Tag: custom operation

  • کسٹم کی کارروائی : لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ممنوعہ چائنیز سالٹ برآمد

    کسٹم کی کارروائی : لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ممنوعہ چائنیز سالٹ برآمد

    کراچی : کسٹم کے عملے نے چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ممنوعہ چائنیز سالٹ برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ٹرین کی بوگی سے جعلی گھڑیاں، سن گلاسز برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ کسٹم کے عملے نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں چھاپہ مار کر مضرصحت ممنوعہ چائنیز سالٹ اجینو موٹو  برآمد کرلیا، کارروائی میں90لاکھ25ہزارروپے مالیت کا37کلو چائنیز سالٹ برآمد کیا گیا۔

    اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کلکٹرکسٹم نے کہا کہ ممنوعہ چائنیز سالٹ اسمگل کرنے والے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے، ہائی کورٹ نے چائنیز سالٹ اجینو موٹو کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    دوسری کارروائی میں کسٹم عملے نے حویلیاں سے آنے والی ہزارہ ایکسیرپس پر چھاپہ مارا، ڈپٹی کلکٹرکسٹم کے مطابق ہزارہ ایکسپریس کی بوگی سے جعلی گھڑیاں اور سن گلاسز برآمد کرلیے گئے،4490جعلی سن گلاسز،9ہزار جعلی گھڑیاں اور پیکنگ کا سامان تحویل میں لے لیا، اسمگل شدہ سامان کی مالیت24لاکھ73ہزارروپے ہے۔

  • کراچی: کسٹم کی کارروائی، 400 سےزائد نیٹو کنٹینرز برآمد

    کراچی: کسٹم کی کارروائی، 400 سےزائد نیٹو کنٹینرز برآمد

    کراچی : کسٹم حکا م نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے نیٹو، ایساف اور امریکی فوج کے چار سو سے زائد کنٹینرز کی برآمدگی کا دعوی کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کنٹینرز سے ہیلی کاپٹر کے پرزے بھی برآمد ہوئے.

    کسٹم حکام نے کراچی کے مختلف علاقوں میں نجی ویئر ہاؤسز پر چھاپے مارے، کاروائی بھینس کالونی، ماڑی پور اور دیگر علاقوں میں کی گئی، کارروائی کے دوران چار سو سے زائد نیٹو، ایساف اور امریکی فوج کے کنٹینرز برآمد ہوئے۔

    حکام کے مطابق کنٹینرز کھلے تو پتہ چلا کہ اسمیں صرف اینٹیں اور پتھر ہیں، دو کے علاوہ تمام کنٹینرز سے سامان بھی غائب ہے، کنٹینرز سے ہیلی کاپٹر کے پرزے بھی برآمد ہوئے۔

    کسٹم حکام نے رپورٹ اعلیٰ حکام کو دے دی ہے، گزشتہ روز بھی ماڑی پور سے نیٹو سامان برآمد کیا گیا تھا۔