Tag: customs

  • گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق شہری کسٹم افسر نکلے

    گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق شہری کسٹم افسر نکلے

    کراچی: گزشتہ روز کراچی میں سپر ہائی وے اسکیم 33 کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق شہری کسٹم پریونٹو افسر نکلے، کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ متوفی رانا مدثر کسٹم کے لیگل ڈویژن میں تعینات تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے کہا ہے کہ سپر ہائی وے اسکیم 33 کے قریب حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے رانا مدثر کی گاڑی کو ڈمپر نے کچل دیا تھا، حادثے میں رانا مدثر کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی، جس پر انھیں نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

    گزشتہ روز رانا مدثر کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا، رانا مدثر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے، جس میں کسٹم افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    کسٹم حکام کے مطابق رانا مدثر کا آبائی تعلق ملتان سے تھا، ان کی لاش آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہے۔


    سواری کے انتظار میں کھڑے رکشے پر تیز رفتار ٹریلر چڑھ دوڑا، ڈرائیور جاں بحق


    واضح رہے کہ کراچی میں ہیوی گاڑیوں کے حادثات نہیں رک سکے ہیں، سپر ہائی وے بس ٹرمنل کے قریب ایک تیز رفتار ٹریلر نے سواری کے انتظار میں کھڑے رکشے کو کچل دیا جس سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا، متوفی رکشہ ڈرائیور کی شناخت قطب الدین کے نام سے ہوئی ہے۔

    گزشتہ روز بھی ایک اور افسوس ناک حادثے میں ایک خاندان کی زندگی کا چراغ گل ہو گیا تھا، یہ واقعہ سرجانی ٹاؤن میں ناردرن بائی پاس پر پیش آیا تھا، جس میں ایک ڈمپر نے کار کو ٹکر مار دی تھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق اس حادثے میں کار سوار باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جاں بحق افراد منگھوپیر کے علاقے گل محمد قلندرانی گوٹھ کے رہائشی تھے۔

    9 مئی کو بھی کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک فیملی کو اجاڑ دیا تھا، جب ایک ٹرک نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل دیا تھا۔ یہ حادثہ اورنگی 15 نمبر میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔

  • کسٹم نے فراڈ سے منگوائی گئی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

    کسٹم نے فراڈ سے منگوائی گئی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

    کسٹم نے ملائیشیا سے المونیم فوائل کی آڑ میں مختلف اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ معین الدین احمدوانی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملائیشیا سے المونیم فوائل کی آڑ میں مختلف اشیا کی  اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    کسٹم حکام کے مطابق ایکسپورٹ سہولت اسکیم کے تحت فراڈ سے کلیئر کرایا گیا کنٹینر پکڑا گیا ہے یہ کارروائی قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمنل پر کی گئی۔

    کسٹمز کے ڈپٹی کلیکٹر کا کہنا ہے کہ کنٹینر سے طبی آلات، ای سگریٹس اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے، فراڈ سے منگوائی گئی اسمگل اشیا کی مالیت 14 کروڑ ہے۔

    دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے زیر اہتمام منشیات تلف کرنے کی سالانہ تقریب منعقد کی گئی، سندھ کے صوبائی وزیرمکیش کمار چاؤلہ نے کہا اینٹی نارکوٹکس فورس اپنی قلیل نفری اور محدود وسائل کے باوجود منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کی سرکوبی کے لئے بلا امتیاز کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اے این ایف ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ اس ضمن میں دنیا میں رائج جدید طریقہ کار اختیار کرتے ہوۓ پورٹ قاسم پر موجود پلانٹ پر منشیات کو تلف کیا ہم اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے ساتھ ساتھ آئندہ نسلوں کے لیے صاف شفاف آب وہوا کو یقینی بنارہے ہیں۔

  • افریقہ بھیجے جانے والے سامان سے اربوں مالیت کی 5 ملین ٹراما ڈول گولیاں برآمد

    افریقہ بھیجے جانے والے سامان سے اربوں مالیت کی 5 ملین ٹراما ڈول گولیاں برآمد

    کسٹمز نے کراچی ٹرمینل سے افریقہ بھیجے جانے والے سامان سے اربوں مالیت کی 5 ملین سے زائد ٹراما ڈول گولیاں برآمد ہوئیں۔

    کسٹمز انفورسمنٹ کے ڈپٹی کلکٹر رضا نقوی کے مطابق کراچی ٹرمینل سے افریقہ بھیجے جانے والے سامان سے 2.8 ارب مالیت کی 5.6 ملین ٹراماڈ ول گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    ڈپٹی کلکٹر کے مطابق ٹراما ڈول دوا نشہ آور اشیا میں استعمال کی جاتی ہیں اور کئی ممالک میں پابندی ہے، ٹراما ڈول گولیوں کو تولیہ کی  برآمدی کنسائمنٹ ظاہر کیا گیا تھا۔

    ڈپٹی کلکٹر محمد رضا نقوی نے بتایا کہ کنسائمنٹ  کنٹینرز کراچی ٹرمینل سے رسک مینجمنٹ سسٹم  سےکلیئر ہوچکا تھا، اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے پورٹ قاسم  پر کنٹینر کو بحری جہاز پر لوڈ ہونے سے پہلے روکا۔

    کسٹمز انفورسمنٹ کے ڈپٹی کلکٹر محمد رضا نقوی نے مزید کہا کہ کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کررہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-coast-guard-seized-drugs/

  • کسٹمز نے کروڑوں مالیت کی ممنوعہ انجیکشن کی اسمگلنگ ناکام بنادی

    کسٹمز نے کروڑوں مالیت کی ممنوعہ انجیکشن کی اسمگلنگ ناکام بنادی

    کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی اسمگلنگ ٹیم نے بلوچستان سے کراچی ممنوعہ بوسٹن انجکشن کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت موصولہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے کراچی کے لیے ممنوعہ بوسٹن انجیکشن کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

      کارروائی میں ممنوعہ بوسٹن انجکشن کی بڑی مقدار ضبط کر لی ہے، ڈپٹی کلکٹر محمد رضا نقوی کے مطابق اینٹی اسمگلنگ کی حب ریور روڈ پر موچکو چیک پوسٹ پر بس کے خفیہ خانہ سے 3250 ممنوعہ بوسٹن انجکشن برآمد کر لیے گے،جن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے ھے۔

    حکام کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کرکے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا، ممنوعہ انجیکشن گائے بھینسوں کو اضافی مقدار میں دودھ حاصل کرنے کے لئے لگایا جاتا ہے۔

  • کسٹم حکام نے ایئر پورٹ پر جعلی درہم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    کسٹم حکام نے ایئر پورٹ پر جعلی درہم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    کراچی: کسٹمز حکام نے کراچی ایئر پورٹ پر جعلی درہم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے جعلی درہم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، حکام نے مسافر کو حراست میں لیکر ایک لاکھ جعلی اماراتی درہم برآمد کر لیے۔

    کسٹمز حکام کے مطابق مسافر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے شارجہ جارہا تھا، بین الاقوامی روانگی پر کسٹم کے عملے نے مسافر کو روک کر تلاشی لی۔

    کسٹمز حکام نے مزید بتایا کہ مسافر نے بیگ کے نچلے حصے میں موجود کرنسی کو چھپا رکھا تھا، ملزم کو کرنسی سمیت حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • کراچی اسمگل کی جانے والی کروڑوں روپے کی چھالیہ ضبط

    کراچی اسمگل کی جانے والی کروڑوں روپے کی چھالیہ ضبط

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل کیا جانے والا سامان ضبط کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس انسداد اسمگلنگ ٹیم کراچی نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 6 کروڑ 40 لاکھ سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان پکڑلیا۔

    ترجمان کسٹم کا کہنا ہے کہ موچکو کے علاقے میں کراچی داخل ہونے والے ڈمپر کو روکا گیا، ڈمپر میں بھاری مقدار میں اسمگل شدہ مضر چھالیہ ضبط کی گئی، ضبط شدہ چھالیہ اور گاڑی کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے ہے۔

    ترجمان کے مطابق سپر ہائی وے اور گھگر پھاٹک پر بھی مختلف گاڑیوں کو روکا گیا، دونوں گاڑیوں سے مضر صحت چھالیہ اور گٹکا برآمد ہوا، ضبط کی گئی گاڑیوں اور سامان کی مالیت 1 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔

    دیگر کارروائیوں میں مختلف اسمگل کیے جانے والے ٹرک، ڈیزل، سگریٹ، گٹکا، غیر ملکی ٹائر، کپڑے، دودھ اور کھانے کی اشیا پکڑی گئیں۔ ضبط شدہ سامان کی کل مالیت 6 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔

  • ایف بی آر نے مسافروں کی کسٹمز کے خلاف شکایات پر نوٹس لے لیا

    ایف بی آر نے مسافروں کی کسٹمز کے خلاف شکایات پر نوٹس لے لیا

    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مسافروں سے کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر سامان ضبط کرنے اور مسافروں کو حراست میں لینے کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پُر تعیش اشیا کی درآمد پر مکمل پابندی کے بعد ایف بی آر کی جانب سے ایس آر او 598 جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت تجارتی پیمانے پر درآمد کی جانے والی پُر تعیش اشیا کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

    تاہم کسٹمز اہل کاروں نے بیرون ملک ملازمت کرنے والے مسافروں کی وطن واپسی پر انھیں ایئر پورٹس پر ناجائز طور پر تنگ کرنا شروع کر دیا تھا، اور مسافروں سے کھانے پینے کی چیزیں، چاکلیٹس تک ضبط کیے جا رہے تھے، اور حراست میں بھی لیا جا رہا تھا۔

    ایئر پورٹس پر مسافروں کی گھریلو اور کھانے پینے کی اشیاء ضبط

    رپورٹس کے مطابق ایئر پورٹس پر تعینات کسٹمز افسران مسافروں کے سامان میں موجود کم مقدار والی اشیا کو بھی ضبط کر رہے تھے، اشیا کو ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ کسٹمز کا عملہ مسافروں کو ہراساں بھی کر رہا تھا۔

    ایف بی آر نے اس صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں کہ مسافروں کے سامان میں کم مقدار میں لائی جانے والی اشیا کو ضبط نہ کیا جائے، اس سلسلے میں ایف بی آر نے ملک بھر کے 6 چیف کلکٹرز کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

    ایف بی آر نے ہدایت کی ہے کہ چیف کلکٹرز اس بات کو یقینی بنائیں کہ مذکورہ پابندی کا غلط استعمال اور مسافروں کو ہراساں نہ کیا جائے، کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ایف بی آر کی جانب سے تادیبی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز نے ملک پہنچنے والے مسافروں سے متعدد اشیا ضبط کی گئی تھیں، ایئر پورٹ پر مسافروں کو ہراساں بھی کیا گیا تھا، جس پر مسافروں اور شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر کسٹمز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • کسٹم کا میگا کرپشن اسکینڈل، 25 سے زائد افسران شامل تفتیش

    کسٹم کا میگا کرپشن اسکینڈل، 25 سے زائد افسران شامل تفتیش

    کراچی: کسٹم پائلٹ پروجیکٹ کے لیے ادائیگی کے معاملے میں نیب تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے کسٹم کے موجودہ اور ریٹارئرڈ 25 سے زائد افسران کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے، کسٹم کے میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات اور ریفرنس کی منظوری چئیرمین نیب نے دی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شامل تفتیش ہونے والے پچیس میں سے تین افسران نے نیب کی چار رکنی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، کسٹم کے کلیئرنس سسٹم کے پائلٹ پراجیکٹ میں 11 ملین ڈالر سے زائد رقم بغیر کام کے ایک غیر ملکی کمپنی کو دیے گئے تھے۔

    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 11.25 ملین ڈالر ایک بھارتی شہری کی کمپنی اگلیٹی کو ادا کیے گئے تھے، اس کیس میں سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور ایف بی آر کے دو سابق چئیرمینز کو بھی نیب نے نوٹس جاری کیے تھے۔

    ذرائع کے مطابق ادائیگی کسٹم سافٹ ویئر پائلٹ پروجیکٹ کے لیے کی گئی تھی، اور پندرہ سال گزرنے کے باوجود کسٹم کا کلیئرنس سسٹم تاحال نہیں بنایا جا سکا تھا۔

  • سعودی عرب آنے والے مسافروں پر کب کسٹم کا اطلاق ہوگا؟

    سعودی عرب آنے والے مسافروں پر کب کسٹم کا اطلاق ہوگا؟

    جدہ: محکمہ زکوہ ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے سعودی عرب آنے والے مسافروں کو مطلع کیا ہے کہ مسافر کسٹم قوانین کے تحت اپنی قیمتی اشیا کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔

    ویب نیوز عاجل کے مطابق محکمہ کسٹم کا کہنا ہےکہ مملکت آنے والے مسافروں پرلازم ہے کہ وہ اپنے ساتھ لائی جانے والی ایسی اشیا جن کی مالیت تین ہزار ریال سے زائد ہو اس کے بارے میں محکمہ کسٹم کو مطلع کریں، وہ اشیا جن کی مالیت تین ہزار ریال سے زائد ہوگی ان پر قانون کے مطابق کسٹم وصول کیاجائے گا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو چاہئے کہ وہ کسٹم ایپ یا ویب سائٹ پر اپنے سامان کے بارے میں دیئے گئے فارم میں اندراج کریں۔

    یہ بھی پڑھیں: السعودیہ ایئر لائنز کا اہم اعلان

    دوسری جانب ٹریولرز اتھارٹی کی جانب سے مملکت آنے یا جانے والے مسافروں کو قوانین کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کہ مسافرو ں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کسٹم میں ساٹھ ہزار ریال نقد یا اس کے مساوی دیگر کرنسی یا قیمتی دھاتیں جو انکے پاس ہیں ان کے بارے میں بھی محکمہ کسٹم کو آگاہ کریں۔

    اتھارٹی کا کہنا تھا کہ وہ مسافر جو اپنے سامان کے بارے میں کسٹم کو آگاہ نہیں کرتے اس صورت میں برآمد ہونے والے سامان کی مجموعی قیمت پر25 فیصد جرمانہ عائد کیاجائے گا۔

    عاجل ویب نیوز کے مطاقب دوسری باربھی ایسا ہی عمل دہرائے جانے پر جرمانہ پچاس فیصد کردیاجائے گا اگر مسافر کے بارے میں یہ شک ہو کہ وہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے اس صورت میں اسکا تمام سامان ضبط کرکے کیس پراسیکیوشن کے ادارے کو ارسال کردیاجائےگا۔

  • کراچی : مال گاڑی کی بوگی سے لاکھوں مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ اور گٹکا برآمد

    کراچی : مال گاڑی کی بوگی سے لاکھوں مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ اور گٹکا برآمد

    کراچی : کسٹمز کے عملے نے سٹی اسٹیشن پر لاہور سے آنے والی مال گاڑی پر چھاپہ مار کر لاکھوں مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ اور گٹکا برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹم پریونٹو اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ہیڈ کوارٹر محمد فیصل کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر اے ایس او پریوینٹو کے مستعد افسران اور عملے نے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز پریوینٹو ہیڈ کوارٹر محمد فیصل کی سربراہی میں سٹی اسٹیشن پر کامیاب کارروائی کی۔

    اس کارروائی  میں لاھور سے آنے والی مال گاڑی کی بوگی سے لاکھوں روپے مالیت کی15000کلو گرام (15 ٹن) اسمگل شدہ چھالیہ اور گٹکا برآمد کیا ہے، تاہم کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    رواں ہفتے میں اسمگل شدہ چھالیہ کے خلاف یہ تیسری کامیاب کارروائی ہے اور انشاءاللہ اسمگلنگ کے خلاف اے ایس او پریوینٹو کراچی کی کاروائیاں اس ہی طرح جاری رہیں گی،اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔