Tag: daesh

  • بھارت داعش کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی میں ملوث ہے، امریکی اخبار

    بھارت داعش کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی میں ملوث ہے، امریکی اخبار

    واشنگٹن : خود کو امن کا داعی کہلانے والا بھارت داعش کو مہلک ہتھیار کی فراہمی میں ملوث نکلا، تفصیلات کے مطابق سفاکی ،خوف اور دہشت کی علامت داعش کو اسلحہ کہاں سے ملتا ہے راز کھل گیا۔

    امریکی اخبار نے دعوٰی کیا ہے کہ داعش کو بھارت بھی اسلحہ فراہم کرتا ہے، معروف امریکی اخبارکے مطابق بھارت داعش کوہتھیاردینے والا دوسرا بڑاملک بن گیا۔

    شام میں تباہی مچانے والے بیشترہتھیار بھارتی کمپنیوں کے تیار کردہ ہیں، بھارت داعش کو بارودی مواد سیفٹی فیوز ، ڈیٹو نیٹرز اور دیگر تباہ کن اسلحہ فراہم کر تا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی اسلحہ ساز فیکٹریوں کا اسلحہ ترکی، شام اور دوسرے ممالک سے ہوکر داعش کے جنگجوؤں کے پاس پہنچتا ہے۔

    اخبار کے مطابق داعش جنگجو شام میں 20 ممالک کی 51کمپنیوں کے ہتھیار اوردیگر جنگی سامان استعمال کررہے ہیں۔ان ممالک میں امریکا،روس،چین، برازیل، ایران، بلجیم، نیدرلینڈ اورجاپان شامل ہیں۔

    ایک جانب بھارت بار بار پاکستان پر حریت پسندوں کی مدد کا الزام عائد کرتا ہے اور دوسری جانب داعش کو اسلحہ کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔

    ہیں کو کب کچھ نظر آتے ہیں کچھ
    دیتے ہیں دھو کہ یہ بازی گر کھلا

  • سندھ میں داعش کا کوئی وجود نہیں، سید قائم علی شاہ

    سندھ میں داعش کا کوئی وجود نہیں، سید قائم علی شاہ

    خیرپور: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں داعش کا کوئی وجود نہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کچھ کالعدم تنظمیں داعش کا نام لیکر سندھ میں خوف پھیلانا چاہتی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار سید قائم علی شاہ نے خیرپور میں مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کے اکیڈمکس ڈپارٹمنٹ کی نئی بننے والی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں داعش کا کوئی وجود نہیں، کراچی میں امن کیلئے جو کچھ کیا وہ عوام کے سامنے ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے پیار محبت کےساتھ معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔

    وفاقی حکومت سے سندھ کے حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے ، ان کا کہنا تھا کہ ادویات پر ٹیکس لگا کر وفاقی حکومت نے بڑی زیادتی کی ہم اس کو برداشت نہیں کرینگے۔

    سندھ کے حقوق کے لئے پوری طرح لڑیں گے ، تقریب کے دوران وڈے سائیں حسب معمول سوگئے اور خوب نیند کے مزے لیتے رہے جبکہ وڈے سائیں کو مہران انجنیئرنگ کالج کے پرو وائس چانسلر کی تقریر بھی نہ جگا سکی۔

    اس سے قبل وڈے سائیں اپنے لاؤ لشکر کے ہمراہ وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ مہران انجنیئرنگ کالج پہنچے، وی آئی پی پروٹوکول سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

    یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی سندھ میں داعش کے وجود کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

  • پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، چوہدری نثارعلی

    پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، چوہدری نثارعلی

    کلر سیداں : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پاکستان میں داعش کے وجود کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش مشرق وُسطیٰ کی تنظیم ہے۔ یہاں اُس کا نام استعمال کرنے والے ہمارے پُرانے دُشمن ہیں،بس وہ اپنا نام تبدیل کرلیتےہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں ریسکیو 1122 کی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار نے کہا ایک بارہ بور کے فائر پر اسکول کالج بند ہونے کے اعلانات ہوتے ہیں۔ قوم کو اے پی ایس کے بچوں سے سبق سیکھنا چاہیئے۔

    چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ مدارس دہشت گردی کی راہ میں رکاوٹ ہیں لیکن تمام مدارس دہشت گردی میں ملوث نہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    مدارس کی رجسٹریشن پر اتفاق ہو گیا ہے، جلد اعلان ہو گا، داعش کا پاکستان میں وجود نہیں، کچھ تنظیمیں داعش کا نام استعمال کر کے کارروائیاں کر رہی ہیں۔

    دہشت گردی کے خلاف قوم کو مزید متحرک ہونا پڑے گا، وزیر داخلہ نے ایک بار پھر ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن کی دُم پر میرا پیر ہے وہی شور مچاتے ہیں۔

    چوہدری نثار نے اپنے حلقے کلر سیداں میں بلدیاتی نمائندوں کو اچھا کام کر نے کی صورت میں اپنے فنڈ سے کروڑوں روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

  • داعش میں بھرتی کیلئے نوجوانوں کو افغانستان بھجوانے کا انکشاف

    داعش میں بھرتی کیلئے نوجوانوں کو افغانستان بھجوانے کا انکشاف

    اسلام آباد : داعش میں بھرتی کیلئے پاکستان سے نوجوانوں کو افغانستان بھجوانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کی جاری کردہ رپورٹ اے آروائی نیوز نے حاصل کر لی۔ محکمہ داخلہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مہاجر کیمپوں سے افغانستان جانے والوں کی تعداد چالیس سے پچاس کے درمیان ہے۔

    ان نوجوانوں کو تیس سے پچاس ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ،ان نوجوانوں کی برین واشنگ افغانستان میں کی جاتی ہے، اور وہاں ان کو اسلحہ چلانے کی بھی تر بیت دی جاتی ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مختلف کالعدم تنظیمیں داعش سے الحاق کر رہی ہیں اس سلسلے میں پاکستان اورافغانستان میں داعش کے لئے بھرتیوں کے امیر بھی مقرر کئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق داعش نے ھال ہی میں اپنی 53 ویں سی ڈی جاری کی ہے جو عربی زبان میں ہے، اس سی ڈی میں پیرس حملے کی ویڈیو اور اس طرح کی دیگر پروپیگنڈا ویڈیوز موجود ہیں۔

    ذرائع کے مطابق 40 سے 50 لڑکے شمشٹو مہاجر کیمپ سے نکل کر افغانستان میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر طالبان کمانڈرز نے داعش میں شمولیت اختیار کر لی ہے مذکورہ رپورٹ پنجاب حکومت کے ۔ایڈیشنل سیکریٹری انٹرنل سیکیورٹی کی ہے اور اس کی نقول متعلقہ حکام تک پہنچادی گئی ہے۔

  • ترکی :داعش سے تعلق کا شبہ دو پاکستانیوں سمیت 3افراد گرفتار

    ترکی :داعش سے تعلق کا شبہ دو پاکستانیوں سمیت 3افراد گرفتار

    استنبول : ترکی میں داعش سے تعلق کے شبے میں دو پاکستانی اور ایک برطانوی شہری گرفتار کرلیاگیا۔ ایک برطانوی شہری ہے، عدالت نے ریمانڈ پر انتظامیہ کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترک حکام نے استنبول سے گرفتار داعش کے تین ارکان کی تفصیلات جاری کردیں ہیں ۔ سرکاری نیوز ایجنسی اناطولیہ کے مطابق تین میں سے دو کا تعلق پاکستان سے ہے۔

    مذکورہ ملزمان کواستنبول میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ جس کے بعد استبول پولیس نے آپریشن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایک برطانوی شہری حسن کوضلع فتح کے ایک بس اسٹاپ سے گرفتار کرلیا۔

    تمام ملزمان کو عدالت نے ریمانڈ پر انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ دسمبر کے آغاز میں ترک حکومت نے نواسی ممالک سے تعلق رکھنے والے ستائیس سومشتبہ عسکریت پسندوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا تھا جنہیں ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے۔

  • سعودی مفتی اعظم نےداعش کواسرائیلی فوج کاحصہ قراردےدیا

    سعودی مفتی اعظم نےداعش کواسرائیلی فوج کاحصہ قراردےدیا

    ریاض : سعودی مفتی اعظم نے شیخ عبدالعزیز نے داعش کواسرائیلی فوج کاحصہ قراردےدیا،یہ بات انہوں نے ایک سعودی اخبار کو انٹرویو دئیتے ہوئے کہی۔

    شیخ عبدالعزیز الشیخ کا کہناتھا کہ اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد داعش کوشکست فاش دےگا،انہوں نے کہا کہ داعش کے جنگجو اسلام اور مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

    مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ داعش کو اسلام کے پیروکار قرار نہیں دیا جاسکتا بلکہ وہ خوارج کا ہی تسلسل ہیں، جنہوں نے پہلی دفعہ مسلمانوں کو کافر قرار دے کر ان کا خون بہانے کی اجازت دی، اور اسلامی خلافت کے خلاف بغاوت کی۔

    داعش کے ایک رہنما کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ایک حالیہ دھمکی کا حوالہ دیتے ہوئے شیخ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف یہ دھمکی ایک جھوٹ ہے کیونکہ داعش حقیقت میں اسرائیلی فوج ہی کا حصہ ہے۔

  • عراقی افواج نے رمادی شہرکو داعش کے چنگل سے آزاد کرالیا

    عراقی افواج نے رمادی شہرکو داعش کے چنگل سے آزاد کرالیا

    رمادی : عراقی افواج نے رمادی شہر کو دولت اسلامیہ کے چنگل سے آزاد کرالیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رمادی کے اہم ڈسٹرکٹ پر عراقی افواج نے دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

    سرکاری فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ رسول کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری اور زمینی افواج کی پیش قدمی شہر کو فتح کرنے میں مدد گار ثابت ہوئی ہے۔

    دوہزار چودہ میں داعش کے جنگجوں نے رمادی سمیت عراق کے بہت سے علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا۔ عراقی فوج کا کہنا ہے کہ شہر سے داعش کا قبضہ ختم کر دیا گیا ہے۔ فوج نے کئی دنوں کی لڑائی کے بعد اس شہر کا قبضہ واپس لیا۔

  • افغانستان میں داعش کے ایف ایم ریڈیو کی نشریات شروع

    افغانستان میں داعش کے ایف ایم ریڈیو کی نشریات شروع

    ننگرہار : مشرقی افغانستان میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے نئے ریڈیو اسٹیشن وائس آف خلافت کا آغاز کردیا ہے۔

    مغربی میڈیا کے مطابق ننگرہار میں دولت اسلامیہ نے ایک ایف ایم ریڈیو وائس آف خلافت شروع کیا ہے جس پر  حکومت مخالف بیانات کے ساتھ نوجوانوں پر بھرتی ہونے کیلئے زور دیا جاتا ہے۔

    گورنر ننگرہار کے ترجمان کاکہنا ہے کہ ہم نے افغان سیکورٹی اداروں اور اعلیٰ حکام سے کہا ہے کہ اس ریڈیو اسٹیشن کے خلاف کارروائی کریں۔

    داعش ریڈیو نشریات شام میں دو گھنٹوں کے لئے صوبوں کنڑ اور ننگرہار کے کچھ حصوں میں سنی جا سکتی ہیں۔ داعش ریڈیو کی نشریات پاکستانی قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا کے شہروں میں بھی سنی جا رہی ہیں۔

  • داعش کے پاس عراقی افواج کا اسلحہ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    داعش کے پاس عراقی افواج کا اسلحہ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    بغداد : انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ داعش کےہاتھ وہ اسلحہ لگا ہے جو عراقی فوج کو دیا گیا تھا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ داعش کے اسلحے کے ذخیرے میں اضافے کی وجہ عراقی فوج کوغیرذمہ دارانہ اسلحے کی ترسیل ہے۔

    وزیراعظم حیدرالعبادی کاکہنا ہے کہ نیٹو اپنےاختیارات استعمال کرتے ہوئےترکی کوشمالی عراق سے فوج واپس بلانےکی ہدایت کرے۔

    اس سے قبل عراق کی جانب سے ترکی کوعلاقہ خالی کرنےکیلئےاڑتالیس گھنٹے کی مہلت دی گئی تھی جو ختم ہوگئی۔بیان کے مطابق عراقی وزیراعظم نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ترک افواج کی عراق میں موجودگی عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

    دوسری جانب روس نے بھی ترک افواج کی عراق میں موجودگی کو غیرقانونی قراردیا ہے۔واضح رہے کہ ترک افواج داعش کیخلاف جنگ کیلئےعراقی شہر موصل کے قریب موجود ہے۔ داعش کےہاتھ وہ اسلحہ لگا جو عراقی فوج کو دیا گیا تھا۔

  • فرانس کے سانحے پرشدید افسوس ہے، امریکی صدر باراک اوباما

    فرانس کے سانحے پرشدید افسوس ہے، امریکی صدر باراک اوباما

    واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ داعش کوکسی قیمت پربرداشت نہیں کیاجائےگا، فرانسیسی صدر فرانسیسو اولاند کہتے ہیں امریکا اور فرانس مل کردہشت گردی کےخلاف لڑیں گے۔

    واشنگٹن میں مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر اوباما کا کہنا تھا کہ فرانس کے سانحے پرشدید افسوس ہے، داعش کوبرداشت نہیں کیا جاسکتا، سانحہ پیرس پرتعاون کےلیےتیارہیں۔

    امریکی صدر کہنا تھا کہ شام میں امن کیلئے روس کا تعاون درکار ہے اور امریکا مزید تیس ہزارشامی باشندوں کوپناہ دےگا،اوباما کا کہنا تھاکہ روسی طیارے کو گرائے جانے کی ترک کارروائی کو درست قرار دیا، ان کاکہنا تھاکہ اس بارے میں روس کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔

    فرانسیسی صدر اولاند کا کہنا تھاکہ امریکاکے ساتھ مل کر دہشتگردی کےخلاف لڑیں گے اور کسی کو اپنی دنیا بدلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔