Tag: custom inspector

  • ایئر پورٹس پر مسافروں کی گھریلو اور کھانے پینے کی اشیاء ضبط

    ایئر پورٹس پر مسافروں کی گھریلو اور کھانے پینے کی اشیاء ضبط

    کراچی : ایف بی آر کی جانب سے بیرون ممالک سے پرتعیش اشیاء کی درآمد پر پابندی کا ناجائز فائدہ اٹھانا شروع کردیا گیا پابندی کی آڑ میں کسٹم اہلکاروں نے مسافروں کی گھریلو استعمال اور کھانے پینے کی اشیاء بھی ضبط کرلیں۔

    ایف بی آر کی جانب سے پاکستان بھر کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ان اشیاء کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے سخت نگرانی مسافروں کے لیے پریشانی کا سبب بن گئی۔

    ملک میں نئی حکومت کی آمد اور جاری احکامات کے بعد اوورسیز پاکستانی مزید پریشانی کا شکار ہونے لگے، محکمہ کسٹم نے ائیرپورٹس پر گھریلو استعمال کی کھانے پینے کی اشیاء پکڑنا شروع کردیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں سے ممنوعہ اشیاء ضبط کرلی گئی ہیں۔

    وفاقی حکومت کی ہدایات کے بعد ملک بھر کے ائرپورٹس پر کسٹم اہلکاروں کو38اشیاء کی درآمد پر پابندی کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

    جناح ائرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کا سامان اسکین کرنے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد لاکھوں روپے مالیت کا ممنوعہ سامان ضبط کر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے سامان سے 76کلو گرام چاکلیٹس،127کلو گرام پھل،42کلوگرام، سینیٹری کا سامان،213استعمال شدہ موبائل فون اور 96 قیمتی جوتے ضبط کرلیے گئے۔

    مذکورہ پابندی کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے اپنے بچوں کے لیے لائی جانے والی چاکلیٹس اور بسکٹس ضبط کرنا شروع کردیے گئے۔

    ایف بی آر نے کمرشل استعمال کے لیے کھانے پینے کی اشیاء چاکلیٹس، بسکٹس پھل اور پاؤڈر جوسز پر پابندی لگائی تھی، جناح ایرپورٹ پر محکمہ کسٹم نے ایف بی آر احکامات پر مسافروں کے ذاتی استعمال کی اشیاء ضبط کرنا شروع کردیں۔

    واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور چیئرمین ایف بی آر کی ہدایات ہیں کہ ذاتی استعمال کے لیے غیر تجارتی کم مقدار میں سامان لانے والے مسافروں کوپریشان نہ کیا جائے۔

    ان کا کہنا ہے کہ قانونی دفعات کے مطابق تمام ہوائی اڈوں پر ایسے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے تاکہ انہیں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • بنکاک سے کراچی آنے والا ہیروں کا اسمگلرایئرپورٹ پرگرفتار

    بنکاک سے کراچی آنے والا ہیروں کا اسمگلرایئرپورٹ پرگرفتار

    کراچی : کسٹمز حکام نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے6ملین روپے سے زائد مالیت کے ہیرے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح ایئر پورٹ پر کسٹمز حکام نے ہیروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، جاوید محمد نامی مسافر تھائی ائر کی پرواز ٹی جی341 سے کراچی پہنچا تھا۔

    اس حوالے سے ڈی سی ائرپورٹ واصف ملک نے صحافیوں کو بتایا کہ مسافر بینکاک سے کراچی آیا تھا۔ کسٹمزحکام نے شک کی بنا پر مسافر محمد جاوید کے بیگ کی تلاشی لی تو خفیہ خانوں سے202کیرٹ کے60 لاکھ روپے مالیت سے زائد کے ہیرے برآمد ہوئے۔

    اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جاوید محمد نامی مسافر کو حراست میں لے لیا گیا، ہیروں کو بیگ کے خفیہ خانوں میں بڑی مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ مسافر کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ کارروائی کراچی ائرپورٹ پر پہلی بار کامیاب ہوئی ہے کہ اتنی بھاری مالیت کے ہیروں کو برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • کسٹم انسپکٹر کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

    کسٹم انسپکٹر کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

    اسلام آباد: تھانہ رمنا کے علاقے میں کسٹم انسپکٹر کی درخت سے لٹکی لاش ملی ہے۔ کسٹم انسپکٹر مزمل کیانی گذشتہ شب سے سے لاپتہ تھا۔

    پولیس کے مطابق مزمل کی لاش اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین فور میں ایک پولیس ناکے کے پاس درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کردی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خودکشی ہے یا قتل یہ کہنا ابھی قبل ازوقت ہے۔ متوفی گذشتہ رات نو بجے صبح گھر سے نکلا تھا جس کے بعد گھر واپس نہ آیا۔

     متوفی کی جیب سے ایک موبائل فون اور پندرہ سو روپے ملے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔