Tag: cyclone alert

  • کورونا کے بعد نئی آفت : امریکہ میں خطرناک طوفان، 6 افراد ہلاک

    کورونا کے بعد نئی آفت : امریکہ میں خطرناک طوفان، 6 افراد ہلاک

    واشنگٹن : کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے بعد امریکیوں کو اب ایک نئی آفت سامنا ہے، ریاست میسی سیپی میں سائیکلون آنے سے کم سے کم چھ افراد جان سے چلے گئے، کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کا سامنا کرنے والے امریکہ میں اب سائیکلون کا بھی قہر جاری ہے، امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے میسی سیپی ریاست میں سائیکلون آنے سے کم سے کم چھ افراد ہلاک ہوگئے۔
    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ سائیکلون تباہ کن نقصانات کی وجہ بنا جس کی وجہ سے قومی محکمہ موسمیات (این ڈبلیو ایس) کو سائیکلون ایمرجنسی جاری کرنا پڑی۔ یہ سائیکلوں کے لئے اعلی سطح کی وارننگ ہوتی ہے۔ ایجنسی نے ٹوئٹ کیا کہ دیگر تفصیلات آنے پر اپڈیٹ جاری کیے جاتے رہیں گے۔‘‘
    اس حوالے سے ریاست کی ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی نے اپنی ابتدائی اطلاع میں بتایا کہ اتوار کو سائیکلوں کی زد میں آنے سے جیفرسن ڈیوس کاؤنٹی میں تین، لارینس کاؤنٹی میں دو اوروالٹ ہال کاؤنٹی میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ یہ سبھی علاقے ریاست کے جنوبی حصے میں واقع ہیں۔
    علاوہ ازیں میسی سیپی کے گورنر ٹیٹ ریوس نے ریاست کے لوگوں سے ان سنگین سائیکلون کو بہت سنجیدگی سے لینے کی اپیل کی ہے۔
    رپورٹس کے مطابق ٹیکساس اور لوسیانہ سمیت جنوبی ریاستوں میں بھی سائیکلون کی تباہی دیکھنے کو ملی جہاں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ پیر کی رپورٹ کے مطابق سائیکلون کی وجہ سے میسی سیپی اور لوسیانہ میں ساٹھ ہزار لوگوں کو بغیر بجلی کے رہنا پڑا ہے۔

  • پاکستان کا کوئی علاقہ براہ راست طوفان کی زد میں نہیں

    پاکستان کا کوئی علاقہ براہ راست طوفان کی زد میں نہیں

    کراچی : بحر ہند میں بننے والا طوفان اشوبھا شمال مغرب کی جانب پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ابتدائی طور پر اس کا رخ خلیج فارس کی جانب ہے۔

    بحر ہند میں بننے والا طوفان اشوبھا شمال مغرب کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ابھی یہ کیٹیگری دو کا طوفان ہے جس میں ہوا کی رفتار 55کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    ابھی پاکستان کا کوئی علاقہ براہ راست طوفان کی زد میں نہیں ہے تاہم اگلے چوبیس گھنٹے میں طوفان کی وجہ سے بننے والا ہوا کا کم دباؤ پاکستان کے ساحلی علاقوں تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔

    اگلے چھتیس گھنٹوں میں پاکستان ایران اور اومان کے ساحلی علاقے اشوبھا کے زیر اثر آجانے کا امکان ہے۔ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں طوفان کا دائرہ اثر مزید پھیل جائے گا تاہم اس کا مرکز پاکستانی ساحلوں سے دور ہی رہے گا۔

    اگلےباہتر گھنٹوں میں طوفان کا اثر وسطی جبکہ تقریبا تمام بلوچستان پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اگلے چھیانوے گھنٹوں میں بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر طوفان کے اثرات نمایاں ہوں گے۔

    جبکہ ایران کے ساتھ ساتھ اومان یمن اور یو اے ای بھی اس کے زیر اثر آ سکتے ہیں۔

  • تازہ ترین : طوفان کراچی سے چار سو پچیس کلومیٹر کے فاصلے پر

    تازہ ترین : طوفان کراچی سے چار سو پچیس کلومیٹر کے فاصلے پر

    کراچی : بحیرہ عرب میں ہواکاشدید کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے۔ سمندری طوفان کی پیش قدمی جاری ہے، جبکہ سمندری طوفان کراچی سے 425 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کراچی سردار سرفراز نے کہا ہے کہ بحیرہ ہند میں بننے والا کم ہوا کا دباؤ مکمل طور پر طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے۔

    طوفان کراچی سے چار سو پچیس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ، تاہم کراچی میں طوفان آنے کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ اوربلوچستان میں خوب بادل برسیں گے۔ موسم نے کروٹ بدل لی ہے، بادل بھی برسنے کو تیارہیں۔

    آئندہ تین روز تک سندھ کے زیریں علاقوں پربادلوں کاراج ہوگا۔ منگل سے جمعرات تک بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔ شہر قائد کے باسیوں سے بھی کہہ دیا گیاہے کہ تیار ہوجائیں۔ متوقع بارش اورہواؤں سے گرنے والے کھمبوں اورتاروں کو چھونے سے باز رہیں ۔

    ممکنہ بارشوں کے پیش نظرشہر میں ہنگامی صوتحال نافذ کرکے کے الیکٹرک کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • سمندرمیں نہانے پر پابندی، پولیس کی چاندی ہوگئی

    سمندرمیں نہانے پر پابندی، پولیس کی چاندی ہوگئی

    کراچی : شہر قائد میں طوفان کے پیش نظر سمندرمیں نہانےپرپابندی سے شہری ناراض ہوگئے اورپولیس کے مزے آگئے۔

    کمشنر کراچی کہنا ہے کہ نہانے پر پابندی ہے لیکن ساحلی تفریح پر نہیں۔ کراچی میں ممکنہ طوفان نے خطرے کی گھنٹی بجائی توانتظامیہ نے سمندر میں نہانے پر پابندی لگادی۔

    دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہوتے ہی ساحل پر تفریح کیلئے جانے والے پریشان ہوگئے اور پولیس کے وارےنیارے ہوگئے۔ گرمی کے ستائے لوگوں نے جب ساحل کا رخ کیا تو قانون کے رکھوالے بھی حرکت میں آگئے اور جیب گرم کرنے کے بہانے تلاش کرنے لگے۔

    عوام کہتے ہیں لوڈشیڈنگ اور گرمی سے پریشان لوگوں کیلئے ساحل ہی تو ایک تفریح کی جگہ ہے ۔ ساحل پر تفریح کی غرض سے آئی ہوئی ایک خاتون نے کہا کہ طوفان نے تفریح کا بیڑا غرق کردیا۔

    کمشنر کراچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  سمندر میں نہانے پر پابندی ہے لیکن ساحل پر تفریح شہریوں کا حق ہے۔

    جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کراچی کے جنوب میں 1575 کلومیٹر دور ہے۔ طوفان کی نوعیت کا صحیح اندازہ آئندہ 24 گھنٹے میں لگایا جاسکے گا۔

  • محکمہ موسمیات نے کراچی میں طوفان کی پیشگوئی کردی

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں طوفان کی پیشگوئی کردی

    اسلام آباد / کراچی :محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤکراچی سے جنوب مشرق میں1200 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے اور اگلے 24 گھنٹوں میں ہوا کے انتہائی کم دباؤ اور 48 گھنٹوں میں شدید کم دباؤ میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

    سندھ کے ماہی گیر منگل (شام) سے جمعرات کے دوران جبکہ بلوچستان کے ماہی گیر بدھ سے جمعہ کے دوران کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں ۔

    گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    سب سے زیادہ بارش پٹن میں 22 ملی میٹر جبکہ راولا کوٹ میں 05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو،نورپورتھل، سبی، موہنجوداڑو، لاڑکانہ، رحیم یار خان میں 46 جبکہ سکھر، روہڑی، جیکب آباد، تربت، بھکر، کوٹ ادو 45، شہید بینظیر آباد، مٹھی، چھور، ڈی آئی خان، بہاولپور 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔ جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ، ژوب ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • کراچی: ساحل سمندر پر دفعہ 144 نافذ

    کراچی: ساحل سمندر پر دفعہ 144 نافذ

    کراچی : شہرِ قائد کے ساحل سے سمندری طوفان کے ٹکرانے  ساحل پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرکے سمندر میں نہانے پر پابندی لگادی گئی، لیکن شہریوں نے پابندی کے احکامات کا ہوا میں اڑادیا۔

    کراچی میں سمندر کی آتی جاتی لہروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور انتظامیہ نے بھی اشوبھا نامی طوفان کے خطرے کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات  کرنے شروع کردیئے ہیں۔

    انتظامیہ نے سمندر کنارے دفعہ ایک سو چوالیس لگا دی ہے، جس کے تحت نہانے پر پابندی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کراچی کے جنوب میں 1575 کلومیٹر دور ہے، طوفان کی نوعیت کا صحیح اندازہ آئندہ 24 گھنٹے میں لگایا جاسکے گا جبکہ ممکنہ طوفان کے باعث لہریں اونچی ہونے کا خدشہ ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی ایک ہی تو جگہ ہے تفریح کی، سمندر کنارے تفریح کے لئے آئی خاتون کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں بچوں کی خاطر گھر سے سیر کے لئے نکلے تھے لیکن طوفان نے تفریح کا بیڑا غرق کر ڈالا۔

  • کراچی میں طوفان کا خدشہ ، سائیکلون الرٹ جاری

    کراچی میں طوفان کا خدشہ ، سائیکلون الرٹ جاری

    کراچی : شہر قائد میں طوفان کے خدشے کے باعث محکمہ موسمیا ت نے سائیکلون الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن رہا ہے ، بیس ناٹیکل مائیل کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اگر اڑتالیس گھنٹے تک یہ صورتحال رہی تو یہ وجہ طوفان کا باعث بن سکتی ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ اگر ہوا کے کم دباو نے یہ صورتحال اختیار کی تو طوفان کا نام اشوبھا ہوگا،طوفان اشوبھا کراچی سے سولہ سو کلو میٹر دور ہے۔