Tag: Czech Republic

  • سکھ لیڈر کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی باشندہ امریکا کے حوالے

    سکھ لیڈر کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی باشندہ امریکا کے حوالے

    کینیڈا: سکھ لیڈر کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی باشندے نکھل گپتا کو چیک جمہوریہ نے امریکا کے حوالے کر دیا۔

    روئٹرز کے مطابق امریکا نے سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو امریکی سرزمین پر قتل کرنے کی ناکام سازش میں نکھل گپتا نامی بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا، اسے جمہوریہ چیک سے امریکا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    نکھل گپتا چیک جمہوریہ کی تحویل میں تھا، گپتا نے گزشتہ جون میں بھارت سے پراگ کا سفر کیا تھا، جہاں اسے چیک حکام نے گرفتار کر لیا تھا۔ گزشتہ ماہ چیک کی ایک عدالت نے امریکا بھیجے جانے سے بچنے کے لیے ان کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس سے چیک وزیر انصاف کے لیے ان کی حوالگی کا راستہ صاف ہو گیا تھا۔

    نکھل گپتا کینیڈا کے خالصتان نواز لیڈر گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے الزام میں امریکا کو مطلوب تھا۔ یہ قتل امریکی سرزمین پر کیا جانے والا تھا۔ امریکی تفتیشی اداروں کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں نکھل گپتا نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایک سابق ایجنٹ کو کرائے کے قاتل کے طور پر یہ کام سونپنا چاہتا تھا۔

    اس ایجنٹ کو جب معاملے کی سنگینی کا علم ہوا تو اُس نے امریکی خفیہ اداروں کو مطلع کیا، گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں بھارتی خفیہ ادارے را کے ایک افسر کے ملوث ہونے کا بھی پتا چلا تھا۔ اس پر امریکی حکام نے بھارت سے وضاحت چاہی تھی۔ مودی سرکار اس بات سے انکار کرتی آئی ہے کہ بھارت کے مرکزی خفیہ ادارے را کا کوئی ایجنٹ یا افسر اس پورے معاملے میں ملوث ہے۔

    گزشتہ برس جون میں خالصتان نواز سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نِجر کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں قتل کیے جانے پر بھی کینیڈا اور بھارت کے تعلقات اتنے کشید ہ ہو گئے تھے کہ دونوں نے اپنا اپنا سفارتی عملہ کم کر دیا تھا۔

  • دو پہاڑوں کے درمیان واقع دنیا کا طویل ترین پل

    دو پہاڑوں کے درمیان واقع دنیا کا طویل ترین پل

    یورپی ملک چیک ری پبلک میں دو پہاڑوں کی چوٹی درمیان واقع دنیا کا طویل ترین پل عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

    چیک ری پبلک میں ہوا میں معلق دنیا کا طویل ترین پل تعمیر مکمل ہونے کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا، پل کی لمبائی 721 میٹر ہے۔

    اسکائی برج 721 نامی یہ پل دو پہاڑوں کی چوٹی کے درمیان بنایا گیا ہے اور یہ زمین سے 95 میٹر بلند ہے۔

    اس کی تعمیر 2 سال میں ہوئی جس پر 8.4 ملین ڈالر کے اخراجات ہوئے۔

    اس پل کی تعمیر سے قبل پرتگال کے 516 میٹر طویل اروکا برج کو دنیا کے طویل ترین پل کی حیثیت حاصل تھی۔

    پل پر جانے والے سیاحوں کو پہلے سے بکنگ کروانی ہوگی اور 350 چیک کرونا (کرنسی) ادا کرنے ہوں گے۔

    پل پر جانے والے سیاح کیبل کار کے ذریعے پل تک پہنچیں گے، اور پھر دوسری طرف اتر کر جنگل کے درمیان موجود راستے سے ہوتے ہوئے واپس شہر میں آجائیں گے۔

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقہ نہایت مقبول سیاحتی مقام ہے اور پل کی وجہ سے یہاں کی سیاحت میں مزید اضافہ ہوگا۔

  • آرمی چیف سے چیک ری پبلک کے سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف سے چیک ری پبلک کے سفیر کی ملاقات

    راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جمہوریہ چیک ری پبلک کے سفیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

    اس کے علاوہ دونوں شخصیات میں افغان عوام کی انسانی بنیادوں  پرامداد کی فراہمی اور تعاون کے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

    اس موقع پر چیک سفیر نے افغان صورتحال اور علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور سفیر کا سفارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔

  • چیک ریپبلک: ٹرینوں میں خوف ناک تصادم، ہلاکتیں

    چیک ریپبلک: ٹرینوں میں خوف ناک تصادم، ہلاکتیں

    پراگ: چیک ریپبلک میں 2 مسافر ٹرینوں میں خوف ناک تصادم میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بدھ کو یورپی ملک چیک ریپبلک میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں تین افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    یہ حادثہ دارالحکومت پراگ سے 140 کلو میٹر دور پیش آیا، جب میونخ سے پراگ جانے والی ایکسپریس ٹرین اسٹاپ سگنل پر نہ رکی اور مقامی ٹرین سے ٹکرا گئی۔

    حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دونوں ٹرینوں کے ڈرائیور اور ایک شہری ہلاک ہوئے، ٹکراؤ کے نتیجے میں 50 مسافر بھی زخمی ہوئے ہیں، 8 زخمیوں کی حالت نازک تھی جس پر انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ریل گاڑی میں جرمن مسافر بھی سوار تھے، معمولی زخمی ہونے والے 10 جرمن مسافروں کو ایمبولینس کے ذریعے جرمنی کے اسپتال پہنچایا گیا۔ مقامی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مرنے والے تینوں افراد چیک باشندے تھے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق آپس میں ٹکرانے والی ٹرینوں میں جرمنی کی ہائی اسپیڈ لوکوموٹیو EX 351 اور چیک کی لوکل ٹرین شامل تھی، تصادم کے نتیجے میں جرمن ٹرین کا انجن تباہ ہو گیا ہے۔

    پولیس نے حادثے کے مقام پر کسی تخریب کاری کے امکان کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم ابتدائی نتائج سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ تیز رفتار ٹرین اسٹاپ سگنل کو نہیں دیکھ سکی تھی۔

  • جمہوریہ چیک کے اسپتال میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک

    جمہوریہ چیک کے اسپتال میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک

    پراگ: وسطی یورپ کے ملک جمہوریہ چیک کے اسپتال میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جمہوریہ چیک کے شہر اوسٹراوا کے اسپتال میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک کر دیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد بندوق بردار شخص نے خود کو بھی گولی مار لی۔

    جمہوریہ چیک کے وزیرداخلہ جان ہماسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ اوسٹراوا فیکلٹی اسپتال کے ٹراما وارڈ میں صبح سات بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

    جمہوریہ چیک کے وزیراعظم اینڈریج بابس نے بتایا کہ اسپتال میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے تاہم بعد میں زخمی بھی دوران علاج چل بسے۔

    خیال رہے کہ اوسٹراوا شہر دارالحکومت پراگ سے 300 کلو میٹر دور واقع پے اور اپنی اسٹیل کی صنعت کے لیے مشہور ہے۔

    امریکا، نیول بیس پر حملہ، جانی نقصان کی اطلاع

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 6 دسمبر کو امریکی ریاست فلوریڈا کے نیول بیس کیمپ پر مسلح شخص نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا جبکہ نیوی اہلکار کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا تھا۔

  • ماڈل ٹریزا نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

    ماڈل ٹریزا نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

    لاہور: ہیروئن اسمگلنگ کیس میں چیک ریپلک کی ماڈل ٹیریزا ہلسکوا نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیک ریپلک کی ماڈل ٹیریزا ہلسکوا نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے حقائق کے برعکس منشیات کیس میں سزا کا فیصلہ سنایا، بے قصورہوں منشیات کا الزام کسٹم حکام نے لگایا۔

    غیرملکی ماڈل نے درخواست میں کہا کہ پاکستان میں اسلامک اسٹڈیزکے لیے آئی تھی۔ انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت 8 سال سزا کا فیصلہ کالعدم قراردے کررہا کرنے کا حکم دے۔

    لاہور: ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث جمہوریہ چیک کی ماڈل کو آٹھ سال کی سزا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹیریزا کولاہور کی مقامی عدالت نے بے گناہی ثابت نہ ہونے پر آٹھ برس آٹھ ماہ قیداورایک لاکھ تیرہ ہزار جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

    عدالت نے اس مقدمے میں شریک ملزم شعیب حفیظ کوناکافی ثبوتوں کی بناء پربری کیا تھا۔

    عدالتی فیصلے کے بعد ماڈل ٹیریزا آبدیدہ ہو گئیں تھی،ماڈل ٹریزا کا کہنا تھا کہ میرے لیے مشکل وقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے جرم کے الزام میں پندرہ مہینے جیل کاٹی جو کیا ہی نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ ماڈل ٹیریزا کی رہائی کے لیے پاکستانی ٹی وی چینل اور ویب سائٹ کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے پر چیک میں قیام پذیر21 سالہ بلغارین نوجوان نکولائی سموئنوف ایوانوف کو چیک کی عدالت نے 40 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

  • سیاحت کے لیے دنیا کے محفوظ ترین ممالک

    سیاحت کے لیے دنیا کے محفوظ ترین ممالک

    کیا آپ سیاحت کرنے کے شوقین ہیں؟ تو پھر یقیناً یہ جاننا آپ کے لیے دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ سیاحت کے لیے دنیا کے کون سے ممالک محفوظ ترین ہیں جہاں آپ کو زندگی میں ایک بار ضرور جانا چاہیئے۔

    حال ہی میں جاری کی گئی ایک فہرست کے مطابق دنیا کے محفوظ ترین ممالک یہ ہیں۔


    آئر لینڈ

    آئر لینڈ سیاسی طور پر ایک مستحکم ملک ہے جہاں جرائم کی شرح بے حد کم ہے اور یہ سیاحوں کے لیے ایک بہترین ملک ہے۔


    جاپان

    کیا آپ جانتے ہیں جاپان میں ہتھیاروں تک رسائی حاصل کرنا بے حد مشکل کام ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ خود جاپانی شہریوں اور سیاحوں کے لیے ایک محفوظ ملک سمجھا جاتا ہے۔


    سوئٹزر لینڈ

    سوئٹزر لینڈ بھی سیاسی طور پر مستحکم اور کم جرائم کی شرح کا حامل ملک ہے۔


    کینیڈا

    کینیڈا کے کسی بھی شہر میں آپ آسانی سے معاشرتی مطابقت پیدا کر سکتے ہیں۔


    سلووینیا

    سلووینیا میں آپ کو جابجا پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تعینات دکھائی دے گی۔


    جمہوریہ چیک

    یورپی ملک جمہوریہ چیک میں جرائم کی شرح نہایت معمولی ہے۔

    مزید پڑھیں: جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ کی سیر کریں


    ڈنمارک

    ڈنمارک دنیا کے سب سے زیادہ خوش رہنے والے افراد کا ملک ہے۔


    پرتگال

    پرتگال ایک سستا ملک ہے جہاں آپ کم پیسوں میں باآسانی سیاحت کر سکتے ہیں۔


    نیوزی لینڈ

    نیوزی لینڈ بھی ایک پرسکون ملک ہے جو کسی بھی قسم کے اندرونی یا بیرونی تنازعات سے محفوظ ہے۔


    آئس لینڈ

    فہرست میں پہلا نمبر آئس لینڈ کا ہے جہاں قتل کی وارداتوں اور جیلوں میں قید افراد کی تعداد نہایت کم ہے جس کی وجہ سے اسے دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار دیا جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف ایک روزہ دورے پرجمہوریہ چیک پہنچ گئے، گارڈ آف آنرپیش

    آرمی چیف ایک روزہ دورے پرجمہوریہ چیک پہنچ گئے، گارڈ آف آنرپیش

    راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پرجمہوریہ چیک پہنچ گئے، انہوں نے چیک چیف آف جنرل اسٹاف اورنائب وزیر دفاع سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پرجمہوریہ چیک پہنچ گئے ہیں، پراگ پہنچنے پر آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    چیک ری پبلک آرمی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےچیک ری پبلک کے چیف آف جنرل اسٹاف اور نائب وزیر دفاع سےملاقاتوں میں د و طرفہ دفاعی امور پرتبادلہ خیال کیا۔ جن میں دفاعی تعاون بڑھانے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر چیک ری پبلک کی عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔