Tag: Current Gold Price

  • سعودی عرب میں سونے اور ریال کے نرخ کیا رہے ؟

    سعودی عرب میں سونے اور ریال کے نرخ کیا رہے ؟

    ریاض : سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں استحکام رہا جبکہ ریال کی پاکستانی قیمت 74.52پیسے ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار 7 جنوری 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔

    عاجل ویب کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 215.83 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ سنیچر کو کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 215.83 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔

    24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 246.66 ریال، 22 قیراط ایک گرام 226.10 اور18 قیراط 184.99 ریال رہی ہے۔

    21 قیراط 8 گرام گنی 2,071.94 ریال، 22 قیراط 2,170.60 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام گنی کی قیمت 2,367.93 ریال رہی جبکہ ایک کلوگرام سونا 248,385.74 ریال میں دستیاب رہا۔

     سعودی ریال کی قیمت

    سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن سنٹرز کے مطابق اتوار 07 جنوری 2024 کو سعودی ریال کا ایکسچینج ریٹ ذیل میں درج کیا گیا ہے۔

    پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش میں رقوم بھیجنے کے لیے ریال کا ریٹ، ٹرانزیکشن مرکز کا نام اور اس کے ساتھ ٹرانزیکشن فیس پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (واٹ) کی معلومات بھی ذیل میں درج کی گئی ہیں۔

    پاکستان

    فوری (بینک الجزیرہ): 74 روپے 52 پیسے ، فیس: 10 ریال
    ایس ٹی سی پے: 74 ریال 46 پیسے ، فیس: 17.25 ریال
    تحویل الراجحی(الراجحی بینک): 74 روپے 50 پیسے ، فیس: 10 ریال
    ویسٹرن یونین: 74 روپے 55 پیسے، فیس: 23 ریال
    منی گرام : 74 روپے 46 پیسے، فیس: 23 ریال
    ٹیلی منی(اے این بی) : 74 روپے 40 پیسے، فیس: 15 ریال

  • ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری، سونا بھی مزید مہنگا

    ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری، سونا بھی مزید مہنگا

    اسلام آباد : ملک بھر میں معاشی و مالیاتی بحران برقرار رہنے کی وجہ سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    آج سے17روز قبل شروع ہونے والا اضافہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھتی چلی گئی جبکہ روپیہ اب تک مستحکم نہ ہوسکا۔

    ڈالر کی نئی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں جب کہ کاروبار کے تیسرے روز بھی روپے کی بے قدری جاری رہی اور ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

    ذرائع کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہو کر 226 روپے 37 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا ہوکر235 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 235.50 پیسے ہے جب کہ گزشتہ روز ڈالر 226.35 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس 523 پوائنٹس گر کر 39 ہزار279 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    اس سے قبل عالمی سطح پر قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھادی گئی اور ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 82 ہزار800 کا ہوگیا ہے۔

  • عالمی منڈی میں دو ڈالر کی کمی، مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 500روپے سستا

    عالمی منڈی میں دو ڈالر کی کمی، مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 500روپے سستا

    کراچی : بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دو ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا500روپے تک سستا ہوگیا۔

    آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دو ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1286ڈالر سے گھٹ کر1284ڈالرہوگئی۔

    آل کراچی صراف اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں500روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں428روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت70500روپے سے گھٹ کر70000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت60442روپے سے گھٹ کر60014روپے ہوگئی۔

    پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت اور دس گرام قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت850روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت728.73روپے پر مستحکم رہی۔

  • سونے کی قیمتوں میں 200 روپے اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں 200 روپے اضافہ

    کراچی / اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں برقرار رہنے کے باوجود پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ نرخ میں 200 روپے اضافہ دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 1194 ڈالر  پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام کی سونے کی قیمتوں‌ میں‌ اضافه ہوا۔

    آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق سونے کے فی تولہ نرخ 200 روپے زیادہ ہوئے جس کے بعد نئی قیمت 58ہزار 650 روپے تک پہنچی جبکہ 10 گرام کے نرخ 172 روپے اضافے کے بعد 50ہزار 2سو 83 روپے تک پہنچے۔

    مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    سونے کے تاجروں کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔ علاوہ ازیں چاندی کی فی تولہ قیمت 800 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    آج کے بھاؤ

    فی تولہ سونے کے بھاؤ 58,650 روپے

    دس گرام سونے کے ریٹ 50,283 روپے

    چاندی کے فی تولہ ریٹ 800 روپے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد قیمت 1194 ڈالرز تک پہنچ گئیں تھیں، انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے منفی اثرات مقامی بازاروں میں بھی دیکھے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ 4 ستمبر کو عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں سونا 100 روپے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد قیمت 58 ہزار روپے فی تولہ تک پہنچی تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں دوہزار روپے کا ہوشربا اضافہ، فی تولہ58300روپے ہوگیا

    اس سے قبل 28 اگست سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 2 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد قیمت 58ہزار 300 روپے تک پہنچ گئیں تھیں۔