Tag: Custody

  • سیف علی خان کے گھر ڈکیتی کرنے والا مشتبہ حملہ آور گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی

    سیف علی خان کے گھر ڈکیتی کرنے والا مشتبہ حملہ آور گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے گھر ڈکیتی اور حملہ کرنے والے مشتبہ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

    ڈکیتی کی کوشش روکنے کے دوران زخمی ہونے والے بالی وڈ اداکار سیف علی خان بھارت کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت  اب سرجری کے بعد  خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے حملہ کرنے والے مشتبہ شخص کو  حراست میں لے لیا ہے، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، یہ مشتبہ شخص دیکھنے میں بالکل ویسا ہی ہے جیسا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آیا تھا، پولیس نے اسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار مشتبہ شخص ہاؤس بریکنگ کے کئی مقدمات میں مطلوب ہے، پولیس اسے پہلے بھی گرفتار کر چکی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

    سیف علی خان پر حملہ کرنے والی شخص کی پہلی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

    یاد رہے کہ پولیس نے گزشتہ روز حملے کے بعد اپارٹمنٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی، جس میں ایک شخص بھورے رنگ کی کالر والی ٹی شرٹ اور سرخ اسکارف پہنے عمارت کی سیڑھیاں اترتے دیکھا گیا تھا۔

      پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کردہ ملزم کی تصویر بھی جاری کی گئی تھی اور پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل بھی دی تھیں، ساتھ ہی ملازموں اور عمارت میں کام کرنے والے مزدوروں کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • بغداد کی جیل سے 15 انتہائی مطلوب قیدی فرار، 8 گرفتار

    بغداد کی جیل سے 15 انتہائی مطلوب قیدی فرار، 8 گرفتار

    بغدا د:عراقی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ بغداد کے ایک پولیس اسٹیشن سے فرار ہونے والے افراد میں سے آٹھ کو پکڑ لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل سعد معن نے کہاکہ القنات پولیس اسٹیشن کی جیل سے 15 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

    عراقی میڈیا نے ایک وڈیو نشر کی ہے جس میں مذکورہ افراد کے فرار کا منظر نظر آ رہا ہے، فرار کی کارروائی کے دوران پولیس اسٹیشن کی حفاظتی فورس کے ساتھ کوئی جھڑپ نہیں ہوئی اور اسٹیشن بنا پہرے کے نظر آیا۔فرارہونے والے تمام افراد کو منشیات سے متعلق مقدمات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    عراقی وزیر داخلہ یاسین الیاسری نے جیل سے فرار ہونے کے واقعے کے بعد تین ذمے داران کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ ان میں بغداد پولیس کے سربراہ ، الرصافہ ضلع کے پولیس ڈائریکٹر اور باب الشیخ علاقے کے پولیس سربراہ شامل ہیں۔

    الیاسری نے مذکورہ ذمے داران، القنات پولیس اسٹیشن کے پولیس افسران اور ان تمام اہل کاروں کو وزارت داخلہ کے صدر دفتر میں زیر حراست رکھنے کا فیصلہ بھی کیا جو اس واقعے کے دوران فرائض کی انجام دہی کے ذمے دار تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فرار کے واقعے کے فوری بعد بغداد میں سخت ناکا بندی کر دی گئی اور مفرور افراد کو پکڑنے کے لیے وسیع پیمانے پر تلاشی کی کارروائیاں بھی شروع کر دی گئیں۔

    دنیا بھر میں بدعنوان ترین ممالک کی فہرست میں 12 ویں پوزیشن رکھنے والے عراق میں جیلوں کی سیکورٹی ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے۔سال 2003 میں عراق پر امریکی حملے کے بعد گزرے کئی برسوں کے دوران القاعدہ کے سیکڑوں جنگجو جیلوں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ان میں تنظیم کے غیر ملکی ارکان بھی شامل ہیں۔

  • امریکی مجسمہ آزادی پر چڑھنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا

    امریکی مجسمہ آزادی پر چڑھنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا

    واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسی کے خلاف مجسمہ آزادی پر چڑھ کر احتجاج کرنے والی 44 سالہ سیاہ فام خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن بچوں کو ان کے والدین سے علحیدہ کرنے کی پالیسی کے خلاف گذشتہ روز احتجاج کرتے ہوئے سیاہ فام خاتون رسی کی مدد سے مجسمہ آزادی پر چڑھ گئی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی نیویارک پولیس نے مجسمہ آزادی کو چاروں جانب سے گھیرے میں لے کر آئی لینڈ کو سیاحوں سے خالی کروالیا تھا۔

    امریکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ پولیس نے اور نیشنل پارک کی انتظامیہ نے 44 سالہ سیاہ فام خاتون تھریسے پٹریشیا کو تین گھنٹے تک گفتگو کے ذریعے مجسمہ آزادی سے نیچے اتارنے کی کوشش کی لیکن خاتون نیچے اترنے سے مسلسل انکار کرتی رہی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے انکار کرنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرنے کے بعد مجسمہ آزادی سے نیچے اتارا تھا۔

    نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ تھریسا پٹریسے پر دخل اندازی، حکومتی امور میں مداخلت کی کوشش، ناپسندیدہ سلوک اور نیشنل پارک کے قوانین کی خلاف کرنے کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اتنظامیہ نے لوگوں کا داخلہ مجسمہ آزادی نیشنل پارک میں بند کردیا ہے اور جبکہ پارک میں موجود سیاحوں کو پہلے ہی نکالا جاچکا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسی کے خلاف شہریوں کی جانب سے مجسمہ آزادی پر احتجاج کیا گیا تھا، مظاہرین پر پولیس نے دھاوا بول کر درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں