے وزارتوں کو اہداف دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ متعین کردہ اہداف پر پیش رفت کی نگرانی خود کر رہا ہوں، 100 روزہ ایجنڈا عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کی منصوبہ بندی ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 100 روزہ پروگرام پر ہر قیمت پر عملدر آمد کیا جائے گا، موجودہ حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے، حکومت عوام کے مسائل ان کے دروازے پر حل کرے گی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت انصاف کی بالادستی، میرٹ اور گڈ گورننس کو فروغ دے گی۔


    مزید پڑھیں : نئے بلدیاتی نظام سے موجودہ اسٹیٹس کو ختم ہوجائے گا: عثمان بزدار


    یاد رے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں اور خواہشات کےمطابق ہوگا، بلدیاتی نمائندوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جائے گا۔

    عثمان بزدار نے کہا تھا کہ مسائل دہلیز پر حل کرنے کے عمل میں نظام اہم کردارادا کرے گا، بلدیاتی اداروں میں چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے نظام میں شفافیت کو ہر قیمت پرملحوظ خاطررکھا جائے گا، ایسانظام وضع کیاجارہاہے، جس سے مسائل نچلی سطح پرحل ہوں گے۔

  • مظفرگڑھ: کرنٹ لگنے سے سات مزدور جاں بحق

    مظفرگڑھ: کرنٹ لگنے سے سات مزدور جاں بحق

    مظفرگڑھ: پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے نواحی علاقے میں کرنٹ لگنے سے سات مزدور جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ مظفر گڑھ کےعلاقے روہیوالی میں پیش آیا جہاں مزدور کنویں میں کھدائی کررہے تھے۔

    کھدائی کے دوران بجلی کی 11 کلو واٹ کی لائن آگئی جس سے لوہے کے اوزار ٹکرانے کے سبب کام کنویں میں کام کرنے والے تمام مزدور جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر ابتدائی تفتیش کے بعد مزدوروں کی نعشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے کہ لائن کس کمپنی کی ہے اورلائن والی جگہ پرکنواں بنانے کی اجازت کیسے دی گئی۔

  • دوسری جماعت کا طالبعلم کرنٹ لگنےسےجاں بحق

    دوسری جماعت کا طالبعلم کرنٹ لگنےسےجاں بحق

    ملتان : اسکول میں دوسری جماعت کاطالب علم بجلی کا تار چھو جانے سےزندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    ملتان کے نواحی علاقہ لاڑ میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں کھلیتے ہوئے دوسری جماعت کا طالبعلم دس سال کے حسنین کا ہاتھ بجلی کے کھمبے کی سپورٹنگ وائر سے ٹکرا گیا، جس میں کرنٹ دوڑ رہا تھا، کرنٹ لگنے سے حسنین انتقال کر گیا ۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس نے میپکو کو سپورٹنگ وائر میں کرنٹ آنے کی کئ بار شکایت کی گئی تھی لیکن کوئی اقدام نہ کیا گیا، افسوس ناک واقعہ پر بچے کے لواحقین اہل علاقہ اورا سکول طلبا نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔