Tag: Cybercrime

  • سائبر کرائم میں ملوث شخص کو عدالت نے لمبی سزا سنا دی

    سائبر کرائم میں ملوث شخص کو عدالت نے لمبی سزا سنا دی

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سائبرکرائم میں ملوث مجرم کو مجموعی طور پر 8 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے غیر قانونی گیٹ وے ٹرانسمیشن ایکسچینج میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہونے پر قیصر عارف کو مجموعی طور آٹھ سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

    سزا سینئر سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے سنائی، مجرم کو پی ٹی اے ایکٹ 1996، ای ٹی او 2002 اور پی پی سی کے تحت سزا سنائی گئی ہے، مجرم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پنڈی میں 2013 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

    مجرم قیصر عارف کا تعلق اسلام آباد سے ہے، جس کے خلاف تفتیش ایف آئی اے کی جانب سے انسپکٹر عالم شیر نے کی تھی، عدالتی دستاویز کے مطابق مجرم کو سزا میں 382-B کا فائدہ بھی دیا گیا ہے، یعنی جیل میں گزارا گیا وقت بھی سزا میں شمار ہوگا۔

  • خبردار، گھنٹی بجنے پر فون اسکرین پر آپ کی تصویر آ جائے تو اس کی طرف ہرگز نہ دیکھیں

    خبردار، گھنٹی بجنے پر فون اسکرین پر آپ کی تصویر آ جائے تو اس کی طرف ہرگز نہ دیکھیں

    اگر موبائل فون کی گھنٹی بجے اور اسکرین پر آپ کی تصویر آ جائے تو اس کی طرف ہرگز نہ دیکھیں، ورنہ سائبر کرائم کا شکار ہو سکتے ہیں۔

    سائبر کریمنلز نے شہریوں کو لوٹنے کے لیے نت نئے حربے آزمانا شروع کر دیے ہیں، اگر آپ کے پاس کوئی فون آئے اور اسکرین پر آپ ہی کی تصویر نمودار ہو، تو خطرہ ہے کہ آپ کو آپ کی کمائی سے محروم کیا جا سکتا ہے۔

    ایسی صورت میں اگر آپ اپنی تصویر کو دیکھیں گے تو ایسا لگے گا جیسے آپ سیلفی لے رہے ہوں، لیکن آپ نے نہ تو اسکرین کی طرف دیکھنا ہے نہ ہی کال یس کر کے بات کرنی ہے، چند گھنٹیاں بجنے کے بعد فون خود بند ہو جائے گا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قسم کی کالیں تین یا چار ڈیجٹس پر مشتمل نمبر سے آ سکتی ہے، آپ جیسے ہی کال یس کریں گے وہ آپ کی تصویر لے لے گا، یعنی آپ کے چہرے کی شناخت حاصل کر لے گا، اور پھر اگر بات کریں گے تو آپ کی آواز کو ریکارڈ کر لے گا، جس کے بعد سائبر مجرم آپ کے سیل فون کو بلاک کر دے گا اور آپ کے فون میں موجود ڈیٹا کو استعمال کرے گا۔

    حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ سائبر کرائم کرنے والے اس طرح آپ کے موبائل سے آپ کے دوستوں کو ویڈیو کال کر سکتے ہیں، جس میں آپ ہی کی ویڈیو نظر آئے گی، اور اس طرح وہ بھی دھوکا کھائیں گے۔

    KSE-100 Index LIVE: Pakistan Stock Exchange

  • سعودی عرب: کسی بھی جرم کی ویڈیو یا تصویر وائرل کرنے والے ہوشیار۔۔

    سعودی عرب: کسی بھی جرم کی ویڈیو یا تصویر وائرل کرنے والے ہوشیار۔۔

    سعودی عرب میں سائبر کرائم سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں، عوام کو اس حوالے سے محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق کسی بھی مجرمانہ فعل کی تصویر کشی کرنے کے بعد اسے وائرل کرنا سائبر کرائم ہے۔

    سعودی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کرنل الشلھوب نے سائبر کرائم کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے ضروری ہے کہ انہیں عام نہ کیا جائے۔

    طلال الشلھوب نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح و تعمیر کے لیے ضروری ہے کہ جرائم کا خاتمہ مل کر کیا جائے۔ اگر کوئی شخص کسی بھی مجرمانہ کارروائی کی عکس بندی کرتا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ اس کی اطلاع متعلقہ قانونی ادارے کو فراہم کرے۔

    شاہراہوں اور مارکیٹوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمرہ ریکارڈنگ کے بارے میں کرنل الشلھوب کا کہنا تھا کہ ان کی ریکارڈنگ کو عام کرنا بھی قانونی طور پر سائبر کرائم میں شامل ہے جس پر باقاعدہ سزا دی جاتی ہے۔

    کویت میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں سائبر کرائم کا ادارہ کافی فعال اور چوکس ہے، اس حوالے سے ادارے کو موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے۔

  • ’’اسٹریٹ کرائم ختم ہوکر سائبر کرائم میں منتقل ہوجائے گا‘‘

    ’’اسٹریٹ کرائم ختم ہوکر سائبر کرائم میں منتقل ہوجائے گا‘‘

    حالیہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت اور اس کی ضرورت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا تاہم اس کے استعمال کے بھی مثبت اور منفی پہلو ہوسکتے ہیں۔

    فیس بک، انسٹاگرام ، ایکس، یوٹیوب، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا کے مؤثر ذرائع ہیں اور ان سب کے استعمال سے کوئی بھی شخص یا ادارہ اپنی بات کو جلدی، آسان اور بہتر طریقے سے اپنی بات دوسروں تک پہنچا سکتا ہے۔

    ان تمام ذرائع کے جہاں زبردست فائدے ہیں وہیں اگر کوئی ان کا استعمال کسی غلط مقصد کے لئے کرے تو وہ اس کے بھی انتہائی خطرناک نتائج بھگتنا پڑتے ہیں، سوال یہ ہے کہ ان سے کیسے بچا جائے؟

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں انسانی حقوق کے حوالے سے سرگرم اور لیگل کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ محمد نواز ڈاہری نے ناظرین کو اہم اور قانونی مشورے دیئے۔

    انہوں نے بتایا کہ موجودہ وقت میں سائبر کرائم بہت بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے آنے والے وقت میں اسٹریٹ کرائم مکمل طور پر ختم ہوکر سائبر کرائم میں منتقل ہوجائے گا۔

    ایڈووکیٹ محمد نواز ڈاہری نے کہا کہ سوشل میڈیا بہت سوچ سمجھ کر استعمال کرنے کی ضرورت ہے، ذرا سی بھول چوک آپ کو بہت بڑی مصیبت میں ڈال سکتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں لگ بھگ 7 کروڑ افراد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ان تک پہنچنا کوئی بڑی بات نہیں رہی یہ لوگ بہت آسانی سے قانون کی گرفت میں لائے جاسکتے ہیں۔

     

  • ہوشیار! سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے والے اب نہیں بچ سکیں گے

    ہوشیار! سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے والے اب نہیں بچ سکیں گے

    ایک حالیہ تحقیق کے مطابق انٹرنیٹ استعمال کرنے والی خواتین کی بڑی تعداد مردوں کے ہاتھوں آن لائن ہراساں ہو رہی ہے اور ان میں سب سے زیادہ تعداد ان خواتین کی ہے جو نیٹ کا استعمال محفوظ طریقے سے نہیں کر پاتیں۔

    سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم کی روک تھام کیلیے ایف آئی اے کی جانب سے مؤثر کارروائیاں کی جارہی ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔

    کراچی کے بعد اب حیدرآباد کی عدالت نے بھی سائبر کرائم کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے ملزم کو3سال قید بامشقت اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

    ملزم اپنے ہی آفس کی ایک لڑکی کی تصاویر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے پھیلا کر اسے بدنام کرنے کی کوشش کررہا تھا جس کی شکایت پر اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم عمران ریاض نے بتایا کہ سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے ملک کو بلیک میلنگ اور ہراسانی کے جرم سے پاک کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں عمل میں لا رہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کسی شخص کی فحش تصویر یا ویڈیو پر چسپاں کرنے، کسی فرد کی شہوت انگیز تصویر یا ویڈیو کی نمائش یا اشاعت کرنے، کسی شخص کو جنسی فعل یا عریاں تصویر یا ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے یا اسے جنسی فعل کے لیے قائل کرنے، ترغیب دلانے یا مائل کرنے پر پانچ سال قید یا 50 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

    اس کے علاوہ نابالغ بچے یا بچی کے ساتھ پہلی بار ان جرائم پر قید کی سزا کی مدت سات سال ہوگی اور دوبارہ ارتکاب پر دس سال قید کی سزا دی جائے گی۔ آن لائن ہراساں کیے جانا صرف ذومعنی باتوں اور چھیڑ چھاڑ تک محدود نہیں بلکہ اس کے سب سے خطرناک پہلو خواتین پر تشدد اور ان کو بدلے کی دھمکیاں دینا ہے۔

  • جرمنی: سائبر کرائم کی ماہر تفتیش کار نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا

    جرمنی: سائبر کرائم کی ماہر تفتیش کار نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا

    برلن : جرمنی کے شہر رسٹ میں منعقدہ مقابلہ حسن میں سائنر کرائم کی ماہر پولیس افسر نے ملکہ حسن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق طویل مدت سے جرمنی میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن کے فائنل میں انتظامیہ نے جس 28 سالہ خاتون کو ملکہ حسن کے ٹائٹل سے نوازا ہے وہ جرمنی کی ایک قابل پولیس افسر ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جرمن شہر رسٹ کے یوروپارک میں منعقدہ مقابلہ حسن کے فائنل میں 15 خواتین پہنچی تھیں جن میں نادین بیئرنیز نے کامیابی حاصل کی۔

    جرمنی کی ملکہ حسن کا خطاب اپنے نام کرنے کے بعد نادین بیئریر کا کہنا تھا کہ ’آج میرا خواب حقیقت میں تبدیل ہوا ہے‘ اب میں ادارے سے ایک برس چھٹی کی درخواست دوں گی تاکہ اس دوران بحیثیت مسز جرمنی خدمات سر انجام دے سکوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’میں گزشتہ دس برس سے پولیس میں خدمات انجام دے رہی ہوں، لیکن مسز جرمنی منتخب ہونے والے صورتحال مختلف ہوگی کیوں فیشن کی دنیا میں معروف شخصیت بننے کےبعد کئیں بھی ذمہ داری انجام دینا آسان نہیں ہوگا‘۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نادین بیئریر کا انتخاب ججز کی چار رکنی ٹیم نے کیا جس میں معروف برطانوی ڈانسر نیکیٹا تھومسن بھی شامل تھیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ملکہ حسن منتخب ہونے والی بیئریر کو ایک برس کےلیے انتظامیہ کی جانب سے ایک گاڑی، بلامعاوضہ سفر کی سہولت اور ملبوسات بھی فراہم کیے جائیں گے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقابلہ حسن میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی 23 سالہ طالبہ پریسیلا کلائن کا تعلق ہیمبرگ سے ہے۔