Tag: cwc19، ICCWorldCup2019

  • آئی سی سی ورلڈکپ 2019: انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا ٹاکرا آج ہوگا

    آئی سی سی ورلڈکپ 2019: انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا ٹاکرا آج ہوگا

    لندن : آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا ٹاکرا آج ہوگا دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے اوول میں کھیلا جائے گا۔

    انگلینڈ کے خلاف میچ میں جنوبی افریقہ کو فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، وہ زخمی ہونے کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    میزبان ٹیم کے کپتان آئن مورگن کے مطابق ہوم گراؤنڈ میں ورلڈکپ جیت کرکرکٹ میں حیران کن کارنامہ انجام دے سکتے ہیں۔

    دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیوپلیسی نے کہا کہ ہم اس ٹورنامنٹ میں فیورٹ کے طور پر یا کم فیورٹ کے طور پرشامل ہوں لیکن ہمیں گراؤنڈ میں جا کرکرکٹ کھیلنی ہے اور ورلڈ کپ جیتنے کے لیے کارکردگی دکھانی ہے۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔

    ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی جو پاکستان وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔

  • ورلڈکپ 2019 وارم اپ میچ: انگلینڈ کے ہاتھوں افغانستان کو شکست

    ورلڈکپ 2019 وارم اپ میچ: انگلینڈ کے ہاتھوں افغانستان کو شکست

    لندن: ورلڈکپ 2019 کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر آؤٹ کلاس کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیڈز کے اوول گراؤنڈ میں ورلڈ کپ 2019 کا وارم اپ میچ افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 160 رنز بنائے۔

    انگلینڈ کی ٹیم نے ہوم گراؤند کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان کی ٹیم کو مختصر  اسکور تک محدود رکھا۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی کے علاوہ کوئی بھی بلے باز انگلش باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر تک نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم 39 ویں اوور میں ہی ڈیر ہوگئی۔

    محمد نبی 44 اور نور علی زردان 30 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ  انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ اور جوفرا آرچر نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    مزید پڑھیں: وارم اپ میچ، افغانستان نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

    انگلینڈ کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں پہلے ہی اوور سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 18ویں اوور میں ہی ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔

    انگلش ٹیم کے بلے باز جیسن رائے نے 46 گیندوں پر 89 رنز جب کہ جونی بیئراسٹو نے 22 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلیں۔ جو وٹ 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٰیاد رہے کہ افغانستان کی ٹیم نے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈکپ کا پہلا اپ سیٹ کیا تھا۔