Tag: Cyril Almeida

  • وزیر اعظم بننے کے لیے سیاست دان ماں بیچنے کو تیار ہوتے ہیں، سرل المیڈا کی ہرزہ سرائی

    وزیر اعظم بننے کے لیے سیاست دان ماں بیچنے کو تیار ہوتے ہیں، سرل المیڈا کی ہرزہ سرائی

    اسلام آباد: انگریزی اخبار کے صحافی سرل المیڈا نے اپنے حالیہ مضمون میں پاکستانی سیاست دانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم بننے کے لیے ماں بھی بیچنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔

    سرل المیڈا نے اپنے مضمون میں لکھا کہ پاکستانی سیاست دان نواز شریف کو سیاسی میدان سے ہنکا کر باہر نکال رہے ہیں، اور ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے، ہر بار وزارت عظمیٰ کے لیے بیس افراد قطار میں کھڑے ہوتے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کسی ایک کو نہیں تمام سیاست دانوں کوگالی ہے، سب کو اس کا جواب دینا چاہیے۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سرل المیڈا کے آرٹیکل سے بہت تکلیف ہوئی، سیاست دان اس کا بلا تفریق جواب دیں، یہ گالی تو ان سیاست دانوں کو بھی پڑی ہے جنہوں نے پاکستان بنایا۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے عالمی قوتوں کی طرف سے انتخابات میں رکاوٹ کا خدشہ ظاہر کردیا


    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سرل المیڈا دراصل خود کو گالی دے رہے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ بہت سے مسائل کیوں ہوئے، تمام سیاست دان قابل احترام ہیں، پاکستان سیاست دانوں نے بنایا ہے اور سیاست دانوں نے ہی اسے جوہری طاقت بنایا۔

    واضح رہے کہ سرل المیڈا کا نام اس وقت قومی منظرنامے پر نمایاں ہوا تھا جب ایک مقامی انگریزی اخبار میں انھوں نے تقریباً دو سال قبل وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے ایک اہم اجلاس کے حوالے سے خبر دی۔ اس خبر میں غیر ریاستی عناصر کے معاملے پر فوج اور سول حکومت میں اختلافات کا ذکر کیا گیا تھا تاہم حکومت اور فوج دونوں نے اس کو من گھڑت قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    سرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    اسلام آباد : وزارت داخلہ نے مقامی انگریزی اخبار کے رپورٹر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کردی، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ 

    تفصیلات کے مطابق مقامی انگریزی اخبار کے رپورٹر سرل المیڈا کا نام وفاقی وزارت داخلہ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کردی۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ صحافی کا نام ای سی ایل سے نکال لیا جائے گا لیکن خبر کی اشاعت کے حوالے سے انکوائری جاری رہے گی۔

    مزید پڑھیں : صحافی سرل المیڈا کی خبر مفروضے پر مبنی ہے، ترجمان دفترخارجہ

     یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا تھا کہ سرل المیڈا سمیت دیگر تین وزراء کے نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہیں اور مذکورہ معاملے کی انکوائری تک ان شخصیات کے نام ای سی ایل میں شامل رہیں گے۔

    اس حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار کے صحافی سرل المیڈا کی خبر مفروضے پرمبنی ہے، دہشت گردی کا ناسورختم کرنے کے لئے تمام ادارے ایک پیج پرہیں۔

    notifiaction

    واضح رہے کہ خبر شائع ہوتے ہی حکومت نے صحافی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا تھا، وزارت داخلہ تحقیقات مکمل ہونے تک ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے انکار کرچکی تھی تاہم اس متنازعہ خبر کو قومی سلامتی کا مسئلہ بھی قرار دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : تحقیقات ہونے تک صحافی کا نام ای سی ایل میں رہے گا، وزارت داخلہ