Tag: cynthia-ritchie

  • امریکی شہری سنتھیا رچی  کی طبیعت میں نمایاں بہتری، آج اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان

    امریکی شہری سنتھیا رچی کی طبیعت میں نمایاں بہتری، آج اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان

    اسلام آباد: امریکی شہری سنتھیا رچی کی طبیعت میں نمایاں بہتری آنے لگی ، جس کے بعد انھیں آج اسپتال سے ڈسچارج کیےجانے کاامکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے امریکی شہری سنتھیا رچی کا طبی معائنہ کیا ، ذرائع پولی کلینک اسپتال کا کہنا ہے کہ سنتھیا رچی کی طبیعت میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس کے بعد ڈاکٹرز کی تجویز پر سنتھیا رچی کو میڈیکل آئی سی یو سے آفیسر وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سنتھیا رچی پر طاری غنودگی والی کیفیت ختم ہو چکی ہے، طبیعت میں بہتری کے بعد سنتھیا رچی کو آج اسپتال سے ڈسچارج کیےجانے کاامکان ہے جبکہ سنتھیا رچی کی ٹوکسیکالوجی رپورٹ آنے میں چند دن لگیں گے۔

    یاد رہے دو روز قبل امریکی نژاد سنتھیا رچی اپنے فلیٹ میں بے ہوش پائی گئی تھیں، پولیس کا کہنا تھا کہ ان کو ہمسائے نے فلیٹ میں بے ہوش پایا، اور انھیں اسپتال پہنچایا۔

    بعد ازاں امریکی نژاد سنتھیا رچی نے ہوش میں آ کر پولیس کو بیان میں کہا تھا کہ دو بھارتی شہری ان کے اپارٹمنٹ میں آئے تھے، انھوں نے کہا کہ میں پاکستان میں کام نہ کروں، اس کے بعد بھارتی شہریوں نے انھیں کوئی نشہ آور چیز دی۔

  • زہر کی تصدیق، ٹوکسیکالوجی کیلئے سنتھیا رچی کے بلڈ سیمپلز لاہور  بھجوا دیئے گئے

    زہر کی تصدیق، ٹوکسیکالوجی کیلئے سنتھیا رچی کے بلڈ سیمپلز لاہور بھجوا دیئے گئے

    اسلام آباد : ڈاکٹرز نے امریکی نژاد خاتون سینتھا رچی کو اسپتال میں مزید زیرعلاج رکھنے کا فیصلہ کرلیا اور ٹوکسیکالوجی کیلئےسنتھیا رچی کے سیمپلز لاہور بھجوا دیئے گئے، جس کے ذریعے جسم میں زہر کی تصدیق کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق شعبہ میڈیسن کے سنیئر ڈاکٹرز نے امریکی نژاد خاتون سینتھا رچی کا معائنہ کیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سنتھیا رچی کی صحت کی مجموعی صورتحال بہتر ہے تاہم ڈاکٹرز نے سنتھیا رچی کو اسپتال میں مزید زیرعلاج رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع پولی کلینک نے بتایا کہ سینئرڈاکٹرز کی ہدایت پرسنتھیا رچی کی ادویات میں ردوبدل کردیاگیا جبکہ انھیں اینٹی بائیوٹک انجکشنز تجویز کر دیئے ہیں ، سنتھیا رچی پر غنودگی کے اثرات بدستور برقرار ہیں، اس لیے ان کو میڈیکل آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ٹوکسیکالوجی کیلئےسنتھیا رچی کے سیمپلز لاہور بھجوا دیئے گئے، ٹوکسیکالوجی رپورٹ آنے میں چند دن لگیں گے، ٹوکسیکالوجی کے ذریعے جسم میں زہر کی تصدیق کی جاتی ہے۔

    گذشتہ روز امریکی نژاد سنتھیا رچی اپنے فلیٹ میں بے ہوش پائی گئی تھیں، پولیس کا کہنا تھا کہ ان کو ہمسائے نے فلیٹ میں بے ہوش پایا، اور انھیں اسپتال پہنچایا۔

    بعد ازاں امریکی نژاد سنتھیا رچی نے ہوش میں آ کر پولیس کو بیان میں کہا تھا کہ دو بھارتی شہری ان کے اپارٹمنٹ میں آئے تھے، انھوں نے کہا کہ میں پاکستان میں کام نہ کروں، اس کے بعد بھارتی شہریوں نے انھیں کوئی نشہ آور چیز دی۔

  • سنتھیا رچی نے ہوش میں آ کر سنسنی خیز بیان دے دیا

    سنتھیا رچی نے ہوش میں آ کر سنسنی خیز بیان دے دیا

    اسلام آباد: امریکی نژاد سنتھیا رچی نے ہوش میں آ کر سنسنی خیز بیان دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ دو بھارتی شہریوں نے انھیں نشہ آور چیز دی تھی۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ایک فلیٹ میں مقیم امریکی نژاد فلم ساز اور بلاگر سنتھیا رچی نے ہوش میں آنے کے بعد پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سنتھیا نے بتایا دو بھارتی شہری ان کے اپارٹمنٹ میں آئے تھے، انھوں نے کہا کہ میں پاکستان میں کام نہ کروں، اس کے بعد بھارتی شہریوں نے انھیں کوئی نشہ آور چیز دی۔

    ادھر پولی کلینک کے ذرائع نے بتایا کہ سنتھیا رچی کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، انھیں آج دوپہر بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سنتھیا کی حالت تسلی بخش ہے تاہم غنودگی طاری ہے۔

    امریکی نژاد سنتھیا رچی فلیٹ میں‌ پُراسرار طور پر بے ہوش

    ذرائع پولی کلینک کے مطابق ڈاکٹرز کی تجویز پر سنتھیا رچی کے ابتدائی ٹیسٹ کر لیےگئے ہیں، ٹیسٹ رپورٹس کی بنیاد پر گھر بھجوانے کا فیصلہ ہوگا، ڈاکٹرز نے سنتھیا کی ٹاکسیکالوجی کرانے کا بھی فیصلہ کیا تھا، جس میں زہر کی تصدیق کی جائے گی، اس مقصد کے لیے ڈاکٹرز نے سیمپلز بھی حاصل کیے، جو فرانزک ایجنسی لاہور بھجوائے جائیں گے۔

    قبل ازیں، آج امریکی نژاد سنتھیا ڈان رچی اپنے فلیٹ میں بے ہوش پائی گئی تھیں، پولیس کا کہنا تھا کہ ان کو ہمسائے نے فلیٹ میں بے ہوش پایا، اور انھیں اسپتال پہنچایا۔

  • امریکی نژاد سنتھیا رچی فلیٹ میں‌ پُراسرار طور پر بے ہوش

    امریکی نژاد سنتھیا رچی فلیٹ میں‌ پُراسرار طور پر بے ہوش

    اسلام آباد: امریکی نژاد سنتھیا ڈی رچی اپنے فلیٹ میں پُر اسرار طور پر بے ہوش پائی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک عرصے سے مقیم امریکی فلم ساز سنتھیا ڈان رچی اپنے فلیٹ میں آج پر اسرار طور پر بے ہوش پائی گئیں۔

    پولیس بیان کے مطابق سنتھیا رچی کو ان کے پڑوسی نے فلیٹ میں بے ہوش پایا، ہمسایہ انھیں اسپتال لایا، پولیس حکام اطلاع ملتے ہی اسپتال پہنچ گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امریکی نژاد خاتون کی بے ہوشی کی وجوہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے، ڈاکٹر طبی معائنہ کر رہے ہیں، میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

    امریکی خاتون کے رحمان ملک سمیت پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات

    پولیس کے مطابق سنتھیا رچی کو ان کا ہمسایہ اسپتال لے کر آیا تھا، ابھی تک بیان ریکارڈ نہیں کیا جا سکا ہے، خاتون کے ہوش میں آنے پر ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سنتھیا ڈی رچی امریکی فلم ساز اور تجزیہ کار اور بلاگر ہیں، اور وہ 2010 سے پاکستان میں مقیم ہیں۔

    5 جون کو سنتھیا رچی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں پر جنسی بدسلوکی کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد انھیں میڈیا میں شہ سرخیوں میں جگہ ملی، ان رہنماؤں میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور پی پی رہنما مخدوم شہاب الدین شامل تھے۔

    سنتھیا کا الزام تھا کہ رحمان ملک نے 2011 میں اس وقت ان سے زیادتی کی تھی جب وہ وزیر داخلہ تھے، یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں ان کے ساتھ دست درازی کی، جب کہ سابق وزیر صحت مخدوم شہباب الدین نے بھی بد سلوکی کی۔

  • عدالت نے سنتھیا رچی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے سنتھیا رچی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا

    اسلام آباد: مقامی عدالت نے ایف آئی اے کو امریکی شہری سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کی عدالت نے سنتھیا رچی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان نے ہفتے کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج سنایا گیا۔

    پی پی رہنما شکیل عباسی نے ایف آئی اے کے مقدمہ درج نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا، فاضل جج نے ایف آئی اے کی درخواست مسترد کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، پی پی رہنما نے بے نظیر شہید پر الزام لگانے پر مقدمے کی درخواست کی تھی، جب کہ ایف آئی اے نے عدالت سے اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔

    امریکی بلاگر سنتھیا رچی کو عدالت نے طلب کرلیا

    دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سنتھیا رچی نے سوشل میڈیا پر بے نظیر بھٹو سے متعلق ٹوئٹ سے انکار نہیں کیا، انسداد الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت جرم کا ارتکاب ہوا ہے، اس لیے ایف آئی اے قانون کے مطابق تفتیش کرے، یہ عدالت درخواست منظور کرتی ہے، ایف آئی اے شواہد ملنے پر ایف آئی آر درج کرے، بے نظیر بھٹو سابق وزیر اعظم اور لاکھوں لوگوں کی قائد تھیں، ان کے چاہنے والوں میں سے کسی کو بھی فریق لیا جا سکتا ہے، پیکا ایکٹ کی تشریح کے مطابق بے نظیر بھٹو کی پارٹی کا ضلعی صدر بھی فریق ہے، محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید ہوئے 12 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا لیکن سنتھیا رچی نے اتنے سال تک کسی متعلقہ فورم یا میڈیا پر الزامات کا اظہار نہیں کیا، شہید قائد کو بدنام کرنے کے لیے الزامات لگانا بادی النظر میں بدنیتی پر مبنی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور پی پی رہنما مخدوم شہاب الدین پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ رحمان ملک نے 2011 میں ان سے اس وقت زیادتی کی جب وہ وزیر داخلہ تھے۔

    سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں ان سے دست درازی کی جب کہ سابق وزیر صحت مخدوم شہباب الدین پر بھی بدسلوکی کا الزام عائد کیا گیا۔

  • پیپلز پارٹی قیادت پر الزامات لگانے والی سنتھیا رچی کا نیا بیان سامنے آگیا

    پیپلز پارٹی قیادت پر الزامات لگانے والی سنتھیا رچی کا نیا بیان سامنے آگیا

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی قیادت پر الزامات لگانے والی امریکی بلاگر سنتھیا رچی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ان لوگوں کی آوازسنے جو کرپشن کی وجہ سے بھوک سے مر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت پر الزامات لگانےوالی امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ان لوگوں کی آوازسنےجوکرپشن کی وجہ سےبھوک سےمررہے ہیں۔

    گذشتہ روز پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پی پی رہنما مخدوم شہاب الدین پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ رحمان نے 2011 میں اس وقت زیادتی کی جب وہ وزیر داخلہ تھے۔

    سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں دست درازی کی جبکہ سابق وزیر صحت مخدوم شہباب الدین پر بھی بدسلوکی کا الزام عائد کیا۔

    بعد ازاں امریکی خاتون شہری کے الزامات پر یوسف رضا گیلانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سنتھیا رچی نے عالمی رہنما بینظیر بھٹو پر بھی الزامات لگائے تھے جس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا تھا۔

    سینیٹر رحمان ملک نے بھی سنتھیا رچی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قانونی کارروائی اور ہتک عزت کا دعویٰ کرنے لئے مشاورت جاری ہے۔