Tag: Customs Action

  • کراچی ایئرپورٹ : لاکھوں مالیت کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی ایئرپورٹ : لاکھوں مالیت کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی : کسٹمز اہلکاروں نے کراچی ایئرپورٹ جناح ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کے قیمتی آئی فونز، ٹیبلٹس اور لیپ ٹاپس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔،

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے جرمن شہری سے قیمتی موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا۔

    کسٹمز حکام کے مطابق مسافر محمد یوسف خان جرمنی سے دبئی کے راستے کراچی پہنچا تھا۔ ابتدائی اسکیننگ کے دوران سامان میں مشکوک اشیا کی نشاندہی ہوئی۔

    شک کی بنیاد پرمسافر کے سامان کو ریڈ چینل پر منتقل کرکے جانچ پڑتال کی گئی تو تلاشی کے دوران غیر قانونی 62موبائل فون، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس برآمد ہوئے، جنہیں مبینہ طور پر اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

    برآمد کیے جانے والے سامان کی مالیت 20لاکھ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے، کسٹمز حکام نے اسمگلنگ کے زمرے میں آنے والی اشیا کو ضبط کرلیا۔

    مزید پڑھیں : کراچی ایئرپورٹ پر موبائل فونز اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال فروری میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرموبائل فونز اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی، اور دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیاتھا۔

    کسٹمز حکام نے کارروائی کرکے تھائی لینڈ سے کراچی آنے والے 2 مسافروں سے 23موبائل فون برآمد کیے تھے۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹم کراچی ایئرپورٹ کشمالہ تحسین نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے برآمد کیے گئے موبائل فونز کی مجموعی مالیت 35 لاکھ روپے تک ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/fia-arrest-4-suspects-arriving-from-uae-at-karachi-airport/

  • ڈیڑھ کلو سے زائد کوکین پیٹ سے برآمد، اسمگلر ڈرامائی انداز میں  پکڑا گیا

    ڈیڑھ کلو سے زائد کوکین پیٹ سے برآمد، اسمگلر ڈرامائی انداز میں پکڑا گیا

    کراچی : پاکستان کسٹمز فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نائیجیرین شہری کو پکڑ لیا جو 1.8 کلو کوکین سے بھرے 114 کیپسول نگل کر 36 ملین مالیت کی کوکین اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قطر ایئرویز کی نائجیریا سے آنے والی پرواز نمبر کیو آر632کی کلیئرنس کے دوران ایک نائیجیرین شہری نیوبوز نکولس ایزو کی کو کلیکٹوریٹ آف کسٹمز اسلام آباد کے عملہ نے روک لیا۔

    پاکستان کسٹمز کے کاؤنٹر پر اسکیننگ کے دوران مسافر نے مشکوک حرکات ظاہر کی جس پر اسے اسپتال لے جا کر ایکسرے کیا گیا تو اس کے پیٹ سے 1.8 کلو وزنی کوکین سے بھرے 114 کیپسول برآمد ہوئے۔

    برآمد ہونے والی کوکین کی کل مالیت تقریباً 36 ملین ہے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی اور کلیکٹویٹ آف کسٹمز اسلام آباد کی جانب سے اس معاملے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

     

  • محکمہ کسٹم نے 3ارب27 کروڑ مالیت کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

    محکمہ کسٹم نے 3ارب27 کروڑ مالیت کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

    کراچی : محکمہ کسٹم نے مختلف کاروائیوں میں3ماہ کے دوران3ارب27 کروڑ مالیت کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی، سب سے بڑی کارروائی میں 301 کلو منشیات اور اسمگلنگ کی اشیا کی برآمدگی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ کسٹم پروینٹو اینٹی اسمگلنگ نے تین ماہ کے دوران کی گئی چھاپہ مار کارروائیوں کی تفصیل جاری کردی ہے، جسا میں کہا گیا ہے کہ3ماہ میں 3 ارب27 کروڑ مالیت کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

    سب سے بڑی کارروائی میں 301 کلو منشیات اور اسمگلنگ کی اشیا برآمد کی گئیں۔ دو ارب 91 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن، حشیش اور افیون ضبط کی گئی۔

    کلکٹر کسٹم ثاقب سعید کا کہنا ہے کہ اسمگلروں نے اسمگل شدہ سامان کی فروخت کے نئے حربے شروع کر دیے، اسمگل شدہ اشیا شاپنگ مالز اور ہولسیل مارکیٹوں میں براہ راست دی جارہی ہیں۔

    اسمگلر اب مصنوعات تاجروں کو ادھار پر بھی دے رہے ہیں، ایک اور کارراوئی میں شراب خانے سے شراب کی 5لاکھ مالیت کی 96 بوتلیں ضبط کی گئیں، اس کے علاوہ سگریٹ کے15704 ڈبے ضبط کیے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ 27 لاکھ روپے ہے۔

    کسٹم پروینٹو اینٹی اسمگلنگ کی رپورٹ کے مطابق دوسری کارروائی میں29 لاکھ روپے کے موبائل فون اور الیکٹرانک کیمرے ضبط کیے گئے ہیں، دو کروڑ 16 لاکھ روپے مالیت کا124296 لیٹر آئل ضبط کیا گیا۔

    گاڑیوں کے 20 لاکھ روپے مالیت کے اسپئیر پارٹس تحویل میں لیے گئے،2کروڑ 32 لاکھ روپے کی دوائیں،14 لاکھ کا 4775 کلو چائنیز سالٹ بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

    دو لاکھ43 ہزار کلو کے 14 کروڑ 48 لاکھ کی چھالیہ ضبط کی گئی،22لاکھ 67 ہزار کلو تمبا کو ضبط جس کی مالیت 14 کروڑ 28 لاکھ ہے۔

    دو ہزار کلو بھارتی گٹکا بھی ضبط کیا گیا جس کی مالیت 9 لاکھ 15 ہزار ہے، 4320اسمگل شدہ ٹائروں کو کسٹم حکام نے تحویل میں لے لیا جس کی مالیت 4 کروڑ 33 لاکھ روپے ہے۔