Tag: dadu murder

  • دادو : زمین کے تنازعہ پر قبائلی تصادم، فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق

    دادو : زمین کے تنازعہ پر قبائلی تصادم، فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق

    دادو : مری اور لاشاری قبیلے کے درمیان زرعی زمین کے تنازعے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پولیس نے تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق دادو میں زمین کاجھگڑا چھ زندگیاں نگل گیا، لاشاری برادری کے افراد کی عدالت سے پیشی کے بعد کار نمبر اے ایل کیو918میں واپس آرہے تھے کہ راستے میں انڈس ہائی وے پر گھات لگائے بیٹھے کار سوار مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔

    علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، حملہ اتنا شدید تھا کہ پانچ افراد نے موقع پر ہی جان دے دی، دو افراد اسپتال منتقل کئے گئے جہاں ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔

    جائے وقوعہ پر پولیس حسب معمول دیر سے پہنچی، لاشیں ایک گھنٹے تک گاڑی اور سڑک پر پڑی رہیں، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ذرائع کے مطابق پولیس نے ابھی تک کوئی مقدمہ درج کیا ہے اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • دادو:  اراضی کا تنازعہ 4 لوگوں کی جان لے گیا

    دادو: اراضی کا تنازعہ 4 لوگوں کی جان لے گیا

    دادو:  اراضی کا تنازعہ چار لوگوں کی جان لے گیا، مخالفین نے پیشی پر آئے افراد کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    دادو میں اراضی کا دیرینہ تنازعہ مزید چار افراد کو نگل گیا، شیر محمد سولنگی کےقریب قتل کی لرزہ خیزواردات ہوئی، جہاں پیشی پر آئے ہوئے چانڈیو برادری کے چار افراد پر گھات لگائے مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

    جسکے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر دم توڑ گئے، قتل ہونے والے علی بخش چانڈیو،بٹھل چانڈیو،ریاض چانڈیو اور حسین لانگاہ آپس میں رشتےدار تھے۔

    مقتولین کی لاشیں اور زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی دادو نے ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچ کر مقتولین کے لواحقین کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اراضی کی اس دیرینہ تنازع میں اب تک چانڈیو برادری کے دونوں گروپوں کے ایک درجن سے زائد افراد قتل ہوچکے ہیں۔