Tag: cyclone ashooba

  • اشوبھا طوفان کا رخ اومان کی جانب، بلوچستان کی ساحلی پٹی پر تیز بارش متوقع

    اشوبھا طوفان کا رخ اومان کی جانب، بلوچستان کی ساحلی پٹی پر تیز بارش متوقع

    کراچی: اشوبھا طوفان کا رخ مڑ گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ساحلی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ طوفان کراچی کے جنوب مغرب میں آٹھ سو کلو میٹر کی دوری پرعمان کی جانب بڑھ رہا ہے، جو 24 گھنٹے میں مزید شدت اختیار کرسکتا ہے، طوفان کے باعث بلوچستان کی ساحلی پٹی پر تیز بارش متوقع ہے جبکہ کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں بارشیں ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اشوبھا اومان کے مشرق شمال مشرق میں 290کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے ، اس لئے سندھ کے ماہی گیر آج سے اور بلوچستان کے ماہی گیر ہفتہ سے معمول کی سرگرمیاں شروع کر سکتے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بالائی فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب ،مکران ڈویژن،گلگت بلتستان میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    حیدرآباد،لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

  • سمندری طوفان کا رخ عمان کی طرف، سندھ اور بلوچستان بارشوں کا امکان

    سمندری طوفان کا رخ عمان کی طرف، سندھ اور بلوچستان بارشوں کا امکان

    کراچی: نیلوفر کی طرح اشوبھا بھی پاکستان سے دور دور رہے گا، بحیرہ عرب میں اٹھنے والے طوفان کی رفتار پندرہ ناٹیکل میل فی گھنٹہ ہے،  اشوبھا کراچی کے جنوب میں پانچ سو پچاس کلو میٹر دوری پر ہے، طوفان جمعرات کو اومان سے ٹکرائے گا۔

    کراچی میں طوفان کے اثرات نظرآنے لگے، ابراہیم حیدری کی جیٹی ڈوب گئی، سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بارش کا امکان ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ سید سلیمان شاہ نے پاکستان کو طوفان سے محفوظ قرار دے دیا، انکا کہنا ہے کہ اشوبھا کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں بارش لائے گا، سمندر میں لہریں اونچی ہیں۔ ابراہیم حیدری میں جیٹی زیر آب آ چکی ہے۔ ابراہیم حیدری اور ریڑھی گوٹھ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ زیادہ منہ زور لہریں ہونے پر ریڑھی گوٹھ کا ڈبلا محلہ ڈوب سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی اصل شدت آئندہ 24 گھنٹے میں مزید واضح ہوسکے گی۔پاکستان کی ساحلی پٹی پر طغیانی برقرار ہے۔

    اشوبھا کی وجہ سے طوفانی لہروں سے بچنے کیلئے ماہی گیروں سے کہہ دیا گیا ہے، کہ وہ شکار پر نہ جائیں، لوگوں کو کراچی کے ساحل پر سمندر کی موجوں کا مزہ لینے کی اجازت بھی نہیں۔

  • سمندری طوفان اشوبھا کی رفتار میں اضافہ، کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارشیں متوقع

    سمندری طوفان اشوبھا کی رفتار میں اضافہ، کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارشیں متوقع

    کراچی : بحیرہ عرب میں سمندری طوفان اشوبھا کی رفتار میں اضافہ ہوگیا، طوفان اگلے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹو ں میں عمان کے ساحل سےٹکرائے گا جبکہ آئندہ بارہ گھنٹوں میں کراچی اور حیدرآباد سمیت بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ساحل پر دس سے بارہ فٹ اونچی لہریں ہوسکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں اٹھنے والا طوفان اشوبھا کی رفتار پندرہ ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے، طوفان کراچی کے جنوب مغرب میں 550کلو میٹر دور ہے، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران شمال مغرب کی جانب بڑھے گا۔

    ڈائریکٹر محمکہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے میں کراچی سمیت حیدرآباد اور سندھ کےساحلی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اشوبھا کے باعث سمندر میں تیزی رہے گی، دس سے بارہ فٹ اونچی لہریں ہوسکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے ساحلی علاقوں کو براہ راست اس طوفان سے کوئی خطرہ نہیں جبکہ کراچی اور حیدرآباد سمیت بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بارش کا امکان ہے۔

    سمندری طوفان کے پیش نظر ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کراچی کے ساحل پر نہانے کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔