Tag: daciot

  • رینجرز نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیے

    رینجرز نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیے

    کراچی: سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے شہر قائد کے علاقے ماڈل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کیے ہیں، ملزمان ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم بلال نے ساتھی کے ہمراہ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کی تھی، زخمی افراد کے ساتھ نجم ثاقب، واصف کاذاتی تنازع تھا، ملزم کو فائرنگ سے زخمی کرنے کے لئے نجم اور ثاقب نے سپاری دی تھی۔

    ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزم نے 4 لاکھ 80 ہزار نقدی چھین کر 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کیا، ملزم نے واردات کے بعد روکنے پر ایک راہ گیر کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا۔

    ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا راہ گیر دوران علاج دم توڑ گیا تھا، جبکہ واردات کے بعد ملزم بلال عرف پراٹھا اسلام آباد فرار ہو گیا تھا، ملزم بلال کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل  سندھ رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان گرفتار کیا تھا، گلبہار سے گرفتار ملزم سردار عرف پرویز کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم سردار کانسٹیبل سیف اللہ کی ٹارگٹ کلنگ سمیت 500 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث تھے۔

  • کراچی،گلزار ہجری میں مبینہ پولیس مقابلےمیں چار ڈاکو ہلاک

    کراچی،گلزار ہجری میں مبینہ پولیس مقابلےمیں چار ڈاکو ہلاک

    کراچی: شہر قائد کےعلاقے گلزار ہجری میں پولیس سے مبینہ مقابلےمیں چار ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق گلزار ہجری روفی باڑہ مارکیٹ کے قریب پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں موجود ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں ملوث تھے، ملزمان سپر ہائی وے پر شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور تین موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

  • کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 9افراد جاں بحق

    کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 9افراد جاں بحق

    کراچی:شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں نوافراد جان کی بازی ہارگئے،پولیس اور رینجرزکی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں درجنوں ملزمان گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔

    پاورہاؤس چورنگی کےقریب پولیس موبائل پرفائرنگ سےاے ایس آئی عبد الرحیم جاں بحق ہوگیا،موچکوسے ہاتھ پاؤں بندھی تین لاشیں ملیں،لیاری چاکیواڑہ میں فائرنگ سے ایک لرکی عافیہ جاں بحق ہوگئی،نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سےسیاسی جماعت کا کارکن بہادرخان ہلاک ہوگیا۔

    نیوکراچی اورگودھراں میں پولیس کی چھاپہ مارکارروائیوں میں چالیس ملزمان کوگرفتارکرکےتفتیش کیلئےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا،زیرحراست چوبیس افراد کا تعلق مذہبی اورسولہ کاسیاسی جماعتوں سےہے۔

    رینجرز نےبلدیہ،مدینہ کالونی،چنیسرگوٹھ اورفرنٹیئر کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کےدوران کالعدم تنظیم اورلیاری گینگ وارکےدرجن سےزائد ملزمان کوگرفتارکرکےبھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

  • کراچی: فائرنگ اورپرتشددواقعات تھم نہ سکے

    کراچی: فائرنگ اورپرتشددواقعات تھم نہ سکے

    کراچی:شہر قائد میں لیاری کےعلاقےچاکیواڑہ میں رینجرزاورملزمان میں فائرنگ کےتبادلےمیں تین ٹارگٹ کلرہلاک ہوگئے،پی آئی بی کالونی میں شہریوں نےڈکیت پکڑکرتشدد کےبعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

    کراچی کےعلاقےبلدیہ پانچ نمبرسےگولیاں لگی لاش ملی،لیاری کےعلاقے چاکیواڑہ میں رینجرز اور گینگ وار کے کارندوں کے درمیان مقابلےمیں تین ٹارگٹ کلرمارےگئے، ترجمان رینجرزکےمطابق ہلاک ملزمان رینجرزاہلکارسمیت بیس افراد کے قتل اور بھتہ خوری سمیت متعدد جرائم میں ملوث تھے۔

    پی آئی بی کالونی میں دوڈکیت شہریوں سےلوٹ مارکررہے تھےکہ شہریوں کےہتھےچڑھ گئے،شہریوں نےڈکیتوں کوپٹائی کےبعد پولیس کےحوالےکردیا تاہم ایک ڈکیت فرارہوگیا،کٹی پہاڑی میں پولیس نےسرچ آپریشن کےدوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،کینٹ اسٹیشن کےقریب پولیس نےنجی ہوٹلوں سے درجنوں افراد کوحراست میں لے کر تفتیش کیلئےتھانےمنتقل کردیا۔

  • کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں جاری

    کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں جاری

    کراچی:شہر قائد کےعلاقےکریم آباد اورشادمان ٹاون میں لوٹ مارکرنے والےڈاکووں پر شہریوں کا تشدد،ایک ڈاکو ہلاک،لیاری میں مقابلےمیں ایک ملزم مارا گیا۔

    کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں جاری ہیں،پولیس کےمطابق کریم آباد میں دو ڈاکودوکان میں لوٹ مار کررہے تھےکہ شہریوں نے پکڑ کرتشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دو سرے ڈاکو کو شہریوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا،شادمان ٹاؤن میں بھی شہریوں نے لوٹ مار کرنے والے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا ملزم کے قبضے سے اسلحہ اورموٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی پولیس کے مطابق دو ڈاکو ایک شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ قریب ہی موجود لوگوں نے ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔

    لیاری کے علاقے دریا آباد میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، ملزم نے فائرنگ کردی،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ناد عرف ملا نادر کے نام سے ہوئی،ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم نو سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔