Tag: cylinder blast

  • لیاری میں زوردار دھماکا، 10 افراد شدید زخمی

    لیاری میں زوردار دھماکا، 10 افراد شدید زخمی

    کراچی : لیاری میں ایک گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد شدید زخمی ہوگئے، دھماکے کی آواز سن کر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میراں ناکا کے قریب ایک گھر میں کھانا بنانے کیلیے رکھا ہوا گیس سلنڈر اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر حادثے میں گھر میں موجود دس افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلیے سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق زخمیوں میں5بچے،3خواتین اور2مرد شامل ہیں، تمام زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

    حادثے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناقص اور غیر معیاری سلنڈر سے ممکنہ طور پر گیس لیک ہورہی تھی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ سال ستمبر میں بھی لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی کی ایک دکان میں گیس سلنڈر پھٹ گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق گیس سلینڈر پھٹنے کے بعد دکان میں آگ لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا تھا۔ مذکورہ واقعہ سیلنڈر میں گیس بھرنے کے دوران پیش آیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے دکاندار کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • کراچی: گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 12 افراد زخمی

    کراچی: گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 12 افراد زخمی

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے گھر کی دیوار گرگئی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے 8 افراد اور مکان کی دیوار گرنے سے پڑوس میں مقیم 4 افراد زخمی ہوئے، زخمیو ں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

     پولیس نے بتایا کہ 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ زخمیوں میں 25 روز کے جڑواں بھائی بھی شامل ہیں۔

  • سولجر بازار کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکہ، 8 افراد زخمی

    سولجر بازار کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکہ، 8 افراد زخمی

    کراچی: سولجر بازار تھانے کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکے باعث 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے میں 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب شہر قائد کے علاقے سمن آبادکی حدود میں گھریلو جھگڑے پر داماد نے فائرنگ کرکے اپنے سسر کو قتل کردیا۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ فیڈرل بی ایریا بلاک 17کے مکان میں گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا۔

    پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت حسنین مرزا کے نام سے ہوئی ہے، جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی دم توڑ گیا۔

    نوشہروفیروز میں 2 بچے گاڑی لاک ہونے پر دم گھٹنے سے جاں بحق

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول حسنین مرزا پر ان کے داماد ملزم یعقوب نے فائرنگ کی جو موقع واردات سے فرار ہوگیا، ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

  • گرین لائن بس گزرنے کے دوران گیس سلنڈر کی دکان میں ہولناک دھماکا، ویڈیو سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک پل کے نیچے واقع گیس سلنڈر کی دکان میں اچانک ہول ناک دھماکا ہو گیا، جس کے شعلے بلند ہو کر پل تک پہنچ گئے، جہاں عین دھماکے کے وقت ایک گرین لائن بس گزر رہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن فور کے چورنگی کے قریب واقع گیس سلنڈر شاپ میں زبردست دھماکا ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں سلنڈر نہیں بلکہ کمپریسر دھماکے سے پھٹا تھا، اس واقعے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، جس میں ہولناک دھماکے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں ایک آگ پکڑے سلنڈر کو بھی سڑک پر کسی میزائل کی طرح حرکت کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے دو شہری بال بال بچ گئے، ایک شہری کی موٹر سائیکل بھگانے کے دوران گر گئی۔

    ویڈیو کے مطابق دھماکے سے فضا میں شعلے اتنے بلند ہوئے کہ پل سے بھی اوپر چلے گئے، دھماکے کے وقت گرین لائن بس بالائی گزر گاہ سے گزر رہی تھی اور بال بال بچ گئی، وہ شعلوں کے بالکل قریب سے گزری، خوش قسمتی سے بس محفوظ رہی۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق دھماکے بعد دکان میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے سلنڈر شاپ سے متصل پنکچر شاپ کو بھی لپیٹ میں لے لیا، دھماکے کے باعث کچھ سلنڈر دکان سے دور جا کر گرے اور ان میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔

    آگ لگنے کے باعث سلنڈر شاپ کے باہر کھڑے رکشے اور دو موٹر سائیکل کو بھی آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

    سلنڈر شاپ میں دھماکے کے باعث دکان دار آصف اور رکشہ ڈرائیور علی گوہر جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔

  • شادی کی تقریب میں سلنڈر پھٹ گیا، ہر طرف چیخ و پکار

    شادی کی تقریب میں سلنڈر پھٹ گیا، ہر طرف چیخ و پکار

    نئی دہلی: بھارت میں ایک شادی کے دوران ایل پی جی کا سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس میں 22 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہولناک حادثہ اتر پردیش کے ضلع حمیر پور میں پیش آیا جہاں ایک شادی کی تقریب کے دوران ایل پی جی سلنڈر لیک ہونے سے آگ لگ گئی۔

    آتشزدگی سے تقریب میں موجود 22 افراد جھلس گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جھلسنے والے افراد کو جالون ضلع کے ارئی میڈیکل کالج میں داخل کروایا گیا ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ باورچی کے ذریعہ جلائے گئے گیس اسٹور سے آگ لگی، جو پاس موجود لکڑی کے ڈھانچے میں پھیل گئی۔

    شادی میں بلائے گئے باورچی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ کھانا پکا رہے تھے، انہوں نے گیس سلنڈر ختم ہونے پر دوسرا بدل کر لگایا۔ جیسے ہی بھٹی میں آگ لگائی، اچانک لیکج سلنڈر نے آگ پکڑ لی۔

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے سخت کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔

  • گجرات: مکان میں سلنڈر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق

    گجرات: مکان میں سلنڈر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں مکان میں سلنڈر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، مکان میں گیس سلنڈرز اسٹور کیے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ گجرات کے علاقے مسلم آباد میں پیش آیا جہاں مکان کے اندر سلنڈر دھماکے ہوئے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عمر سلامت کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مکان کے نیچے پیزا شاپ بنی ہوئی تھی جبکہ مکان میں گیس سلنڈرز رکھے گئے تھے۔

    پولیس کے مطابق دھماکے سے مکان زمین بوس ہو چکا ہے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

    کچھ عرصہ قبل کراچی میں بھی موسمیات کے علاقے میں سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، واقعے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    دھماکے کے نتیجے میں 3 دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں تھی جبکہ اطراف میں کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا،

  • بھارت: گھر میں کھانا پکانے کے دوران سلنڈر دھماکا، 2 مکانات منہدم

    بھارت: گھر میں کھانا پکانے کے دوران سلنڈر دھماکا، 2 مکانات منہدم

    نئی دہلی: بھارت میں ایک مکان میں ہونے والے سلنڈر دھماکے سے 2 مکان منہدم ہوگئے، کئی گھنٹے جاری آپریشن کے بعد ملبے سے 7 لاشیں اور 7 زخمیوں کو نکالا جاسکا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں ایک گھر میں کھانا پکانے کے دوران سلنڈر دھماکا ہوا جس سے 2 مکانات منہدم ہوگئے۔ دونوں گھروں کے ملبے تلے 15 افراد دب گئے۔

    ریسکیو حکام نے کئی گھنٹے جاری آپریشن کے بعد 14 افراد کو ملبے سے نکالا جن میں سے 7 افراد ہلاک ہوچکے تھے جبکہ بقیہ 7 زخمیوں کو ضلعی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ابھی ایک اور بچے کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جسے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق اب تک 2 خواتین، 2 مردوں اور 3 بچوں کی لاشیں ملبے سے نکالی جاچکی ہیں، ایس پی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایت پر موقع پر امدادی کام جاری ہے۔

    فارنزک ٹیم نے بھی موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

  • ریاض کے ہوٹل میں سلنڈر دھماکا، 1 شخص جاں بحق

    ریاض کے ہوٹل میں سلنڈر دھماکا، 1 شخص جاں بحق

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایک ہوٹل میں گیس سلنڈر میں ہونے والے دھماکے سے 1 شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق واقعہ المونسیہ کے علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں پیش آیا، گیس سلنڈر دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ہوٹل کا فرنیچر اور سجاوٹ کی اشیا وغیرہ ٹوٹ کر بکھر گئیں، ہوٹل کے شیشے بھی دھماکے سے ٹوٹ گئے۔

    ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کی شدت سے برابر کی دکانوں کو بھی کافی نقصان پہنچا۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے امدادی یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد علاج کے لیے اسپتال پہنچا دیا۔

    جاں بحق شخص کی لاش بھی اسپتال کے سرد خانے پہنچا دی گئی۔

    شہری دفاع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ دھماکے کی تحقیقات کے لیے متاثرہ ہوٹل کو متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی: شیر شاہ میں سلنڈر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق

    کراچی: شیر شاہ میں سلنڈر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق

    کراچی: کراچی کے علاقے شیر شاہ میں جناح روڈ پر دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی شیر شاہ مارکیٹ میں ایک دکان میں موجود سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان میں سے 2 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

    عینی شاہین کے مطابق دھماکے کی آواز خاصی دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے دکان کی چھت پھٹ گئی اور سامان دور جا گرا۔

    جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

     

  • اٹک: اسپتال میں‌ سلنڈر دھماکا، چھ افراد جاں بحق

    اٹک: اسپتال میں‌ سلنڈر دھماکا، چھ افراد جاں بحق

    اٹک : ڈسٹرکٹ اسپتال میں‌ ہونے والے دھماکے میں‌ چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی ہوئے. دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اسپتال کے گائنی وارڈ میں سلنڈردھماکا ہوا ہے، جس میں چھ افراد ہلاک ہوگئے. جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اوردو بچے بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ اسپتالوں‌ میں‌ ہونے والا پہلا حادثہ نہیں۔ ماضی میں بھی اسپتالوں کے گائنی اور بچہ وارڈ میں آتش زدگی سمیت کئی افسوسناک واقعات پیش آچکے ہیں، جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضایع ہوئیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بہاولنگر: سرکلر روڈ پر سلنڈر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

    اٹک کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں‌ دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا، جس میں‌ دو خواتین اور بچوں‌ سمیت چھ افراد جان بحق ہوئے۔ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

    واقعے نے ایک بار پھر اسپتالوں‌ میں‌ حفاظتی انتطامات پر سوال کھڑا کر دیا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔