Tag: Cycle race

  • کمشنر کراچی انوی ٹیشن کشمیر بنے گا پاکستان سائیکل ریس کا عظیم الشان انعقاد

    کمشنر کراچی انوی ٹیشن کشمیر بنے گا پاکستان سائیکل ریس کا عظیم الشان انعقاد

    کراچی : سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ کی چیئرمین شپ اور جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان کی چیف آرگنائزر شپ میں ”کمشنر کراچی انوی ٹیشن کشمیر بنے گا پاکستان سائیکل ریس “ کا عظیم الشان اور بے مثال انعقاد کیا گیا۔

    وفاقی و صوبائی وزارت داخلہ, پاکستان رینجرز سندھ اور کراچی پولیس کی بے مثال سیکورٹی انتظامات میں90تیز رفتار سائیکلسٹوں کی شرکت کے ساتھ ہونے والی اس سائیکل ریس میں ٹیم کراچی ایکسپریس نے کلین سوئپ کرکے ھلچل مچادی۔

    ٹیم کے نعیم احمد نے 50کلومیٹر کا طویل فاصلہ 1گھنٹہ 21منٹ میں طے کر کے پہلی ، اسی ٹیم کے اشعر بلوچ نے2سیکنڈ کے فرق سے دوسری اور اسی ٹیم کے ذوہیب نے5سیکنڈ کے فرق سے تیسری پوزیش حاصل کی۔

    سائیکل ریس کا افتتاح مہمان خصوصی عابد علی ایڈووکیٹ نے ایم پی اے رمضان گھانچی کے ہمراہ فلیگ آف کرکے گارڈن ویسٹ مرزا آدم خان روڈ سے کیا ا۔

    سائیکلسٹ پاک کالونی، بڑا بورڈ ، گلبہار، ناظم آباد، لیاقت آباد،غریب آباد،حسن اسکوائر ،نیشنل اسٹیڈیم ، کارساز، شاہراہ فیصل، پی سی ہوٹل ، رینجرز ہیڈکوارٹر، شاہین کمپلکس ، ٹاور، ایم ٹی خان روڈ ، پی آئی ڈی سی ہاؤس سے ہوتے ہوئے آئی آئی چندریگر روڈ جنرل پوسٹ آفس پہنچے اور ریس کا اختتا م کیا۔

    آخر میں مہمان خصوصی عابد علی ایڈووکیٹ نے پوزیشن ہولڈرز سائیکلسٹوں میں نقد انعامات ، گولڈن ٹرافیاں اور خصوصی اسناد بھی تقسیم کیں۔ سائیکلسٹوں کی شاندار ضیافت بھی کی گئی۔

  • ساہیوال سائیکل ریس افغانستان کے سائیکلسٹ نے جیت لی

    ساہیوال سائیکل ریس افغانستان کے سائیکلسٹ نے جیت لی

    لاہور: پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیرانتظام ہونے والی سائیکل ریس افغانستان کے سائیکلسٹ نے جیت لی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور سے ساہیوال تک سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔

    جس میں پاکستان کے علاوہ افغانستان کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔کھلاڑیوں نے لاہور سے ساہیوال کا راستہ چار گھنٹے بیالیس منٹ اور پندرہ سیکنڈ میں طے کیا ۔

    پہلی پوزیشن افغانستان کے ذبح اللہ نے اور دوسری نمبر بھی افغانستان کے سایئکلسٹ راضی رافع نے حاصل کی۔ تیسری پوزیشن ایجوکشن ڈیپارٹمنٹ کے محمد وحید نے حاصل کی۔

    پاکستان سائیکلسٹ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ نے بتایا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن مارچ میں ٹور ڈی پاکستان ریس کروانے جارہی ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں اور بیس ممالک کے کھلاڑیوں کو اس ایونٹ میں حصہ لینے کے لئے دعوت دی گئی ہے۔

  • امریکہ کے ٹام ڈینئیل سن نے ٹور آف اتھا سائیکل ریس جیت لی

    امریکہ کے ٹام ڈینئیل سن نے ٹور آف اتھا سائیکل ریس جیت لی

    امریکہ کے ٹام ڈینئیل سن نے ٹور آف اتھا سائیکل ریس جیت لی، آخری مرحلہ آسٹریلیا کے کیڈل ایونز کے نام رہا۔

    امریکہ میں ہونے والی ریس کا اختتامی مرحلہ ایک سوپچیس کلو میٹر پر مشتمل تھا، پہاڑوں کے گردونواں میں ہونے والی ریس میں آسٹریلیا کے کیڈل ایونز نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی، آسٹریلوی رائڈر نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے دس منٹ اور باون سیکنڈز میں طے کیا، دوسرا مرحلہ جیتنے کے باوجود کیڈل ایونز ٹائٹل سے محروم رہے، امریکہ کے ڈینئیل سن نے پانچ سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔