Tag: Czech model Teresa

  • سپریم کورٹ نے چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

    سپریم کورٹ نے چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزاکو بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹریزا منشیات کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی می3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

    وکیل کسٹم وقاراے شیخ نے بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمہ ٹریزاکومنشیات کیس میں 8سال کی سزاسنائی لیکن ایپلیٹ عدالت نے ملزمہ کو بری کر دیا۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے ٹکٹ کروالیا ہے 23 اپریل کو بیرون ملک روانہ ہوجائے گی۔

    سپریم کورٹ نے چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا اور کسٹم کی اپیل پرغیرملکی ماڈل کونوٹس جاری کر کے سماعت 20اپریل تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے ٹرائل کورٹ نے غیرملکی ماڈل کو ساڑھے 8سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم لاہور ہائی کورٹ نے منشیات کیس میں غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو ڈھائی سال بعد رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    خیال رہے چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزا کو لاہور ائیرپورٹ سے دسمبر 2017 کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ٹریزا کے خلاف کسٹم حکام نے مقدمہ درج کیا

    بعد ازاں لاہور سیشن کورٹ نے ماڈل ٹریزا کو اپریل 2019 میں قید کی سزا سنائی اور ٹرائل کورٹ نے شریک ملزم حفیظ کو عدم شوائد کی بنیاد پر بری کیا گیا تھا جبکہ ماڈل ٹریزا کوٹ لکھپت جیل میں قید تھی۔

  • غیر ملکی ماڈل ٹریزا  کو عورت ہونے کی وجہ سے کم سزا دی گئی، عدالتی فیصلہ

    غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو عورت ہونے کی وجہ سے کم سزا دی گئی، عدالتی فیصلہ

    لاہور : غیر ملکی ماڈل ٹریزا منشیات سمگلنگ کیس میں عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا ملزمہ ٹریزا ہلسکووا کو عورت ہونے کی وجہ سے کم سزا دی گئی اور قید بامشقت بھی نہیں سنائی، ملزمہ اپنی بےگناہی کے شواہد نہیں دے سکی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے غیر ملکی ماڈل ٹریزا منشیات سمگلنگ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا کی جانب سے 34 صفحات پر مبنی تفصیلی فیصلہ جاری ہوا۔

    فیصلہ میں عدالت نے قرار دیا کہ ملزمہ ٹریزا ہلسکووا کو عورت ہونے کی وجہ سے کم سزا دی گئی ، ملزمہ کو اٹھ سال اٹھ ماہ قید اور ایک لاکھ تیرہ ہزار تیس سو تینتیس روپے جرمانہ عائد کیا گیا، عورت ہونے کی وجہ سے قید بامشقت بھی نہیں سنائی۔

    عدالت نے تفصیلی فیصلہ میں کہا کسٹمز نے ملزمہ کیخلاف نو گواہان پیش کئے، ملزمہ سے ساڑے آٹھ کلو ہیروئن برآمد ہوئی، ملزمہ اپنی بےگناہی کے شواہد نہیں دے سکی۔

    فیصلے میں کہا ملزمہ نے دعویٰ کیا کہ وہ تحقیق اور ماڈلنگ کیلئے پاکستان آئی مگر کوئی ثبوت پیش نہ کرسکی، ملزمہ نے جیل میں دو کتابیں لکھنے کا بھی دعویٰ کیا، مگر عدالت میں اس کا بھی ریکارڈ پیش نہ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث جمہوریہ چیک کی ماڈل کو آٹھ سال کی سزا

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ملزمہ نے موقف اختیار کیا بیگ اس کا نہیں تھا مگر یہ نہیں بتایا گیا کہ اس کا بیگ کہاں ہے، شواہد کو سامنے رکھتے ہوئے ٹریزا ہلکسووا کو ملزمہ قرار دے کر سزا سنائی گئی۔

    گذشتہ روز عدالت نے ہیروئن سمگلنگ کیس میں چیک ریپلک کی ماڈل ٹیریزا ہلسکواکو قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی ، عدالتی فیصلے کے بعد ماڈل ٹیریزا آبدیدہ ہو گئیں،ماڈل ٹریزا نے کہا کہ میرے لئے مشکل وقت ہے، فیصلے کوہائی کورٹ میں چیلنج کروں گی، ان کا کہنا تھا کی ایک ایسے جرم کے الزام میں پندرہ مہینے جیل کاٹی جو کیا ہی نہیں تھا۔

    واضح رہے ماڈل ٹریزا کو گذشتہ برس 10 جنوری کو ساڑھے آٹھ کلو ہیروئن لاہور ائیر پورٹ سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا، مجرمہ کے خلاف نو گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے تھے۔

    ۔