Tag: custom

  • پشاور: کنٹینر سے تیس ٹن آتش گیر مادہ برآمد، ملزم گرفتار

    پشاور: کنٹینر سے تیس ٹن آتش گیر مادہ برآمد، ملزم گرفتار

    پشاور: کنٹینر سے 30ٹن آتش گیر مادہ برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق پشاور میں کسٹم انٹیلی جنس نے کنٹینر سے تیس ٹن آتش گیر مادہ برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

    مذکورہ کارروائی خفیہ اطلاع پرعمل میں لائی گئی، کسٹم انٹیلی جنس اہلکاروں نے جی ٹی روڈ پر کراچی سے پشاور آنے والے کنٹینرکو روکا۔

    تلاشی لینے پر کنٹینر میں موجود تیس ٹن آتش گیر مادہ برآمد ہوا۔ برآمد ہونے والا بارودی مواد برتنوں کے کاٹن میں چھپایا گیا تھا، کسٹم اہلکاروں نے آتش گیر مادے کوقبضے میں لے کر ایک شخص کو گرفتارکیاہے۔

    کنٹینر سے بر آمد ہونے والے کاغذات میں برتنوں کی ترسیل کا اجازت نامہ لیاگیا تھا۔

  • ایان علی کی ضمانت کیخلاف کسٹم حکام کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

    ایان علی کی ضمانت کیخلاف کسٹم حکام کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : کسٹم حکام نے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث اور 120 دن جیل میں رہنے کے بعد رہائی پانے والی سپر ماڈل ایان علی  کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق کسٹم حکام ماڈل گرل ایان علی کی ضمانت منسوخ کرانے کے لئے جلد سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے جس کیلئے قانونی درخواست بھی تیار کرلی گئی۔ درخواست لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر قانونی مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے ۔

    ماڈل ایان علی کو چودہ مارچ کو راولپنڈی ائیرپورٹ سے کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ چھ سال کے فنی کریئر میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی 22 سالہ ماڈل ایان علی کی گرفتاری سے لے کر چار ماہ بعد ضمانت پر رہائی تک پاکستانی ذرائع ابلاغ پر اس معاملے کا خوب چرچا رہا جب کہ سوشل میڈیا پر بھی آئے روز نت نئی بحث چھڑتی رہی۔

  • لاہورائیرپورٹ:ایک ماہ میں نو کروڑ روپے کے ہیرے اور کرنسی برآمد

    لاہورائیرپورٹ:ایک ماہ میں نو کروڑ روپے کے ہیرے اور کرنسی برآمد

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک ماہ کے دوران کسٹم اہلکاروں  نے تین کارروائیاں کرکے نو کروڑ روپے مالیت کے ہیرے ، سونا اور کرنسی پکڑلی۔

    واردات میں ملوّث چار ملزمان کو  گرفتار کر لیا گیا، یہ بات کلکٹر کسٹم لاہور مکرم جاہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر ایف بی آر ائیرپورٹس پر پچانوے فیصد مسافروں کو گرین چینل کی سہولت دے رہی ہے لیکن کچھ جرائم پیشہ افراد اس سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔

    انہی افراد سے کسٹم نے ایک ماہ کے دوران نو کروڑ مالیت کے پندرہ قیمتی ہیرے ، بتیس کلو سونااور ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی اور چار افراد کو حراست میں لیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تین رکنی کسٹم تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی ہے جو اسمگلنگ میں ملوث اصل مجرموں پر پہنچنے کی کوشش کررہی ہے۔