Tag: customs-raid

  • جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب چھاپہ، 5 ٹرک اسمگل شدہ کپڑا برآمد

    جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب چھاپہ، 5 ٹرک اسمگل شدہ کپڑا برآمد

    کسٹم کی ٹیم نے کراچی کے علاقے آرام باغ تھانے کی حدود میں قائم اللہ والا مارکیٹ والی گلی میں چھاپہ مارکر بڑی تعداد میں اسمگل شدہ کپڑا برآمد کرلیا۔

    کسٹم اہلکاروں نے کامیاب کارروائی کے بعد بڑی مقدار میں برآمد ہونے والا اسمگل شدہ کپڑا اپنی تحویل میں لے لیا۔

    پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کا گزشتہ رات عدالت سے پیشگی اطلاع کے بعد جامع کلاتھ کے قریب چھاپہ مارا۔

    رینجرز اور علاقہ پولیس کے تعاون سے ایم اے جناح روڈ پر قائم گودام پر چھاپہ مار کر 5 ٹرک غیرملکی اسمگل کپڑا بر آمد کرلیا گیا۔

    ترجمان کسٹم کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے اسمگل شدہ کپڑے کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے سے زائد ھے اسمگل شدہ کپڑا قبضہ میں لے کرمزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے دو ماہ قبل دسمبر 2021میں کسٹمز انٹیلی جینس ایف بی آر انفورسمنٹ ٹیم کراچی نے مصدقہ اطلاع پر کراچی میں آرام باغ مارکیٹ، لکھنؤ اور الجدید مارکیٹ صدر میں واقع گوداموں پر چھاپہ مار کارروائی میں 2 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی اسمگل شدہ کپڑا برآمد کیا تھا۔

  • کسٹمز انٹیلجس کا بھارتی پیکنگ کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ، سامان ضبط ، فیکٹری سیل

    کسٹمز انٹیلجس کا بھارتی پیکنگ کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ، سامان ضبط ، فیکٹری سیل

    لاہور: بھارتی پیکنگ کرنے والی فیکٹری پر کسٹمز انٹیلجس نے چھاپہ مار کر جعلی پیکنگ کرنے والی مشینیں تحویل میں لے کر فیکٹری سیل کر دی اور مقدمہ درج کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کسٹم انٹیلی جنس نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلجنس حسن فرید کی سربراہی میں ہنجروال میں جعلی ہئیر کلر بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا، جہاں پر جعلی ہئیر کلرز کے ڈبوں پر بھارتی پیکنگ کی جا رہی تھی۔

    اے ڈی کسٹمز حسن فرید کا کہنا تھا کہ فیکٹری سے بھارتی پیکنگ والے 200 کاٹن قبضہ میں لے لئے گئے اور ہیئر کلرز پر بھارتی پیکنگ کرنے والی مشین بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔

    حسن فرید نے بتایا ہیئر کلرز میں استعمال ہونے والا کیمیکل بھی جعلی تھا، تاہم فیکٹری کو سیل کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    یاد رہے کسٹم انٹیلی جنس حکام نے خفیہ اطلاع پر فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے بھارت سے سمگل شدہ کپڑا برآمد کرتے ہوئے تین ملزمان کو بھی گرفتار کیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی کپڑا 3گاڑیوں میں لوڈ کر کے فیصل آباد مارکیٹ میں لایا جا رہا تھا جہاں سے اسے ملک کے دیگر حصوں میں سپلائی کیا جانا تھا تاہم چھاپے کے دوران لاکھوں میٹر بھارتی کپڑا پکڑ لیا گیا ہے جس کی مالیت لاکھوں میں ہے۔