Tag: CWC 15

  • افغانستان کا سری لنکا کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف

    افغانستان کا سری لنکا کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف

    ڈنیڈن: کرکٹ ورلڈکپ میں افغانستان کے دوسو تینتیس رنزکے جواب میں سری لنکن بیٹنگ لڑکھڑا گئی ۔ اکیاون کے مجموعی اسکورپرچار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

    ڈنیڈن کے میدان میں سری لنکا نے افغانستان کےخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیاپہلے کھیلتے ہوئے افغان بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تاہم حریف ٹیم کو بڑا اسکور دینے میں کامیاب نہ ہوسکےاور پوری ٹیم دو سو بتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

    افغانستان کی جانب اصغرستانکزئی نے سب سےزیادہ چون رنز بنائے جبکہ سمیع اللہ شینواری نےاڑتیس اورجاوید احمدی نےچوبیس رنز بنائے۔

    سری لنکا کی طرف سے لیستھ ملینگا اوراینجلومیتھیو نےتین تین جبکہ لکمل نے دو کھلاڑیوں کوآوٹ کیا

    سری لنکن ٹیم ایونٹ میں نیوزی لینڈ کےخلاف اپنا پہلا میچ ہار چکی ہےجبکہ افغانستان کوبنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

  • بھارت کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

    بھارت کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

    میلبرن: بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈ کپ کا سنسنی خیز میچ آج ہورہا ہے جس میں بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    جنوبی افریقہ اس سے قبل تین ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں بھارت کے لئے ناقابلِ شکست رہا ہے۔

    آج کا یہ میچ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں واقع میلبرن کرکٹ گراونڈ میں ہورہا ہے۔

    بھارت کی جانب سے ایم ایس دھونی، روہت شرما، ویرات کوہلی ریہانے،شیکھر دھون رنز زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی جان توڑ کوشش کریں گے۔

    دوسری جانب اسٹین، مورکل، جے پی ڈومینی اورعمران طاہربھارتی سورماوٗں کی گلیاں اڑائیں گے۔

    جنوبی افریقہ کی ٹیم اب تک ہونے والے تمام ورلڈ کپ میچز میں بھارت پر غالب رہی ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا بھارت تاریخ بدل پائے گایا پروٹیز ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے کی اپنی روایت برقراررکھیں گے۔

  • تاریخ برقرار: ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت سے ہار کی روایت نہ توڑ سکا

    تاریخ برقرار: ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت سے ہار کی روایت نہ توڑ سکا

    کراچی: پاکستانی شائینوں نے ایک بار پھر ورلڈکپ میں بھارت سے ہار جانے کی بھیانک روایت کو برقرار رکھا۔

    پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کی تاریخ نہ بدل سکی، بم پھوڑنے کے ارمان ایک بار پھر ارمان ہی رہ گئے،انیس سو بانوے سے چلنے والی روایت آج بھی بھیانک خواب بن کر برقرار رہی ۔

    بھارتی سورماوں کا پلڑا اب پانچ نہیں چھ صفر پر جا پہنچا ہے، انیس سو چھیانوے میں بھارت نے پاکستان کو اُنتالیس رنز سے ہرایا، پھر ننانوے میں بھی سینتالیس رنز سے پاکستان بازی ہار گیا ۔

    قومی ٹیم نے تلخ حقیقت کو خوشیوں بدلنے کے لئے دو ہزار تین کے ورلڈکپ میں کوشش کی، تاہم بھارت نے یہ جیت بھی چھ وکٹوں سے چھین لی۔

    دو ہزار گیار ہ میں پاکستان کا سیمی فائنل میں سامنا ہوا بھارت سے لیکن ناکامی نے یہاں بھی پاکستانی ٹیم کا پیچھا نہ چھوڑا اور یہ میچ بھی انتیس رنز سے بھارت کے نام رہا ۔

    ایک بار پھر موقع آیا تھا کہ تاریخ کو بدل دیا جائے، لیکن پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ نے پہلے باولروں کی محنت پر پانی پھیرا اور پھر بیٹنگ لائن دھوکا دے گئی ۔

  • ورلڈ کپ : بھارت نے پاکستان کو 76 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ : بھارت نے پاکستان کو 76 رنز سے شکست دے دی

    ایڈیلیڈ: بھارت نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو 76 رنز سے شکست دے دی ، سہیل خان کی پانچ وکٹیں بھی کسی کام
    نہ آسکیں۔

    ورلڈ کپ 2015 کا پہلا میچ آج آسڑیلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا جہاں بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بھارت نے 7 وکٹوں کے نقصان پرپاکستانی ٹیم کو 300 رنزکا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 126 بالزپر107 رنزبنائے جبکہ
    شیکھر دھون 73 رنز بنا کردوسرے نمبر پررہے۔

    پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے شاندارباؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا، عمر اکمل صفر اور شاہد آفریدی 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    کپتان مصباح الحق نے 76رنزبنا کر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن ان کے یہ رنز بھی ملک کے کسی کام نہیں آسکے

    پاکستان آج تک کسی بھی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانے میں ناکام رہا ہے۔

  • پاکستانی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، عمران خان

    پاکستانی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، عمران خان

    اسلام آباد:پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ میں عمدہ کم بیک کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی شاندار بیٹنگ کےجواب میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    عمران خان کے سر پاکستان کو 1992 میں عالمی فاتح بننے کا سہرا بندھا ہے لیکن اس وقت بھی پاکستان بھارت سے ہار گیا تھا۔

    پاکستان اس وقت پڑوسی ملک کی جانب سے دیے گئے 301 رنز کے ٹارگٹ کا تعاقب کررہا ہے اور اس وقت پانچ وکٹیں گرچکی ہیں۔

    عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اس وقت فاسٹ باولر عرفان کو اسی طرح استعمال کرناچاہیے جیسے ماضی میں وسیم اکرم کو کیا گیا ہے۔