Tag: Cyberattack

  • جاپان ایئر لائنز کے سسٹم پر سائبر حملے کے اثرات

    جاپان ایئر لائنز کے سسٹم پر سائبر حملے کے اثرات

    ٹوکیو: جاپان ایئر لائنز کے سسٹم پر سائبر حملے سے متعدد ملکی اور غیر ملکی پروازیں متاثر ہو گئیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی ایئرلائنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے سسٹم پر سائبر حملے سے کمپنی کا اندرونی اور بیرونی نظام متاثر ہوا ہے۔

    اے پی نیوز کے مطابق جمعرات کو بیان میں جاپان ایئر لائنز نے کہا کہ سائبر حملے کی وجہ سے 20 سے زیادہ اندرون ملک پروازوں میں تاخیر ہوئی، لیکن کیریئر کا کہنا تھا کہ انھوں نے جلد ہی حملے کو روکا اور چند ہی گھنٹوں میں نظام کو کامیابی سے بحال کر دیا۔

    ایئرلائنز کا کہنا تھا کہ حملے سے پروازوں کی سیکیورٹی متاثر نہیں ہوئی، مسئلہ جمعرات کی صبح اس وقت شروع ہوا جب اندرونی اور بیرونی نظاموں کو جوڑنے والے کمپنی کے نیٹ ورک میں خرابی شروع ہوئی۔

    جاپانی ایئرلائن نے یہ بھی کہا کہ اس نے حملے کی وجہ بھی شناخت کر لی ہے، سائبر حملے کا مقصد ایئرلائنز کے نیٹ ورک کو کریش کرنا تھا اور اس کے لیے بڑے پیمانے پر ڈیٹا بھیجا گیا تھا، اس طرح کے حملے سے سسٹم یا نیٹ ورک بے تحاشا ٹریفک سے بھر جاتا ہے اور وہ کریش ہو جاتا ہے۔

    ایئرلائنز کے مطابق سائبر حملے میں کوئی وائرس شامل نہیں تھا اور نہ ہی کسی صارف کا ڈیٹا لیک ہوا، سائبر حملے کی وجہ سے 24 ڈومیسٹک پروازیں 30 منٹ سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔

    واضح رہے کہ سائبر حملے موجودہ جدید دنیا میں معمول بنتے جا رہے ہیں، ہیکرز بین الاقوامی طاقتوں کے زیر اثر یہ کام کرتے ہیں، ماضی قریب میں امریکا، برطانیہ سمیت مختلف ممالک کو ان حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

  • پاکستان سپر لیگ کی  آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر سائبر حملہ

    پاکستان سپر لیگ کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر سائبر حملہ

    لاہور: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹکٹ ویب سائٹ پر سائبر حملہ کے بعد پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ٹکٹ پارٹنر کی تکنیکی ٹیم مسئلہ حل کر رہی ہے۔

    پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے مزید کہا کہ توقع ہے مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا اور ویب سائٹ بحال ہو جائے گی۔

    واضح رہے کہ آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر گزشتہ روز شام 5 بجے سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ شروع ہونی تھی۔

  • سنگاپور کی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ

    سنگاپور کی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ

    سنگا پور : سنگاپورکی تاریخ میں سب سے بڑا سائبر حملے میں ہیکرز نے وزیراعظم سمیت پندرہ لاکھ افراد کا ڈیٹا چرالیا، وزیر صحت نے  ڈیٹا لیک ہونے پرمتاثرہ افراد سے معافی مانگی ہے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سنگاپور میں ہیکرز نے سرکاری ہیلتھ ڈیٹا بیس میں گھس کر پندرہ لاکھ مریضوں کی ذاتی معلومات حاصل کرلیں، جو معلومات ہیک کی گئیں ان میں وزیراعظم لی کی دواؤں کا نسخہ اور دیگرذاتی معلومات بھی شامل ہیں۔

    اعلیٰ حکام کے مطابق سائبرحملہ گزشتہ روز کیا گیا تھا، یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مریضوں کی معلومات چرانے کے پیچھے کیا مقاصد ہوسکتے ہیں۔

    حکام نے ملکی تاریخ میں اب تک کا سب سے سنگین سائبر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ انتہائی مہارت سے کیا گیا تاہم سائبر حملوں کے ذمہ دارافراد سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔

    سائبر سیکیورٹی ایجنسی سنگاپور نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی ایک ہیکر یا مجرمانہ گروہ کا کام نہیں ۔

    وزیراعظم لی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس پر ایک پوسٹ میں کہا کہا کہ ہیکرز کی جانب سے مجھے ہی  نشانہ بنایا گیا ہے، شاید وہ کچھ  خفیہ معلومات حاصل کرنا چاہتے یا مجھے شرمندہ کرنے کے لئے کیا،  اگر ایسا ہیں تو وہ مایوس ہو جائیں گے۔

    سنگاپورکے وزیرصحت نے سائبرحملے میں ڈیٹا لیک ہونے پرمتاثرہ افراد سے معافی مانگی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔