Tag: CWC 15

  • ورلڈکپ2015 فائنل: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کرآسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈکپ2015 فائنل: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کرآسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    میلبورن: کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے سنسنی خیز فائنل میں نیوزی لینڈ نے میزبان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے ٹیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

    آسٹریلیا کی ٹیم میں ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مائیکل کلارک، شین واٹسن، گلین میکس ول،جیمزفالکنر، بریڈ ہیڈن، مشعل جانسن، مشعل اسٹارک اور جوش ہیزل وڈ شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مارٹن گپتل، برینڈن مکیلم، کین ولیم سن، روس ٹیلر، گرانٹ، کورے اینڈرسن، لیوک رونچی، ڈینئیل ویٹوری، میٹ ہنری، ٹم سوتھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

    آسٹریلیا پانچ مرتبہ عالمی کپ کا فاتح رہ چکا ہے جبکہ نیوزی لینڈ پہلی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔


    میچ لائیو دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں


  • ایڈیلیڈ: کوارٹر فائنل،  پاکستان ٹیم دباؤ کا شکار

    ایڈیلیڈ: کوارٹر فائنل، پاکستان ٹیم دباؤ کا شکار

    ایڈیلیڈ:  ورلڈ کپ 2015 کے تیسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا اور پاکستان آمنے سامنے ہیں۔

    سنسنی خیز کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور سرفراز احمد نے محتاط انداز  میں اننگز کا آغاز کیا لیکن وہ ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

    اس وقت وہاب ریاض اور صہیب مقصود وکٹ پر موجود ہیں اب تک پاکستان نے 36 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا لیے ہیں۔

    سرفراز احمد 5ویں اوور میں 10رنز بنا کر سٹارک کی گیند ہر آؤٹ ہوگئے ، جس کے بعد اگلے ہی اوور کی پہلی گیند پر احمد شہزاد بھی ہیزل وڈ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

    حارث اور مصباح نے دو وکٹوں کے نقصان کے بعد 60 سے زیادہ رنز کی پارٹنز شپ قائم کی، گلین میکسویل نے مصباح کو کیچ کروا کر پارٹنر شپ توڑ دی۔

    مصباح کے بعد پاکستان کو چوتھی وکٹ 112 رنز پر گری، حارث سہیل 41 رنز بنا کر مچل جانسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ عمر اکمل صرف 20 رنز بنا سکے۔

    شاہد آفریدی نے اپنی روایت برقرار رکھی اور 15 گیندوں پر 23 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں ایک اہم تبدیلی کی ہے فاسٹ باؤلرپیٹ کمنس کی جگہ ٹیم میں جوش ہیزل ووڈ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    پاکستانی ٹیم احمد شہزاد، سرفراز احمد، حارث سہیل، مصباح الحق، صہیب مقصود،عمر اکمل، شاہد آفریدی، وہاب ریاض ، سہیل خان ، راحت علی اور احسان علی پر مشتمل ہے۔

    آسٹریلیا کی جانب ست ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مائیکل کلارک، شین واٹسن، گلین میکس ول، جیمزفلکنر، بریڈ ہیڈن، مشعل جانسن، مشعل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

    ورلڈ کپ کا یہ انتہائی اہم میچ آج شاہینوں کی قسمت کا فیصلہ کرے گا کہ وہ اپنی اڑان جاری رکھیں گے یا وطن کی راہ لیں گے۔

    ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان اور آسٹریلیا ماضی میں آٹھ بار مدِمقابل آ چکے ہیں، جن میں سے دونوں نے چار چار میچ جیتے ہیں۔

     سن 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستان آسٹریلیا کو اسی میدان میں شکست دے چکا ہے، اس لئے پاکستان کو آسٹریلیا پرنفسیاتی برتری حاصل ہے۔

    آج کے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئین بھارت کے مدِ مقابل ہوگی۔

  • کیرئیرکا اختتام شاندارطریقے سے چاہتا ہوں، آفریدی

    کیرئیرکا اختتام شاندارطریقے سے چاہتا ہوں، آفریدی

    پاکستان کے مایہ نازاسٹارکرکٹرشاہد آفریدی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیرکا اختتام ورلڈ کپ میں شاندارفتح حاصل کرکے کرنا چاہتے ہیں۔

    شاہد خان آفریدی 35 سال کے ہیں اوریہ ان کا پانچواں ورلڈ کپ ہے اوروہ چاہتے ہیں کہان کے اس طویل کیرئیر کا اختتام یادگارہو۔

    انہوں نے فرانسیسی خبررساں ادارے سے جمعے کے روزآسٹریلیا کے خلاف ہونے والے کوارٹرفائنل میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’میں وہ کرنا چاہتاہوں جس کی ٹیم مجھ سے توقع کرتی ہے‘‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ’’میں اپنے مداحوں کی توقعات پرپورا اترنا چاہتا ہوں اورمجھے امید ہے کہ میری کارکردگی ٹیم کو فتح دلائے گی، مجھے یقین ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف اپنی تمام توانائیاں استعمال کرے گا‘‘۔

    انہوںنے اس امرکو تسلیم کیا کہ پاکستانی ٹیم کے بارے میں پیشن گوئی کرنا ناممکن ہے اورہم اپنی اسی صلاحیت کو آسٹریلیا کے خلاف خفیہ ہتھیار کے طورپراستعمال کریں گے۔

    آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایسی ٹیم ہے جو کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے اور کسی بھی ٹیم سے ہاربھی سکتی ہے لیکن سب جانتے ہیں کہ جب ہمارا دن ہوتا ہے تو اس دن ہم اپنا سب سے بہترین کھیل پیش کرتے ہیں‘‘۔

    شاہد خان کو اپنی 400 وکٹیں مکمل کرنے کے لئے 5 وکٹیں درکارہیں، اگروہ یہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ واحد کھلاڑی ہوں گے جن کے ون ڈے میں 8000 رنز اور چار سو وکٹیں ہیںجو کہ اپنی نوعیت کا انتہائی منفرد ریکارڈ ہے۔

  • ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

    سڈنی : آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ کا پول میچ آج کھیلا جارہا ہے، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ورلڈ کپ 2015 کا یہ سنسنی خیز میچ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے سڈنی کرکٹ گراوٗنڈ میں کھیلا جا رہاہے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اورڈیوڈ وارنر نے بلے بازی کا آغاز کیا ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیاں کھیلا جانے والا میچ کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کا بتیسواں میچ ہے۔


    میچ کی لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ کے لئے یہاں کلک کریں


  • پرتھ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کوچار وکٹوں سے شکست دے دی

    پرتھ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کوچار وکٹوں سے شکست دے دی

    پرتھ: بھارت نے ورلڈ کپ میں جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو چاروکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لئے 183 رنز کا حدف دیا۔

    ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو انتہائی کم رنز تک محدود کرنے میں بھارت کے باولروں نے بڑا کردار ادا کیا۔ محمد شامی نے 3 جبکہ امیش یادو اور راوندرا نے 2،2 وکٹیں لیں۔

    بھارت نے 183 رنز کا حدف 39.1 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کرلیا۔

    بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے 45 جبکہ ویرات کوہلی نے 33 رنز بنائے۔

    میچ کا مرد میدان محمد شامی کو ویسٹ انڈیز کی تین انتہائی اہم وکٹیں لینے پر قرار دیا گیا۔

  • پاکستانی ٹیم گوگل پرسب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹیم بن گئی

    پاکستانی ٹیم گوگل پرسب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹیم بن گئی

    کراچی (ویب ڈیسک) – پاکستانی ٹیم ان دنوں کرکٹ کے عالمی میں معرکے میں مشکلات کا شکار ہے۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت جیسے ممالک سے ہارنے کے بعد اللہ اللہ کرکے ٹیم نے زمبابوے کو 20 رنز سے شکست دی۔ الغرض پاکستانی ٹیم اپنی قوم کو تاحال متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ مصباح اور انکے ساتھی عالمی دنیا کے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

    گوگل کی حال ہی میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے دوران پاکستانی ٹیم گوگل پرسب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹیم ہے۔

    گوگل کی رپورٹ کے مطابق اپنی تمام تر ناکامیوں کے باوجود پاکستانی ٹیم ابھی تک سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی ٹیم ہے۔ ٹیم پاکستان کے بعد جو ٹیمیں سب سے زیادہ سرچ کی گئیں وہ بھارت، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور آسٹریلیا ہیں۔

    علاوہ ازیں چھوٹی ٹیموں میں افغانستان گوگل سرچ میں سب سے آگے ہے جبکہ اس کے بعد سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹیم بنگلہ دیش، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات ہیں۔

    یہاں ایک دلچسپ بات یقیناً قابل ذکر ہے کہ صرف ٹیمیں ہی تلاش نہیں کی جارہیں بلکہ کرکٹربھی تلاش کیے جارہیں اور سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے کرکٹرہیں پاکستان کے محمد عرفان اور انہیں سب سے زیادہ تلاش کیا ہے بھارتیوں نے۔ بھارتی شائقین نے ان کے قد کے بارے میں جاننے کے لئے گوگل سے رجوع کیا۔

    دوسری جانب دنیا بھر کے شائقین کرکٹ نے جیمز ٹیلر کا قد جاننے کے لئے گوگل سے رابطہ کیا۔

  • کیا تاریخ خود کو دہرانے جا رہی ہے

    کیا تاریخ خود کو دہرانے جا رہی ہے

    کراچی :کیا تاریخ خود کو دہرانے جا رہی ہے، انیس سو بانوے کی فتح کے سائے منڈلانے لگے، پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیکر ورلڈ کپ میں پہلی فتح ریکارڈ کرالی۔

    تاریخ اپنے آپ کو دہرانے لگی،ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل ہوتے ہی سو بانوے کی یاد تازہ ہوگئی، تیس سال قبل بھی شاہینوں نے زمبابوے کو ٹھکانے لگا کر عالمی کپ میں اپنا اکاؤنٹ کھولا۔

     اس بار بھی شاہینوں کا شکار زمبابوین ٹیم ہوئی، 1992 میں پاکستان کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے عبرتناک دی۔

     اس بار بھی کالی آندھی شاہینوں کو اڑا کر لئےگئی، سونے پہ سوہاگا یہ وہی براعظم ہے، جہاں پاکستان تیس برس پہلے چیمپیئن بنا۔

    انیس سو بانوے میں ٹیم کے کپتان چالیس سالہ عمران خان اور اس بار چالیس سالہ مصباح ہیں، میانوالی کے دونوں کپتانوں کا تعلق بھی نیازی خاندان سے ہی ہے۔

    پاکستان نے انیس سو بانوے میں ٹائٹل جیتا تو اس وقت بھی وزیر اعظم میاں نواز شریف ہی تھے، تیس برس قبل جاوید میانداداپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیل رہے تھے تو اس بار یہ کارنامہ آفریدی انجام دے رہے ہے۔

     یہ تمام چیزیں ایک جیسی ہیں،ایسے اتفاق کہہ لے یا کچھ اور تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ نتیجہ بھی وہی نکلتا ہے یا نہیں۔

  • بوم بوم آفریدی آج اپنی پینتیسویں سالگرہ منارہے ہیں

    بوم بوم آفریدی آج اپنی پینتیسویں سالگرہ منارہے ہیں

    شاہد آفریدی! یہ نام شائقینِ کرکٹ کے دلوں پرراج کرتا ہے۔ انیس سواسی میں خیبر ایجنسی میں آنکھ کھولنے والے شاہد آفریدی انیس سو چھیانوے میں بطورلیگ اسپنرٹیم میں شامل ہوئے۔

    کیرئیر کے دوسرے ہی ون ڈے میں سری لنکا کے خلاف سینتیس گیندوں پرتیزترین سینچری بناکردنیائے کرکٹ میں ہلچل مچاکرشاہد آفریدی شہرت کے آسمان کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

    زندگی کی پینتیس بہاریں دیکھنے والے بوم بوم کے نام سے مشہور شاہد آفریدی کی جارحانہ بلے بازی شائقین کا جوش بڑھادیتی ہے۔ آفریدی کے بلند وبالا چھکے ان کی پہچان بن گئےہیں۔

    اچھے اچھے بولرز آفریدی کو بولنگ کرتے ہوئے گھبراجاتے ہیں لیکن ان دنوں آفریدی کا بلا کچھ خاموش ہے۔

    حالیہ ورلڈ کپ کے بعد شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ایک روزہ کرکٹ میں دیکھنے سے محروم ہوجائیں گے۔

  • ورلڈکپ: پاکستان کا ٹاس جیت کرزمبابوے کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈکپ: پاکستان کا ٹاس جیت کرزمبابوے کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    برسبین: ورلڈ کپ 2015 کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

    ورلڈ کپ کا یہ فیصلہ کن میچ آسٹریلیا کے شہربرسبین میں کھیلا جارہا ہے۔

    پاکساتنی ٹیم میں ایک اہم تبدیلی کی گئی ہے اور وہ یہ کہ مڈل آرڈر بلے باز یونس خان کی جگہ راحت علی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    یونس خان کو آج کے میچ سے ڈراپ کرنے کی وجہ گزشتہ میچز میں ان کی ناقص کارکردگی رہی ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق آج کے میچ میں جیت کے لئے شاہینوں کو کم سے کم 400 رنز کا اسکور کرنا ہوگا۔

  • کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی کی ذمہ دار سلیکشن کمیٹی ہے، عاقب جاوید

    کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی کی ذمہ دار سلیکشن کمیٹی ہے، عاقب جاوید

    سابق فاسٹ بولرعاقب جاویدنےپاکستانی ٹیم کی سلیکشن پرسوال اٹھادیے کہتے ہیں جن کھلاڑیوں پرمحنت کی گئی انہیں کھلایانہیں جارہا۔سرفرازکسی اورٹیم میں ہوتاتوڈراپ کرنےکاسوچابھی نہ جاتا۔

    ورلڈ کپ میں بولرزکی ناقص کارکردگی کا ذمہ دارعاقب جاوید نےسلیکشن کمیٹی کوقراردیا۔

    غیرملکی نیوزایجنسی سےبات کرتےہوئے بانوے ورلڈکپ کےاسٹارنےکہا ٹیم کسی تیاری کے بغیر آئی ہے۔ کئی سال تک جن پر محنت کی گئی ان کے بجائے دوسروں کوکھلایا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سہیل خان اورویاب ریاض کو ورلڈ کپ میں کھلانا تھا تونیوزی لینڈ اورآسٹریلیا کے خلاف موقع کیوں نہیں دیا گیا۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ یونس سے رن نہیں ہورہے تو انھیں ڈراپ کرنے میں کون سی راکٹ سائنس ہے۔ سرفرازکسی اورٹیم میں ہوتےتوڈراپ کرنےکاسوچا بھی نہیں جاسکتا تھا۔

    عاقب جاوید نے مزید کہا کہ ایسا لگ رہا ہےہرشخص خراب کارکردگی کی ذمہ داری دوسرے پرڈال رہا ہے۔