Tag: current political situation

  • مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہوگئیں، موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیراعظم کا شاعرانہ تبصرہ

    مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہوگئیں، موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیراعظم کا شاعرانہ تبصرہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کراچی آمد پر میڈیا سے کی ، صحافی نے سوال کیا وزیراعظم صاحب عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو کیا کریں گے؟ کیا اپوزیشن میں بیٹھیں گے یا سڑکوں پر نکلیں گے؟

    جس پر وزیراعظم نے شاعرانہ جواب دیتے ہوئے کہا مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہو گئیں، یہ گیم وہاں جا رہی ہے جس کا میں ایکسپرٹ ہوں، ہر دن نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور میں اس کیلئے تیار ہوں۔

    عمران خان نے جمعہ کو دیر میں عوامی جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا عوام میرے ساتھ ہیں جمعہ کو دیرمیں عوامی جلسہ کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اب تک اپنے اقتدار میں صرف5 چھٹیاں کی ہیں، یہ چھٹیاں صرف تب کیں جب مجھے کورونا ہوا تھا۔

  • ملک میں الیکشن وقت سےپہلے ہونگے، منظور وسان کا نیا خواب

    ملک میں الیکشن وقت سےپہلے ہونگے، منظور وسان کا نیا خواب

    کراچی : وزیرصنعت سندھ منظوروسان نے نیا خواب دیکھ لیا ، انکا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن وقت سے پہلےہونگے، سیاستدانوں کیلئے 2ماہ اہم ہیں ، عید پر بڑوں کی قربانی ہوگی‌‌۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان کی ملک کی سیاسی صورتحال پر پیشگوئیاں جاری ہے، منظوروسان کا کہنا ہے ملک میں الیکشن وقت سے پہلے ہونگے، نوازشریف نے ٹکراؤ کیا تو الیکشن میں تاخیر ہوگی، نوازشریف ملک سے باہر چلے گئے تو جیل سےبچ سکتے ہیں۔

    وزیرصنعت سندھ نے کہا کہ سیاستدانوں کیلئے نومبر ،اکتوبر اہم ہیں ، عید پر بڑوں کی قربانی ہوگی، کچھ رہیں گے اور کچھ چلے جائیں گے،احتساب ہونے کے بعد صاف ستھرے لوگ آئیں گے۔

    ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ بیان نہ دیتا تو احتساب کا عمل تیز ہوتا،ٹرمپ کے بیان کے داخلی وخارجی صورتحال پر اثرات پڑیں گے، پاکستان کی پوزیشن ڈاؤن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


    مزید پڑھیں : ملک کے لیے اگست،ستمبر ،اکتوبر بہت اہم ہیں، بہت سے لوگ نااہل ہونگے، منظور وسان


    انھوں نے کہا کہ سندھ میں حکومت بنانے کیلئے پی پی پی مخالف اتحاد بنایا جارہاہے، ایم کیو ایم دھڑے الیکشن سے پہلےایک ہوجائیں گے۔

    اس سے قبل وزیرصنعت سندھ منظوروسان نے اپنے بیان میں پیشگوئی کی تھی کہ ملک کے لیےاگست،ستمبر ،اکتوبر بہت اہم ہیں، 3 ماہ میں احتساب میں بہت سےلوگ نااہل ہونگے۔

    منظوروسان کا کہنا تھا کہ عید میں بڑی قربانیاں شروع ہوں گی، احتساب کا جو سلسلہ چل پڑا ہے وہ سیاستدانوں تک محدود نہیں رہے گا، اس میں سب آئیں گے، اینٹی کرپشن اب آنٹی نہیں ہوگی اصل اینٹی ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملک کے لیے اگست،ستمبر ،اکتوبر بہت اہم ہیں، 3 ماہ میں احتساب میں بہت سے لوگ نااہل ہونگے، منظور وسان

    ملک کے لیے اگست،ستمبر ،اکتوبر بہت اہم ہیں، 3 ماہ میں احتساب میں بہت سے لوگ نااہل ہونگے، منظور وسان

    کراچی : وزیرصنعت سندھ منظوروسان نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے لیےاگست،ستمبر ،اکتوبر بہت اہم ہیں، 3 ماہ میں احتساب میں بہت سےلوگ نااہل ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان کی ملک کی سیاسی صورتحال پر پیشگوئیاں جاری ہے، منظوروسان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے نیا وزیراعظم اسمبلی تحلیل کرکے جلد الیکشن کرائے، نیب کا فیصلہ آنے سے پہلے اسمبلی تحلیل کے روشن امکانات ہیں۔

    وزیرصنعت سندھ نے کہا کہ ملک کے لیے اگست،ستمبر ،اکتوبر بہت اہم ہیں، 3 ماہ میں احتساب میں بہت سےلوگ نااہل ہونگے اور احتساب کا سلسلہ صرف نواز تک محدود نہیں۔

    پرویز مشرف کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہا کہ پرویزمشرف کا حالیہ بیان سمجھ سے بالاتر ہے، مشرف کے بیانات سے موجودہ اسٹیبلشمنٹ متاثر نہیں ہوسکتی۔


    مزید پڑھیں : عید میں بڑی قربانیاں شروع ہوں گی، منظور وسان


    منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان سمیت دیگردھڑوں کی قیادت مشرف کرسکتے ہیں، مسلم لیگ کےدوسرےدھڑےبھی شامل ہو سکتےہیں۔

    اس سے قبل  وزیرصنعت سندھ منظوروسان کا کہنا تھا کہ عید میں بڑی قربانیاں شروع ہوں گی۔ موسم تو ٹھنڈا ہے پر سیاسی موسم گرم رہے گا۔ 24 جولائی سے 15 اگست کے درمیان اہم فیصلے ہوں گے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ احتساب کا جو سلسلہ چل پڑا ہے وہ سیاستدانوں تک محدود نہیں رہے گا، اس میں سب آئیں گے، اینٹی کرپشن اب آنٹی نہیں ہوگی اصل اینٹی ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔