Tag: current government

  • حکومت کے دوسرے ہفتے مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

    حکومت کے دوسرے ہفتے مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

    موجودہ حکومت کے دوسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 35 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح 32.89 فیصد کی سطح پر ریکارڈ ہوا، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، رواں ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 30 روپے تک کا بڑھ گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 34 روپے تک مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 19 روپے تک مہنگے ہوئے رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 146 روپے 71 پیسے مہنگا ہوا جبکہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 22 روپے تک اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مٹن کی فی کلو قیمت میں 31 روپے، بڑے کا گوشت فی کلو 14 روپے اور زندہ مرغی فی کلو 6 روپے تک مہنگی ہوئی۔

    اس کے علاقہ ایک ہفتے میں برانڈڈ خوردنی تیل پانچ لیٹر 29 روپے تک سستا بھی ہوا، برانڈڈ گھی اڑھائی کلو 14 روپے تک سستا ہوا  جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 26 روپے تک سستا ہوا ہے۔

     ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 93 پیسے کی کمی ہوئی، رواں ہفتے 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • ‘امپورٹڈ حکومت نے فرار کی تیاریاں شروع کردیں’

    ‘امپورٹڈ حکومت نے فرار کی تیاریاں شروع کردیں’

    سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ای سی ایل سے 150 ملزمان کے نام نکال دیئے گئے ہیں اور امپورٹڈ حکومت نے فرار کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ای سی ایل سے 150 ملزمان کے نام نکال دیئے گئے ہیں اور امپورٹڈ حکومت نے فرار کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ سرکاری خزانے کا بےدریغ استعمال دوبارہ شروع ہوچکا ہے، ان سے حکومت سنبھالی نہیں جارہی ہے اور یہ این آر او ٹو لینے آئے ہیں۔

    سینیئر سیاستدان نے مزید کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، یہ حکومت بیرونی سازش سے اور چور دروازے سے بنی، جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی۔

    واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے پی ٹی آئی کراچی جلسے میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان 30 مئی سب قبل موجودہ حکومت کا خاتمہ کردے گا۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ کیسا نظام ہے؟ جہاں باپ بیٹےپر فردجرم عائدکی جارہی تھی اسی روز اسے وزیراعظم بنا دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: شیخ رشید نے حکومت کے خاتمے کی تاریخ بتادی

    شیخ رشید نے مزید کہا تھا کہ جو قومیں عمران جیسا لیڈرپیدا کرتی ہیں، عالمی طاقتیں اس سے صدام اور کرنل قذافی جیسا سلو ک کیا جاتا ہے۔

  • ‘موجودہ حکومت خسارے کو بڑھا کر دکھا سکتی ہے’

    ‘موجودہ حکومت خسارے کو بڑھا کر دکھا سکتی ہے’

    سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کیلیے خسارے کو 5600 ارب روپے بڑھا کر دکھا سکتی ہے۔

    پی ٹی آئی حکومت کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے اس خدشے کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرکے کیا ہے۔

    شوکت ترین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ 9 ماہ کا خسارہ 2.5 ٹریلین روپے ہے اور یہ جی ڈی پی کا 3.9 فیصد ہے۔

     

    سابق وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ہم ٹھیک راستے پر تھے، جی ڈی پی کا خسارہ6.4 فیصد تک قابو پاسکتے تھے۔

    انہوں نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت خسارے کو5600 ارب روپے بڑھا کر دکھا سکتی ہے اور ایسا وہ پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کیلئے کرسکتی ہے۔

    شوکت ترین نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ موجودہ حکومت غیر بجٹ شدہ سرکلر ڈیٹ کو ختم کرنے کی کوشش بھی کرسکتی ہے۔