گوادر : کسٹمز حکام نے کروڑوں روپے کے غیرملکی سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی، سامان میں ہزاروں لیٹرایرانی ڈیزل اور اونٹ شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گوادر میں کسٹمز نے پنجگور کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپےکےغیرملکی سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔
کلیکٹر گوادر کسٹم نے کہا کارروائی میں کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا ، جس میں ہزاروں لیٹرایرانی ڈیزل اور اونٹ شامل ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ 12ہزار لیٹرسے زائد غیر ملکی خوردنی تیل اور گھی تحویل میں لے لیا، اسمگلنگ میں استعمال گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔
یاد رہے تین روز قبل ہی صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش کا ناکام بنایا گیا تھا ، موٹر وے پولیس نے چکری کے مقام پر کارروائی کے دوران گاڑی سے 11 کلو منشیات برآمد کرلی تھی۔
موٹروے پولیس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں منشیات کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، کامیاب کارروائی کے بعد منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا تھا۔
لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر کسٹم حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موبائل فونز اسیسریز برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر محکمہ کسٹم کے اہلکاروں نے کامیاب کارروائی کی ہے، لاہور سے موبائل فونز کی اسیسریز کی برطانیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شفقت علی نامی مسافر لاہور سے لندن جارہا تھا، دوران چیکنگ مسافر کے سامان سے بڑی تعداد میں آئی پیڈ، چارجز اور دیگر موبائل اسیسریز برآمد ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق مسافر ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز ای کے 622 سے لندن جا رہا تھا، کسسٹم حکام نے مسافر کو اسیسریز قبضے میں لے کر مزید کاروائی شروع کردی ہے۔
کسسٹم حکام کا کہنا ہے کہ قبضے میں لی گئی اسیسریز کی کل مالیت 15 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
کراچی : کسٹم حکام نے جناح ایئرپورٹ اورپوسٹ آفس میں بڑی کارروائی میں کروڑوں روپےمالیت کی اشیااسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے جناح ایئرپورٹ اورپوسٹ آفس میں اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں کیں اور کروڑوں روپےمالیت کی اشیاءکی اسمگلنگ ناکام بنادی۔
کسٹمزحکام نے کہا کہ شاہراہ فیصل پرپوسٹ آفس میں پارسل سےقدیم اورنایاب قیمتی سکےبرآمد ہوئے ، قیمتی سکوں سےبھراپارسل چنیوٹ سے شارجہ بھیجا جارہا تھا، نایاب سکوں کی مالیت کیلئےمحکمہ آرکیالوجی کےماہرین کی خدمات طلب کرلی ہے۔.
ایک اورکارروائی میں ہانگ کانگ بھیجنےجانےوالےپارسل سےممنوعہ دوائیں برآمد ہوئیں ، حکام نے بتایا کہ ہانگ کانگ کاپارسل گلبرگ لاہورپوسٹ آفس سےبک کرایاگیاتھا ، پوسٹ آفس میں تعینات کسٹمز عملے نے پارسل تحویل میں لے لیے اور تفتیش جاری ہے۔
کسٹمزحکام نے جناح ائیرپورٹ پردبئی سےآئے مسافرکے قبضےسےکمرشل ممنوعہ سامان بر آمد کرلیا ، سامان میں دس ہزارمیموری کارڈ، نقلی زیورات اورپتھرشامل ہیں، ضبط کیے گئے سامان کی مالیت پانچ کروڑ رو پے ہے۔
لندن : پی آئی اے کی پرواز پی کے758 کو برطانوی کسٹم حکام منشیات کی موجودگی کے شبے میں تلاشی کے بعد کلیئر قرار دے دیا، طیارہ اسلام آباد سے لندن پہنچا تو کسٹم حکام نے طیارے کے عملے کو روک لیا تھا، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے تحریری طور پرآگاہ نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق لندن سے لاہور کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے طیارے میں منشیات کی موجودگی کے شبے میں برطانوی کسٹم حکام نے تلاشی لی، پرواز جیسے ہی لندن پہنچی کسٹم حکام نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے شک کی بنیاد پربرطانوی حکام نے عملے کے تیرہ ارکان کو اپنی تحویل میں لیا،جہاز کو بھی شک کی بنیاد پرحصارمیں لیا گیا تھا، تحویل میں لئے گئے عملے کے ارکان میں کپتان حامد گردیزی، فرسٹ آفیسر ایوب اور دس فضائی میزبان شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق جہاز اور کِرو کے سامان کی تلاشی کے بعد اسے چھوڑدیا گیا۔ بعد ازاں بارڈر سیکیورٹی فورس نے کیپٹن حامد گردیزی کا پاسپورٹ واپس کردیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تلاشی کا عمل چھ گھنٹے سے زائد جاری رہا، جس کے باعث لندن سے لاہور آنے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ، ترجمان کا کہنا ہے برطانوی حکام سےطیارے کو روکنے کے بارےمیں پوچھیں گے۔
دوسری جانب پی آئی اے کے طیارےسے ہیروئن برآمد ہونے کے معاملہ کے حوالے سے پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے تحریری طور پرآگاہ نہیں کیا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کسٹم حکام نے تحویل میں لئے گئے افراد کے پاسپورٹ اہنے پاس رکھ کران کے فنگر پرنٹس بھی لے لیے ہیں اور اس کی وجہ سے وہ برطانیہ نہیں چھوڑ سکیں گے۔
علاوہ ازیں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے طیارے سے گذشتہ رات لندن ہیتھرو ہوائی اڈے پر ہیروئین برآمد ہوئی تھی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی نے بھجوائے گئے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے۔ ایجنسی نے بیان میں مزید کہا کہ اس حوالے سے کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور تفتیش جاری ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق برطانوی حکام نے ایئرلائن کے جن 13 ملازمین کو پوچھ گچھ کے لیے روکا تھا انہیں بعد میں چھوڑ دیا گیا ، ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے منشیات برآمدگی کے حوالے سے تحریری طور پرآگاہ کرنے کے بجائےاسٹیشن منیجر کو صرف زبانی آگاہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق برطانوی بارڈرسیکیورٹی فورس نے کیپٹن حامد گردیزی کا پاسپورٹ واپس کردیا ہے، جس کے بعد حامد گردیزی آج لندن سے پی آئی کی پرواز آپریٹ کرینگے۔