Tag: cyclist

  • بچی کو ٹکر مارنے کا جرمانہ 1 پاؤنڈ

    بچی کو ٹکر مارنے کا جرمانہ 1 پاؤنڈ

    برسلز: بیلجیئم کی مقامی عدالت نے 5 سالہ بچی کو سائیکل سے ٹکر مارنے والے شخص کو صرف ایک پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی ہے اور ایک سال کی ممکنہ سزا کو معطل کردیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق سائیکل سوار نے گزشتہ سال کرسمس کے موقع پر بیلجیئم کے باراک مشیل نیچرل پارک میں بچی کو اس وقت ٹکر ماری تھی جب اس نے غیر ارادی طور پر سائیکل سوار شخص کا راستہ روکا تھا۔

    بچی کے والد نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے رائے مانگی تھی کہ آیا وہ اس حوالے سے پولیس کو شکایت کراوائیں یا نہیں، سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف سائکل سوار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا بلکہ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

    بچی کے باب کی شکایت اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی پولیس نے سائیکل سوار شخص کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔

    بیلجیئم کے شہر ویرویرس کی مقامی عدالت کے جج کے روبرو سائیکل سوار نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کا بچی کو ٹکر مارنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، البتہ بچی کو سائیکل کے پچھلے ٹائر میں پھنسنے سے بچانے کے لیے اس نے ہلکا سا دھکا دیا تھا، جس سے بچی زمین پر گر گئی تھی۔

    دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد جج نے سائیکل سوار شخص پر یہ کہہ کر ایک پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا کہ اس شخص کا بچی کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، واقعہ معمولی نوعیت کا تھا اور اسے پہلے ہی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    جج نے مزید کہا کہ سائیکل سوار نے گرفتاری کے بعد کافی وقت پولیس کی حراست میں بھی گزارا ہے، جج نے کہا کہ مذکورہ شخص بچی کے اہل خانہ کو علامتی طور ایک پاؤنڈ جرمانہ ادا کرے گا۔

  • نامساعد حالات کے باوجود نیشنل چیمپئن شپ جیتنے والی لیاری کی سائیکلسٹ

    نامساعد حالات کے باوجود نیشنل چیمپئن شپ جیتنے والی لیاری کی سائیکلسٹ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی باہمت سمیرا نامساعد حالات کے باوجود سائیکلنگ کر رہی ہیں اور نیشنل چیمپئن شپ بھی جیت چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کی 17 سالہ سائیکلسٹ سمیرا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں شرکت کی۔

    سمیرا لیاری کے ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، وہ اپنی مدد آپ کے تحت سائیکلنگ کرتی رہیں اور نیشنل چیمپئن شپ جیت چکی ہیں۔

    سمیرا کا کہنا تھا کہ لیاری کو بہت بدنام کیا جاتا ہے کہ یہ اچھا علاقہ نہیں ہے، اس چیز نے انہیں اکسایا کہ وہ لیاری کی روشن تصویر بن کر سامنے آئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ نویں جماعت کی طالبہ ہیں اور ان کے امتحان ہونے والے ہیں لیکن وہ پھر بھی روزانہ 3 گھنٹے سائیکلنگ کی ٹریننگ کرتی ہیں۔

    سمیرا چاہتی ہیں کہ وہ اولمپک گیمز میں حصہ لیں لیکن ان کے پاس اس کی تیاری کے لیے وسائل نہیں ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ انہیں سپورٹ کیا جائے تاکہ وہ اپنی محنت سے پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔

  • سعودی خواتین سائیکلنگ ٹیم یورپی ملکوں کے سفر پر روانہ

    سعودی خواتین سائیکلنگ ٹیم یورپی ملکوں کے سفر پر روانہ

    ریاض: سعوی عرب کی خواتین سائیکلنگ ٹیم یورپی ملکوں کے دورے پر روانہ ہوگئی، سفر کا آغاز برطانیہ سے کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی خواتین سائیکلنگ ٹیم ان دنوں یورپی ممالک کے دورے پر ہے، سفر کا آغاز برطانیہ سے کیا گیا ہے جس کے بعد ٹیم مختلف یورپی ریاستوں کا دورہ کرے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیاحتی پروگرام کے تحت سعودی عرب کی خواتین سائیکلنگ ٹیم پہلی بار یورپی ملکوں کے دورے پر ہے، برطانی کے بعد اگلے مراحل میں ٹیم فرانس، بیلجیم اورہالینڈ سے گزر کر جرمنی پہنچے گی۔

    عرب حکام کی جانب سعودی عرب کو ایک روشن خیال وژن کے تحت استوار کیا جارہا ہے جس میں خواتین کے لیے واضح اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ ہر شعبوں میں خواتین کے لیے ماضی سے بہتر صورت حال ہے۔


    دوران رپورٹنگ عبایا ہٹنے پر سعودی خاتون رپورٹر کے خلاف تحقیقات کا آغاز


    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواتین سائیکلنگ ٹیم میں شامل خواتین نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا اور دیگر خواتین کی بھی حوصلہ افضائی کی۔

    یورپی ممالک کے دورے میں شامل ایک خاتون سائیکلسٹ ’بلوشی‘ کا کہنا تھا کہ یورپی ملکوں کی سائیکل پر سیر کا ان کا پہلا تجربہ ہے مگر اس نے دسیوں سعودی دوشیزاؤں کو متحرک کیا۔

    ان کا کہنا مزید تھا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ملکی خواتین میں بھرپور صلاحتیں موجود ہیں، ہمارا مقصد خواتین کو متحرک کرنا ہے۔

    علاوہ ازیں ٹیم میں شامل دیگر خواتین سائیکلسٹ نے بھی ملے جلے خیالات کا اظہار کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لندن میں چاقو بردار شخص کا کار پر حملہ

    لندن میں چاقو بردار شخص کا کار پر حملہ

    لندن : جنوبی لندن کے علاقے کرویڈون میں چاقو بردار شخص نے کار سوار پر حملہ کردیا، پولیس تاحال حملہ آور کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک چاقو بردار شخص نے کار سوار  پر اوور ٹیک کرنے پر چاقو سے حملہ کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چاقو بردار شخص کے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں سیاہ فارم سائیکل سوار چاقو بردار شخص کو کار سوار پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    برطانوی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سائیکل سوار نوجوان گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کررہا تھا لیکن کار سوار کے آگے نکلنے پر سائیکل سوار نے چاقو سے کار پر حملہ کردیا، خوش قسمتی سے کار سوار چاقو بردار شخص کے حملے میں بچ گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ چاقو بردار سیاہ فارم سے جان بچانے کے لیے کار سوار گاڑی سڑک کے درمیان میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں دیکھے جانے والے چاقو بردار شخص کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے تاہم افسران نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز شام 5 بجے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جنوبی لندن کے علاقے میں ایک شخص کار سوار پر چاقو سے حملہ کررہا ہے۔

    پولیس ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ شخص پولیس کے جائے وقوع پر پہنچنے کے بعد اپنی گاڑی لینے واپس آیا تھا، حملے میں کار سوار خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔

    خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک لندن میں 62 افراد چاقو بردار حملہ آوروں کے حملے میں ہلاک جبکہ 37 افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سنہ 2011 سے 2017 تک برطانیہ میں 37 ہزار 443 چاقو زنی کے واقعات پیش آئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں