Tag: Cyprus

  • قبرص میں پاکستانی شہری کی موت کی تحقیقات کا حکم

    قبرص میں پاکستانی شہری کی موت کی تحقیقات کا حکم

    قبرص میں پاکستانی شہری کی مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے ہلاکت کے معاملے پر چیف پراسیکیوٹر نے مجرمانہ تحقیقات کی نگرانی کے لیے آزاد تفتیش کار مقرر کر دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قبرص اٹارنی جنرل جارج ایل سویدیس نے بتایا کہ پاکستانی نوجوان کی ہلاکت کے سلسلے میں ایک آزاد مجرمانہ تفتیش کار مقرر کردیا ہے، پولیس کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات کی قیادت سینئر وکیل نینوس کیکوس کریں گے۔

    حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دارالحکومت نکوسیا میں پولیس کو 24 سالہ پاکستانی شہری کی لاش 6 جنوری کو کھیت سے ملی تھی۔

    پاکستانی شہری کی موت پولیس کے ہتھیار سے ہوئی تھی، پوسٹ مارٹم کے مطابق پاکستانی شخص کی کمر کے دائیں جانب گولی کا زخم موجود تھا، ابتدائی فرانزک رپورٹ میں نوجوان کی ہلاکت میں مجرمانہ حالات کو مسترد کردیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق افسران نے ایک واقعہ میں مشتبہ افراد کو روکنے، گرفتار کرنے کی کوشش میں فائرنگ کی تھی، واقعے کا تعلق غیرقانونی تارکین وطن کی اسمگلنگ سے تھا، پاکستانی شخص کی ہلاکت کا اس واقعے سے تعلق ہو سکتا ہے۔

    لاس اینجلس آگ، ٹرمپ نے کسے قصور وار ٹھہرایا؟

    اٹارنی جنرل کے مطابق پاکستانی نوجوان کی ہلاکت پر آزاد مجرمانہ تفتیش کار مقرر کردیا ہے، جو اس کیس کی تحقیقات کریں گے۔

  • غزہ جانے والا پہلا امدادی بحری جہاز سمندر میں نئی راہداری سے گزرے گا

    غزہ جانے والا پہلا امدادی بحری جہاز سمندر میں نئی راہداری سے گزرے گا

    نکوسیا: ایک امریکی چیریٹی ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ جانے والا پہلا امدادی بحری جہاز سمندر میں نئی راہداری سے گزرے گا۔

    الجزیرہ کے مطابق امدادی جہاز مشرق وسطیٰ کے ملک قبرص سے نئی راہداری کے ذریعے جنگ زدہ علاقے غزہ جانے کے لیے تیار ہے، امریکی خیراتی ادارے کا کہنا ہے کہ وہ قبرص میں ایک جہاز پر غزہ کے لیے امداد لوڈ کر رہا ہے۔

    یورپی یونین نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی سمندری راہداری اسی ہفتے کے آخر میں کھول دی جائے گی، اور اس طرح غزہ کو سمندری راستے سے پہلی امدادی کھیپ فراہم کر دی جائے گی۔

    اسپین کے پرچم والا بحری جہاز ’اوپن آرمز‘ تین ہفتے قبل قبرص میں لارناکا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا تھا، یورپی یونین کی یہ رکن ریاست غزہ کے سب سے زیادہ قریب واقع ہے۔ خیراتی ادارے کے مطابق جہاز پر انسانی امداد کا سامان ’ورلڈ سینٹرل کچن‘ کی ٹیمیں لوڈ کر رہی ہیں۔

    طیاروں سے گرنے والے خوراک کے کارٹنوں کی زد میں آ کر 5 فلسطینی جاں بحق

    خیراتی ادارے نے کہا کہ وہ اپنے بھروسہ مند این جی او پارٹنر ’اوپن آرمز‘ کے ساتھ مل کر یہ سمندری امدادی راہداری کھولنے کے لیے ہفتوں سے کوششیں کر رہے تھے، جس کی مدد سے خطے میں امدادی کوششیں بڑھ جائیں گی۔

    اوپن آرمز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر ’میری ٹائم کوریڈور‘ کے قیام کی کوششوں میں پیش رفت ہو رہی ہے، اور ہمارا بحری جہاز ایک لمحے کے نوٹس پر روانہ ہو جائے گا جس میں فلسطینی شہریوں کے لیے ٹنوں خوراک، پانی اور ضروری سامان موجود ہے۔

  • جعلی سفری دستاویزات پر قبرص جانے والے 4 مسافر آف لوڈ

    جعلی سفری دستاویزات پر قبرص جانے والے 4 مسافر آف لوڈ

    کراچی: جعلی سفری دستاویزات پر قبرص جانے والے 4 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک بڑی کارروائی میں جعلی سفری دستاویزات پر مشرق وسطیٰ کے ملک قبرص جانے والے 4 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

    گرفتار ملزمان میں ولید اشفاق، عامر سہیل، مبشر حسن اور فہد رسول شامل ہیں، مذکورہ مسافر بین الاقوامی پرواز نمبر PC132 سے قبرص جا رہے تھے، ان کے سفری دستاویزات دوران چیکنگ مشتبہ پائے گئے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے پیش کیے جانے والے اسٹڈی ایگزمپشن لیٹر جعلی نکلے تھے، اسٹڈی ایگزمپشن لیٹر کی آن لائن تصدیق کے مطابق ملزمان کے کاغذات ٹی آر این سی (TRNC) کی جانب سے رد کیے گئے۔

    ملزمان نے فی کس 10 لاکھ کے عوض ایجنٹ سے اسٹڈی ایگزمپشن لیٹر حاصل کیے تھے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • قبرص کے ساحل پر 7 نایاب وہیل مچھلیاں پراسرار طور پر ہلاک

    قبرص کے ساحل پر 7 نایاب وہیل مچھلیاں پراسرار طور پر ہلاک

    نکوسیا: قبرص کے ساحل پر چونچ والی 7 نایاب وہیل مچھلیاں پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی ہیں۔

    عرب نیوز کے مطابق قبرص کے حکام نے ساحل پر 7 نایاب وہیل مچھلیاں ہلا ک ہو نے کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    قبرصی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کس طرح سات وہیل مچھلیاں جزیرے کے شمالی ساحل پر پراسرار طور پر ہلاک ہو گئیں۔

    یہ مشرقی بحیرہ روم کے جزیرے پر مردہ حالت میں پائی گئیں وہیل مچھلیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے، یہاں وہیل مچھلیاں کبھی کبھار نظر آتی ہیں لیکن عام طور پر ایسا نہیں ہوتا۔

    مردہ حالت میں ملنے والی وہیل مچھلیاں تمام چونچ والی وہیل تھیں، جو ممالیہ کی کسی بھی دوسری نسل کے مقابلے میں زیادہ گہرائی میں غوطہ لگانے کے لیے مشہور ہیں۔

    ایک وہیل جمعرات کے روز مردہ حالت میں ملی تھی، اس کے ساتھ تین ساحلی وہیل بھی تھیں، جنھیں واپس سمندر میں دھکیل دیا گیا تھا، اس کے بعد 6 وہیل جمعہ کو مردہ حالت میں پائی گئیں۔

    محکمہ ماہی گیری اور میرین ریسرچ کے ایک اہل کار نے بتایا کہ وہیل مچھلیوں کی موت کی وجوہ معلوم کرنے کے لیے ان کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ماہرین نے اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے اور بھی نمونے جمع کیے ہیں۔

  • کورونا وائرس : سیاحت کے فروغ کیلئے قبرس حکومت کا اہم اقدام

    کورونا وائرس : سیاحت کے فروغ کیلئے قبرس حکومت کا اہم اقدام

    نکوسیا : قبرس حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں موجود سیاح اگر کورونا کا شکار ہوئے تو ان کے تمام اخراجات سرکاری طور پر ادا کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاحات کے لیے مقبول جزیرہ نما ملک قبرص میں مختلف ممالک سے آنے والے سیاحوں کو قبرص حکومت نے خوشخبری سنادی۔

    قبرس حکومت نے ملک میں دوبارہ سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی سیاح ان کے ملک میں آنے کے بعد کورونا کا شکار ہوا تو حکومت اس کی چھٹیوں کا خرچ ادا کرے گی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام کے نام جاری کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وہ مریض اور اس کے اہل خانہ کے قیام، خوراک اور علاج کا پورا خرچ ادا کرے گی تاہم سیاحوں کو ایئرپورٹ تک سفر اور اپنی فلائٹ کا خرچ خود اٹھانا پڑے گا۔

    حکام کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کا شکار ہونے والے سیاحوں کے لیے سو بستروں پر مشتمل ایک اسپتال بھی مختص کیا جائے گا اور ان کے اہل خانہ کو قرنطینہ میں رکھنے کے لیے بھی ہوٹل مختص کیے جائیں گے۔

    اس حوالے سے قبرص کے سیاحت کے نائب وزیر ساواس پرڈیوز نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ملک کی سیاحت کو شدید دھچکا لگا ہے تاہم ہم سیاحت کے بقیہ سیزن سے فائدہ اٹھانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جبکہ ہم نے ملک میں وائرس کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بھی بہت محنت کی ہے۔

    واضح رہے کہ جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق قبرص میں اب تک 939 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ سترہ 17 اموات ہوچکی ہیں۔

  • قبرص: مصری طیارہ اغواء کرنے والا ہائی جیکر گرفتار

    قبرص: مصری طیارہ اغواء کرنے والا ہائی جیکر گرفتار

    نکوسیا: مصری طیارہ اغواء کرکے قبرص لیے جانے والا ہائی جیکر کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد تمام یرغمالی رہا ہوگئے ۔

    مصری وزیر کے مطابق مصر طیارے سے رہائی پانے والوں کولانے کے لئے دوسرا طیارہ بھیجا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق طیارہ اسکندریہ سے قاہرہ جا رہا تھا ، اسکندریہ سے پرواز کرنے والا مصری ائیر لائن کا طیارہ قبرص کے ائیر پورٹ لارناکہ میں اتار لیا گیا ۔ طیارے میں با سٹھ مسافر سوار تھے ۔

    مصرکی ائیرلائن کا مسافر طیارہ ہائی جیک ہو گیا ، ہائی جیک ہونے والے طیارے کو قبرص میں اتار لیا گیا، بعد ازاں زیادہ تر مسافروں کو رہا کر دیا گیا۔

    مصری شخص کو سابقہ بیوی کی جدائی نے ہائی جیکر بنا دیا، سابقہ بیوی سے ملنے کیلئے سر پھیرے مصری شخص نے طیارہ ہی ہائی جیک کرلیا ۔

    سیف الدین مصطفی نامی مصری امریکن نے طیارے کو ہائی جیک کر کے قبرص کے ائیر پورٹ لارناکہ میں اتار وایا۔جہاں اس کی بیوی رہتی ہے۔

    سر پھیرے عاشق نے کچھ دیر بعد پچپن مسافروں کو جانے دیا جبکہ تین کریو میمبر اور چار غیر ملکیوں کو مانگیں پوری نہ ہونے تک یر غمال بنائےرکھا ۔

    ہائی جیکر کبھی سابقہ اہلیہ سے ملنے کا مطالبہ کرتا رہا، تو کبھی قبرص میں سیاسی پناہ کا مطالبہ کرتا رہا، کچھ نہ ملا تو اس نےمصرمیں قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کرڈالا،  قبرص حکام کا کہنا ہے کہ ہائی جیکر دہشت گرد نہیں بلکہ بے وقو ف ہے، تاہم مصر کے سول ایوی ایشن اور پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ طیارے کو ایک اغوا کار نے ہائی جیک کیا۔