Tag: D Chouk

  • نجکاری کیخلاف یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کا ڈی چوک پردھرنا ختم کرنے سے انکار

    نجکاری کیخلاف یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کا ڈی چوک پردھرنا ختم کرنے سے انکار

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین نے ادارے کی نجکاری کیخلاف اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا دے دیا نعیم الحق کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا دے دیا، ملک بھر سے آئے ملازمین پہلے اسٹور ہیڈ آفس میں جمع ہوئے اور بعد ازاں ریلی کی صورت میں اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچے۔

    دھرنے کے شرکاء ادارے کی نجکاری کیخلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے، اس موقع پر مظاہرین نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی دھمکی بھی دی۔

    پولیس نے خاردار تاریں لگا کر سڑک کو بند کردیا، دھرنے میں شریک ملازمین کا کہنا ہے حکومت غریبوں کو خودکشیوں پر مجبور کر رہی ہے، نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ کارپوریشن کی نجکاری ہزاروں ملازمین اوراُن کے اہلِ خانہ کا معاشی قتل ہے، صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق دھرنے کے شرکاء سے ملاقات کیلئے پہنچے۔

    شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  ملازمین کو یقین دہانی کرائی کہ کسی ملازم کو برطرف نہیں کیا جائے گا بلکہ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کو ہیلتھ کارڈ دیئے جائیں گے۔

    نعیم الحق نے کہا کہ ملازمین کے مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی وطن واپسی پر نوٹیٖفیکشن جاری کردیں گے، جس کو مظاہرین نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نوٹیفیکیشن کے اجراء تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

  • دھرناجاری رہےگا اورمزید بڑھے گا، عمران خان

    دھرناجاری رہےگا اورمزید بڑھے گا، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنےمیں عید الاضحیٰ مناکرپورےپاکستان کوایک پیغام دیاہے کہ جب تک  اپنا مقصد حاصل نہیں کرلیتےہماری جدوجہدجاری رہے گی۔ دھرنا جاری رہے گا اورمزید بڑھتا رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں ڈی چوک پر دھرنے  کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ دھرناجاری رہےگااورمزیدبڑھتا رہے گا۔

    میڈیانےہماراپیغام ملک بھرمیں پھیلایا جس پراس کا شکریہ اداکرتے ہیں۔عمران خان نے سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ آئی ڈی پیز جلد اپنےعلاقوں کوواپس جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کیلئے بیس کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔سیلاب متاثرین کی بھی بھرپورمدد کی جارہی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ آئی ڈی پیز نے دہشت گردی کیخلاف اپنا گھر بار چھوڑا۔ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

    پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ پوری قوم کی نگاہیں ہم پر لگی ہیں،نیا پاکستان جب تک نہیں بن سکتا جب تک لوگ اپنا حق حاصل کرنے کیلئے آواز حق بلند نہیں کرینگے،۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ کا کپتان نہ کسی کے آگے جھکا ہے نہ کبھی جھکے گا، ان کا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کیلئے چھوٹے سرمایہ داروں اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں اور چھوٹے سرمایہ کاروں کیلئے نئی پالیسی مرتب کریں گے۔