Tag: Customs officers

  • کرپشن میں ملوث کسٹمز افسران کیخلاف ایف آئی اے کا اہم اقدام

    کرپشن میں ملوث کسٹمز افسران کیخلاف ایف آئی اے کا اہم اقدام

    کراچی: ایف آئی اے کو مطلوب اسپیڈ منی کے مقدمے میں ملوث کسٹمز افسران کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکنے کیلئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ پر ڈال دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیڈ منی کے الزامات کا سامنا کرنے والے کسٹمز افسران کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کردیے گئے، کسٹمز کلکٹرز ثاقف سعید، عثمان باجوہ، عامرتھیم کا نام ایف آئی اے اسٹاپ لسٹ پر ڈال دیا گیا۔

    اس کے علاوہ گرفتار کسٹم افسر یاور عباس اور طارق محمود اور چھالیہ کے اسمگلر عمران نورانی کا نام بھی ایف آئی اے نے اسٹاپ لسٹ پر ڈال دیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن کو مطلوب کسٹمز افسران کی فہرست اینٹی کرپشن سرکل نے بھیجی تھی، کسٹمزکلکٹر ثاقف سعید بیرون ملک فرار ہونا چاہتے تھے۔

    ذرائع کے مطابق ثاقف سعید نے بیرون ملک جانے کیلئے ایک سال کی چھٹی بھی لے لی تھی جسے منسوخ کردیا گیا۔

    دونوں اہلکاروں کو حراست میں لیے جانے کے ساتھ ہی ایک سال کی چھٹی لی گئی تھی، ایف آئی اے نے دیگر افسران کے ساتھ ثاقف سعید کیخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔

  • کراچی : کسٹم افسران اب جائیدادیں بھی ضبط کر سکیں گے، لیکن کیوں ؟

    کراچی : کسٹم افسران اب جائیدادیں بھی ضبط کر سکیں گے، لیکن کیوں ؟

    کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے اسمگلنگ کے سد باب کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں جس کے تحت کسٹم افسران کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اسمگلنگ کی کمائی سے بنائی گئی جائیداد کو تحویل میں لے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم سے خریدے گئے اثاثوں کیخلاف اب کسٹم بھی ایکشن لے سکے گا، ایف بی آر نے کسٹمز افسران کو اثاثے ضبط کرنے کے اختیارات دے دئیے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز افسران اب اسمگلنگ کے پیسوں سے بنائی گئی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرسکیں گے۔

    ایف بی آر نے اس سلسلے میں ایس آر او 5دو ہزار21 جاری کردیا، اسمگلنگ سے حاصل رقم سے خریدی گئی جائیداد کسی صورت قانونی نہیں، کسٹمز افسران عدالتی حکم کے بعد جائیداد کو نیلام کرنے کا بھی حق رکھتے ہیں۔