Tag: CWC22

  • ویمنز ورلڈکپ فائنل: آسٹریلیا نے تاریخ رقم کردی

    ویمنز ورلڈکپ فائنل: آسٹریلیا نے تاریخ رقم کردی

    کرائسسٹ چرچ: کینگروز نے یک طرفہ مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن انگلینڈ ویمنز کو شکست دیکر ساتویں بار ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے خواتین کرکٹ میں بھی اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے دفاعی چمپئن انگلینڈ کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 71 رنز سے شکست دیکر آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    آسٹریلیا نے میگا ایونٹ کے فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں انگلش ٹیم کو 356 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا، جسے دفاعی چیمپئن حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 285 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

    انگلینڈ کی جانب سے نٹالی سائیور کے 148 ناٹ آؤٹ رنز بھی ٹیم کے کام نہ آسکے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایلانا کنگ اور جیس جوناسن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، الیسا ہیلی کو پلیئرآف دی میچ کے ساتھ ٹورنامنٹ میں 509 رنز بنانے کے لئے پلیئر آف دی سیریز کا بھی ایوارڈ دیا گیا۔

    آسٹریلیا ساتویں مرتبہ عالمی چیمپئن بنا، آسٹریلیا نے 1978، 1982، 1988، 1997، 2005، 2013، 2022 میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

    اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کیپر الیسا ہیلی کی 138 گیندوں پر 170 رنز کی ریکارڈ اور طوفانی اننگ کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز کا بڑا اسکور ترتیب دیا۔

    ہیلی نے اپنی اننگز میں 26 چوکے لگائے، اس کے علاوہ رشیل ہینیس نے 93 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے 68 رنز اور بیتھ مونی نے 47 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 62 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

  • ویمنز ورلڈکپ: قومی ٹیم کو ایک اور عبرتناک شکست

    ویمنز ورلڈکپ: قومی ٹیم کو ایک اور عبرتناک شکست

    کرائسٹ چرچ: آئی سی سی میگا ایونٹ میں قومی ویمنز ٹیم کی بدترین کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اسے ایک اور میچ میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے 26 ویں میچ میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا، کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 265 رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات اوپنر بیٹر سوئز بیٹس کی شاندار سینچری تھی، انہوں نے 126 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے شامل تھے، اس کے علاوہ کیٹی مارٹن 30، بروک ہالیڈے 29 اور میڈی گرین نے 23 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے ، انعم امین ، فاطمہ ثناء، نشرح سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    دو سو چھیاسٹھ رنز ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس شروع سے ہی کیوی بولرز کے دباؤ میں نظر آئیں اور وقفے وقفے سے ان کی وکٹیں گرتی رہیں، ندا ڈار نے نصف سینچری اسکور کی مگر وہ ٹیم کی جیت کے لئے ناکافی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ: قومی ٹیم شکست سے دامن نے چھڑا سکی، ایک اور شکست

    قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز ہی بناسکی اور اسے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 71 رنز سے شکست ہوئی۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنا روئے نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فرانسس میکے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    قومی ٹیم کی آئی سی سی ویمنر ورلڈکپ صرف ایک میچ میں فتح حاصل کرسکی ہے جبکہ اسے 6 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • ویمنز ورلڈکپ: پاکستانی بیٹر ‘سدرہ امین’ نے تاریخ رقم کردی

    ویمنز ورلڈکپ: پاکستانی بیٹر ‘سدرہ امین’ نے تاریخ رقم کردی

    ہملٹن: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی بیٹر سدرہ امین نے تاریخ بناڈالی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں کھیلے جارہے پاکستان نیوزی لینڈ میچ میں پاکستانی بیٹر سدرہ امین نے سینچری داغ کر کئی ریکارڈ پاش پاش کردئیے۔

    پاکستانی بیٹر ورلڈ کپ کی تاریخ میں سینچری اسکور کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں۔

    سدرہ امین نے سینچری سے قبل آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں 5 سالہ پرانا انفرادی اسکور کا ریکارڈ پر توڑا جو پاکستان کی ہی ناہید خان نے سال 2017 میں بنایا تھا، ان کا انفرادی اسکور 79 رنز تھا۔

    لاہور سے تعلق رکھنے والی سدرہ امین نے 136گیندیں کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے اور شائقین کرکٹ سے خوب داد وصول کی۔

    پاکستانی بیٹر کی تاریخی اننگز میں 8 چوکے بھی شامل تھے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی بیٹر کی عمدہ اننگز کی ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا کی زینت بنایا ہے جسے بڑے پیمانے پر لائک کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنا سکی اور گرین شرٹس کو 9 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    سدرہ امین او پنر آئیں اور آخری لمحات تک کریز پر موجود رہیں، تاہم ان کی تاریخی سینچری بھی گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکی۔

  • ویمنز ورلڈکپ: کیویز نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹادی

    ویمنز ورلڈکپ: کیویز نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹادی

    ہملٹن: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے بھارتی ٹیم کو شکست سے دو چار کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے ایمی سیتھرٹویٹ کے 74 اور امیلیا کیر کے ناقابل شکست ہاف سینچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 260 رنز اسکور کئے۔

    بھارت کی جانب سے پوجا وستراکر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جواب میں بھارت ٹیم 198 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور نیوزی لینڈ نے یہ میچ 62 رنز سے اپنے نام کیا، بھارتی بیٹر ہرمن پریت کور کے 71 رنز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے، نیوزی لینڈ کی جانب سے لی تھیہو اور امیلا کیر نے 3 تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہیلے جیسن نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

    چوہتر رنز بنانے والی ایمی سیتھرٹویٹ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

    میگا ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کےپہلےایچ ڈی اسپورٹس چینل اےاسپورٹس پربراہ راست نشر کیےجارہےہیں۔

  • ویسٹ انڈیز بیٹر’ڈینڈرا ڈوٹن’ کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

    ویسٹ انڈیز بیٹر’ڈینڈرا ڈوٹن’ کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

    اوول: ویسٹ انڈیز بیٹر نے ناقابل یقین کیچ تھام کر شائقین کرکٹ کو حیرت میں ڈال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر دونیڈن میں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، آج ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان دلچسپ میچ کھیلا گیا۔

    اعصاب شکن مقابلے میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے انگلینڈ ویمنز ٹیم کو 7 رنز سے شکست دے دی۔

    سنسنی خیز میچ میں ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں کی فیلڈنگ نہایت عمدہ رہی، مگر ویسٹ انڈیز بیٹر ڈینڈرا ڈوٹن نے انگلش بیٹر کا ایک ہاتھ سے عمدہ کیچ تھام کر شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔

    ‘پوائنٹ ریجن’ پر کھڑے ویسٹ انڈین فیلڈر نے اس برق رفتاری سے کیچ کو تھاما کہ انگلش بیٹر ونفیلڈ ہل حیران رہ گئیں اور مایوسی کے عالم پویلین لوٹی، یہی نہیں ڈینڈرا ڈوٹن نے اس میچ میں عمدہ فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2 کیچ تھامے۔

    اس کے علاوہ ڈینڈرا ڈوٹن نے بلے بازی میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 رنز کی عمدہ اننگز بھی کھیلی تھی، جن میں دو چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔