Tag: cylinder

  • غیر معیاری گیس سلنڈرز یا گھروں اور گاڑیوں میں رکھے خطرناک بم؟

    کراچی: ملک بھر میں سوئی گیس کی قلت نے لوگوں کو غیر معیاری گیس سلنڈرز استعمال کرنے پر مجبور کردیا ہے جو کبھی بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں توانائی کے بڑھتے بحران نے لوگوں کو دیگر ذرائع استعمال کرنے پر مجبور کیا ہے جن میں گیس سلنڈرز بھی شامل ہیں۔

    تاہم گھروں اور گاڑیوں میں ان سلنڈرز کا غیر محتاط استعمال بڑے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

    ان سلنڈرز کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر 5 سال بعد سلنڈر تبدیل کیا جائے، ان کی مینٹیننس کا سرٹیفیکٹ ہو، اور انہیں ضلعی انتظامیہ باقاعدگی سے چیک کرتی رہے۔

    تاہم کم آمدنی اور بڑھتی مہنگائی کے سبب اپنی ضروریات پوری کرنے سے قاصر طبقے کے لیے یہ اضافی خرچ ہے اور لوگ کم قیمت میں سیکنڈ ہینڈ سلنڈرز بھی خرید لیتے ہیں۔

    غیر معیاری سلنڈرز کی وجہ سے شہر قائد میں گزشتہ کئی روز کے دوران سلنڈرز پھٹنے کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں جن میں جانی نقصان بھی ہوچکا ہے۔

  • کراچی: سلنڈر دھماکے سے خاتون اور بچہ جاں بحق، تین افراد زخمی

    کراچی: سلنڈر دھماکے سے خاتون اور بچہ جاں بحق، تین افراد زخمی

    کراچی: شہرقائد میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگیا اور تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں دھماکا غبارے بھرنے والے گیس سلنڈر میں ہوا، جس کے باعث خاتون اور ایک بچہ جاں بحق ہوا۔

    دھماکے کے نتیجے میں گیارہ سالہ حسنین اور تیس سالہ عاصمہ جان سے گئی، جبکہ جاں بحق خاتون کا شوہر نعمان، تین سالہ عمر اور ایک راہگیر بچہ زخمی ہوا۔

    دو روز قبل ہی کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سلنڈر دھماکے کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے تھے، جبکہ قریبی عمارتیں بھی متاثر ہوئی تھیں۔

    اٹک: اسپتال میں‌ سلنڈر دھماکا، چھ افراد جاں بحق

    نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب دھماکا دکان میں دھماکا ہوا تھا، دھماکے سے 2 افراد معمولی زخمی، جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تھے۔

    واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں سلنڈر دھماکوں کے واقعات اکثر پیش آتے ہیں، جس کے باعث اب تک متعدد افراد کی اموات ہوچکی ہیں جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے۔

    یاد رہے کہ ستمبر 2014 میں نارتھ ناظم آباد میں قائم فاروق اعظم مسجد کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ہوا تھا، تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

  • کراچی: بس کا سی این جی سلینڈر پھٹنے سے تین افراد جاں بحق

    کراچی: بس کا سی این جی سلینڈر پھٹنے سے تین افراد جاں بحق

    کراچی : سی این جی بھرواتے ہوئے بس کا سلنڈر پھٹ گیا۔ تین افراد جاں بحق ،پانچ زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں قائم سی این جی اسٹیشن پر گیس فلنگ کے دوران ایک بس کا سلینڈر زوردار دھماکے سے  ہھٹ گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ،جبکہ تین زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا،

    کراچی سمیت کئی شہروں میں چلتے پھرتے بم لوگوں کی زندگی چھیننے میں مصروف ہیں اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی صرف زبانی جمع خرچ کرنے میں ہے مصروف ہے۔ عملی طور پر ان بموں کو روکنے کیلئے اقدامات نہیں کئے جارہے۔ سڑکوں پر چلتی ہوئی سی این جی گاڑیاں خود کش بمبار سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہونے لگیں۔

    کراچی سمیت ملک کے کئی چھوٹے بڑے شہروں میں سی این جی سلینڈر کے دھماکوں میں سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، خواتین، بچے نوجوان اور بزرگ ہر کوئی ان چلتے پھرتے بموں کا نشانہ بن رہا ہے ۔ متعدد گھروں کی چراغ گُل ہوجانے کے باوجود سڑکوں پرچلنے والی بارودی گاٴڑیوں کو روکنے والا کوئی نہیں۔