Tag: current situation

  • مداخلت کو کوئی خوددار قوم برداشت نہیں کر سکتی: شاہ محمود قریشی

    مداخلت کو کوئی خوددار قوم برداشت نہیں کر سکتی: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مداخلت کو کوئی خوددار قوم برداشت نہیں کر سکتی، بے یقینی کی صورتحال سے اسٹاک مارکیٹ کریش ہوئی، عدم استحکام پاکستان کے لیے مناسب نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اصولاً کسی خود مختار ملک کے معاملات میں مداخلت نامناسب ہے، مداخلت کو کوئی خوددار قوم برداشت نہیں کر سکتی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس بلانے کا مقصد صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا تھا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے ہدایت دی کہ امریکی ناظم الامور کو بلا کر ڈی مارچ کیا جائے، امریکی ناظم الامور کو بلا کر ڈی مارچ کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی گئی، اجلاس بلانے کے باوجود اپوزیشن اجلاس میں نہیں آئی، اپوزیشن کو اعتراض تھا تو اجلاس میں آ کر اٹھانا چاہیئے تھا۔ پارلیمانی فورم موجود تھا لیکن اپوزیشن اس میں شرکت سے کترائی۔

    سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ معاملہ اس وقت عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہے، معاملے پر مجھے محتاط گفتگو کرنی ہے، عدالت میں ہم اور اپوزیشن اپنے اپنے مؤقف پیش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بہت سے دوست ممالک کو صورتحال پر تشویش ہورہی ہے، ترکی کے وزیر خارجہ نے صورتحال سے متعلق فون کیا، چین گیا تو وہاں کے وزیر خارجہ نے معاملے پر بات کی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بے یقینی کی صورتحال سے اسٹاک مارکیٹ کریش ہوئی، عدم استحکام پاکستان کے لیے مناسب نہیں ہے۔

  • ملکی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کا مصنفہ آئن رینڈ کی تحریر کا حوالہ

    ملکی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کا مصنفہ آئن رینڈ کی تحریر کا حوالہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معروف مصنفہ آئن رینڈ نے60سال قبل جو لکھا وہ آج بھی حسب حال ہے، پی ٹی آئی حکومت کو بھی پاکستان مذکورہ صورتحال میں ملا۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہی، وزیر اعظم نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر معروف مصنفہ آئن رینڈ کی تحریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو بات انہوں نے لکھی وہ آج بھی حسب حال ہے۔

    موجودہ حکومت کو بھی پاکستان ایسی ہی صورتحال میں ملا، انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی شے بنانے کیلئے ان لوگوں سے اجازت لینی پڑے جو خود کچھ نہ بناتے ہوں جب پیسہ ان کے پاس ہو جو بہتری کے بجائے ذاتی مفاد کیلئے کام کرتے ہوں۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی ادارہ جاتی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے

    جب قانون بھی ان کو تحفظ دے،بدعنوانی کو ایوارڈ اور دیانتدار ذات کی قربانی ہو، ایسے ہی وقت میں پی ٹی آئی کو حکومت کی باگ ڈور سنبھالنا پڑی۔