Tag: Cyclone Gulab

  • آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان

    آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان

    سمندری طوفان گلاب نے دوبارہ اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا، اس کے اثرات کراچی پر بھی ظاہر ہوں گے، جس سے کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے سمندری طوفان گلاب بھارتی شہر جعفرآباد سے103ناٹیکل مائیل کے فاصلے پر ہے۔

    سمندری طوفان کے اثرات آج کراچی پر بھی ظاہر ہونگے، دن بھر شہر کا مطلع ابر آلود رہے گا، کراچی میں18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے، بارش کا سلسلہ 3روز تک جاری رے گا۔

    علاوہ ازیں میری ٹائم کوآرڈینیشن سینٹر کی جانب سے ماہی گیروں کیلیے الرٹ جاری کردیا،24گھنٹے میں ہوا کا کم دباؤ مغرب سندھ کی ساحلی پٹی کی طرف بڑھے گا۔

    ترجمان میری ٹائم سینٹر کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے ٹراپیکل ڈپریشن میں تبدیل ہوگا، سندھ، بلوچستان کی ساحلی پٹی کیلئےالرٹ جاری کر دیا، سمندر میں موجود ماہی گیروں کو واپسی کے لئے الرٹ جای کردیا۔

  • بھارت میں سمندری طوفان "گلاب” اب کیا ہونے جارہا ہے؟

    بھارت میں سمندری طوفان "گلاب” اب کیا ہونے جارہا ہے؟

    نئی دہلی : بھارت میں سمندری طوفان گلاب نے تین جانیں لے لیں، طوفان کی شدت بھارتی ریاست اڑیسہ اور آندھرا پردیش سے ٹکرانے کے بعد کم ہوگئی۔

    اب تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سمندری طوفان کے نتیجے میں دو ماہی گیروں سمیت ایک شہری ہلاک ہوگیا۔ 3ریاستوں کے ساحلی علاقوں سے2 لاکھ سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں کو منتقل کیا گیا۔

    بھارت میں سمندری طوفان گلاب کی شدت میں کمی آگئی اور اب یہ طوفان ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہو گیا ہے، آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں بھی تیز اور دیگر علاقوں میں معتدل بارش کی توقع ہے۔

    گلاب بھارتی ریاستوں سے ٹکرایا تو پچانوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔ خلیج بنگال میں بننے والا یہ طوفان کل شام بھارتی ساحلوں سے ٹکرایا تھا۔

    طوفان کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے تین ریاستوں کے ساحلی علاقوں سے دو لاکھ سے زائد افراد کو منتقل کردیا گیا۔ ایسٹ کوسٹ ریلوے کی جانب سے طوفان گلاب کی وجہ سے چونتیس ٹرینوں کی روانگی کو منسوخ کر دیا گیا۔

    سمندر میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث ریاست تلنگانہ کے کئی حصوں میں تیز بارش ہوئی جس سے سڑکیں زیر آب آگئیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے ریاست کے14 اضلاع میں مزید شدید بارشوں کا ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

  • سمندری طوفان ‘گلاب’ نے ڈپریشن کی شکل اختیار کر لی

    سمندری طوفان ‘گلاب’ نے ڈپریشن کی شکل اختیار کر لی

    کراچی : خلیج بنگال میں بننےوالا سمندری طوفان نے گلاب نے ڈپریشن کی شکل اختیار کر لی تاہم پاکستان کی کسی ساحلی پٹی کواس سسٹم سےخطرہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج بنگال میں سمندری طوفان گلاب بھارتی اوریساسےگزر کر کمزور پڑھ گیا، جس کے بعد سمندری طوفان نے اب ڈپریشن کی شکل اختیار کر لی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کےبھارتی گجرات کی جانب بڑھنےکے امکانات ہیں ، جس کے بعد یہ سمندری طوفان ہواکےکم دباؤمیں تبدیل ہوجائے گا۔

    یہ سسٹم جب بحیرہ عرب پرپہنچےگاتودوبارہ طاقتور ہونےکےامکانات ہیں ، جس کے باعث 28ستمبرسے 2 اکتوبر تک کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

    گذشتہ روز محکمہ موسمیات نےاپناچوتھا اورآخری الرٹ جاری کیا تھا ، جس میں بتایا تھا کہ سمندری طوفان گلاب بھارت اڑیساسےگزررہاہے، طوفان جیسے جیسے آگے بڑھے گا، شدت میں کمی کاامکان ہے۔

    الرٹ میں کہا گیا تھا کہ سمندری طوفان پہلےڈپریشن میں اورپھرہواکےکم دباؤ میں تبدیل ہوسکتا ہے ، تاہم پاکستان کی کسی ساحلی پٹی کواس سسٹم سےخطرہ نہیں۔