Tag: dadu

  • دادو:جھگیوں میں آتشزدگی،ایک ہی خاندان کے 8افرادجاں بحق

    دادو:جھگیوں میں آتشزدگی،ایک ہی خاندان کے 8افرادجاں بحق

    دادو : گورکھ ہل اسٹیشن کے قریب جھگیوں میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات دادو کے نواحی علاقے گورکھ اسٹیشن ہل کے قریب جھونپڑی میں سردی کی شدت کم کرنے کے لئے جلائی آگ بھڑک اٹھی۔

    آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری جھونپڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں جھونپڑی میں سوئے ہوئے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    دوردراز علاقہ ہونے کے باعث اب تک امدادی کارروائیاں شروع نہیں کی جا سکیں۔ حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود علاقےمیں کوئی طبی امداد کا مرکز نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔

  • بلدیاتی انتخابات:  پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے، عارف علوی

    بلدیاتی انتخابات: پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے، عارف علوی

    دادو : تحریک انصاف سندھ کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے دادو میں اے آروائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں درازہ میں بارہ افراد کی شہادت کے بعد ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دوسرے مرحلے میں انتخابات پر پولنگ اسٹیشنوں پر فوج اور رینجرز کو مقرر کیا جائے۔

    پیپلزپارٹی والے اپنے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے سرکاری ملازمین کو دھمکارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ خیرپور میں وزیر اعلیٰ سندھ کی بیٹی جعلی ووٹ بھگتا رہی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں تو فوج اور رینجرز کو مقررکرنا ضروری ہے۔

  • گھوٹکی، سکھر،حیدرآباد، بدین،لاڑکانہ اور دادو میں فلڈ وارننگ جاری

    گھوٹکی، سکھر،حیدرآباد، بدین،لاڑکانہ اور دادو میں فلڈ وارننگ جاری

    حیدرآباد: سیلاب کی بے رحم موجیں سندھ کی جانب بڑھنےلگیں، گھوٹکی، سکھر،حیدرآباد، بدین،لاڑکانہ اوردادو میں فلڈوارننگ جاری کردی گئی۔

    سندھ میں سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے وارننگ جاری کردی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق موسلا دھار بارشوں اور سیلابی صورتحال سے کراچی ، سکھر ، حیدر آباد اور لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں کے مثاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    کمنشر سکھر کے مطابق سکھر ریجن میں دریائے کو سندھ تین مقامات سے حساس قرار دیا گیا ہے سیلابی صورتحال کے باعث چھ لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، چوبیس اور پچیس جولائی کو بڑا سیلابی ریلا دریائے سندھ کمشور ، روہڑی اور حیدرآبا سے ہوتا ہوا گزرے گا۔

    جس کے پیش نظر آئندہ دور وز میں کچےکے علاقے سے آبادیوں کو منتقل کرنا شروع کردیا جائے گا، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر ضلع میں پچاس پچاس ریلیف سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔

      دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث گھوٹکی کے دیہاتوں میں سیلاب داخل ہوگیا ہے، جس میں سہنوجوگی، اسماعیل چاچڑ، جاڑو شیخ، دوست محمد چاچڑ اور دیگر گاؤں شامل ہیں، انتظامیہ کی جانب سے تاحال ریلیف کا کام نہیں کیا جاسکا، جس کے باعث متاثرہ دیہاتیوں نے اپنی مدد کے تحت مویشی کچے سے پکے کی جانب منتقل کرنا شروع کردیے ہیں۔

      دریا میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے باعث پانی نے روہڑی شہر کی حفاظتی دیواروں کو کاٹنا شروع کردیا ہے، جس سے شہری علاقوں میں شدید خطرات کا خدشہ ہے۔

  • باراتیوں کی بس پرہائی ٹینشن وائرگرگئی، 8 جاں بحق

    باراتیوں کی بس پرہائی ٹینشن وائرگرگئی، 8 جاں بحق

    دادو: باراتیوں سے بھری بس پرہائی ٹینشن تارگرنے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح فتح پورلنک روڈ پرباراتیوں سے بھری بس پر 11 ہزار وولٹ کی ہائی ٹینشن وائر گرگئی۔

    سانحے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 8 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

    جاں بحق افراد میں چھ خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نعشوں اورزخمیوں کو دادو کے سول اسپتال منتقل کیا جارہاہے۔

    ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ تار گرنے سے بس میں آگ لگ گئی جس کے سبب زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کا حکم دیاہے۔

  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند بیٹے سمیت نوّے روز کیلئے نظربند

    سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند بیٹے سمیت نوّے روز کیلئے نظربند

    کراچی : سندھ حکومت نے سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند اور ان کے بیٹے سردار خان کو 90 روز کیلئے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق دونوں کو ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر دادو کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ سردار یار محمد رند اور ان کے بیٹے سردار خان آئل اینڈ گیس کمپنی جوہی تعلقہ دادو میں کمپنی کو دھمکیاں دینے اور کام بند کروانے میں ملوث ہیں ۔

    جس کے باعث محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نظر بندی کا فیصلہ کیا گیا، ڈپٹی کمشنر کو ایم پی او کے تحت دونوں کو نظر بند کرنے کے احکامات دیدیئے گئے ہیں۔

  • سندھ میں پولیو وائرس کے مزید دومریضوں کا انکشاف

    سندھ میں پولیو وائرس کے مزید دومریضوں کا انکشاف

    دادو: پولیو وائرس کے مزید دو کیس سامنے آگئے۔ فوکل پرسن انسداد پولیو مہم سندھ ڈاکٹرعذرہ پیچوہو نے محکمہ صحت کے افسران پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دادو کی دو یونین کونسلوں میں دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد فوکل پرسن انسداد پولیو مہم سندھ ڈاکٹرعذرہ پیچوہونے محکمہ صحت اور ضلعی افسران کے اجلاس میں سخت برہمی کا اظہار کیا ۔

    اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے کہا کہ بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اس مہلک بیماری کو بڑھنے سے روکنے کے لیے سخت ہدایات جاری کردی ہیں ۔

    انھوں نے کہا کہ نااہلی میں ملوث اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں گے۔

  • سندھ کے ضلع دادو کے 10سے زائد دیہات زیرِآب

    سندھ کے ضلع دادو کے 10سے زائد دیہات زیرِآب

    سندھ: پنجاب سے سندھ میں داخل ہونے والے سیلابی ریلے سے دادو کے دیہات بھی متاثر ہوگئے ہیں۔

    سندھ کے ضلع دادو کے دس سے زائد دیہات زیرِآب آگئے ہیں، دادو مورو پل سے ایک لاکھ تیس ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے، ایم پی اے بیرسٹر مجیب الحق نے محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں کے ہمراہ ایل ایس بچاؤ کے حساس پوائنٹ سیال بند کا معائنہ کیا۔

    سیلابی ریلے نے اب تک ضلع کشمور ، کندھ کوٹ ، گھوٹکی اور اوباڑو کے کچے کے متعدد دیہات کو بری طرح متاثر کیا، جہاں سیلاب نے ہزاروں افراد کو بے گھر کیا وہی کھڑی فصلیں پانی میں بہہ گئی۔

    اس وقت گڈو کے مقام پر تین لاکھ اٹھائیس ہزار سے زائد کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔

    سندھ کے ضلع مٹیاری میں پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم نے ایس ایم بچاو ٴبند بھانوٹ کا دورہ کیا اور ایس ایم بچاوٴ بند کی دیکھ بھال کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطرناک صورتحال پر متاثرین کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا۔