Tag: cyber crimes

  • ایف آئی اے کی کاروائی، سائبرکرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے کی کاروائی، سائبرکرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کی کاروائی، انٹرپول اور ایف بی آئی کو انتہائی مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

     ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی میں یوسف پلازہ تھانے کی حدود میں کاروائی کے دوران انٹرپول اور ایف بی آئی کو انتہائی مطلوب نور عزیز اور ارشد فرحان کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جبکہ نورعزیز اور ارشد فرحان انٹر پول اور ایف بی آئی کو 10انتہائی مطلوب ملزمان میں شامل تھے جنہیں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، دیگر گرفتار ملزمان میں فیصل عزیز،اسامہ نوراورعمیرنور شامل ہیں ۔

    ایف آئی اے زرائع کے مطابق نور عزیز اور فرحان ارشد انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکشن کی فراڈ اسکیم میں مطلوب تھے، دونوں افراد نے سرکاری کمپنیوں ، انجان افراد سے فراڈ کیا، جس میں امریکہ اور دیگر ممالک کی ٹیلی کام کمپنیاں شامل ہیں۔

     گرفتار افراد نے کمپیوٹر سسٹم تک ناجائز ذرائع سے رسائی حاصل کی اور فراڈ اسکیم چلائی ،زرائع کے مطابق گرفتار افراد پچاس ملین ڈالر سے زائدرقم سائبر کرائم کے ذریعے ہتھیاچکے ہیں۔

  • فیس بک پرلڑکےلڑکیوں کو ورغلانے والا گروہ گرفتار

    فیس بک پرلڑکےلڑکیوں کو ورغلانے والا گروہ گرفتار

    راولپنڈی:سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے نوجوان لڑکےاورلڑکیوں کو ورغلانے والے گروہ کوپولیس نے گرفتارکرلیاہے۔

    راولپنڈی میں فیس بک کے ذریعے کم عمرلڑکیوں اورلڑکوں کو ورغلا کرپہلے زیادتی اورپھربلیک میل کرنے والا پانچ رکنی گروہ پولیس نے گرفتارکرکے کرتھانہ نیوٹاون منتقل کردیا جہاں ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہے اس گروہ کو کمرشل مارکیٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس اس گروہ کے مزید ممبران کا سراغ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔

    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس گروہ کی رہائی کےلئے راولپنڈی کا ایک سابق اورایک موجودہ ممبرصوبائی اسمبلی پولیس پردباوٗ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔

    پولیس نے اس گروہ کا شکار بننے والے معصوم لڑکے لڑکیوں کی شناخت خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • ایف آئی آےنے سائبر کرائم کے خلاف حکمتِ عملی وضع کرلی

    ایف آئی آےنے سائبر کرائم کے خلاف حکمتِ عملی وضع کرلی

    اسلام آباد: ایس ایم ایس اورانٹرنیٹ کے ذریعے معصوم شہریوں کو لوٹنے والوں سے نمٹنے کیلئے ایف آئی اے نے حکمتِ عملی وضع کر لی ہے۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے نے شہریوں کی آگاہی اورسائبرکرائم میں ملوث عناصر کے سدِباب کے لئے سائبرکرائم الرٹ سروس کا ملک بھرمیں آغازکردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق موبائل ایس ایم ایس اورانٹرنیٹ کے ذریعے لٹنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے سال2014 کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو سائبرکرائم سے متعلق 900 سے زائد شکایات موصول ہوئیں جبکہ لٹنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

    سائبر کرائمز سے شہریوں کے تحفظ اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے آگاہی کے لئے سائبر الرٹ سسٹم قائم کردیاہے، ڈی جی ایف آئی اے اکبر خان ہوتی نے اس نظام کا افتتاح کیا ۔