Tag: dafa144

  • ماہ ربیع الاوّل : حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی 10روز کی پابندی لگا دی

    ماہ ربیع الاوّل : حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی 10روز کی پابندی لگا دی

    کراچی : حکومت سندھ نے ماہ ربیع الاوّل کے موقع پر صوبے بھر میں دفعہ144نافذ کردی ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی 10روز کی پابندی لگا دی گئی، محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ماہ محرم کے بعد ایک بار پھر امن و امان کے پیش نظر ماہ ربیع الاوّل میں صوبے بھر میں میں دفعہ144نافذ کردی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ حکم نامہ میں دفعہ144کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی اور اس کا اطلاق ربیع الاوّل کی10تاریخ سے 20تاریخ تک ہوگا۔

    سندھ میں دس روز تک12ربیع الاوّل کی محافل نعت، اور جلوسوں کے علاوہ5سے زائد افراد کے ایک جگہ اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، دفعہ 144کانفاذ 20ربیع الاول تک ہوگا۔

    محکمہ داخلہ سندھ کانوٹی فکیشن کے مطابق نفرت انگیز تقاریر پر مبنی آڈیو اور ویڈیو بیانات چلانے پر پابندی ہوگی، اس کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر پر پابندی اور اسلحہ لے کر چلنے کے تمام اجازت نامے بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

  • عمران خان اورطاہرالقادری سمیت ستائیس افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

    عمران خان اورطاہرالقادری سمیت ستائیس افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد : دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر عمران خان اور طاہر القادری سمیت ستائیس افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی دھرنے کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی پر عمران خان اور طاہرالقادری سمیت 27رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔

    مجسٹریٹ وقاص رشید نےدھرنا اور ہنگامہ آرائی کیس میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری سمیت ستائیس رہنماؤں اورکارکنان کو طلب کیا تھا۔

    مذکورہ افراد سماعت پر پیش نہ ہوئے تو سب کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے۔ سماعت کے دوران ڈی جے بٹ کے خلاف بھی عبوری چالان پیش کیا گیا۔

    عدالت نے مقدمے میں ڈی جے بٹ کی بریت کی درخواست بھی خارج کردی۔ واضح رہے کہ تئیس فروری کوغیرحاضری پر دونوں رہنما اشتہاری قرار پا سکتے ہیں۔

  • سیکریٹری داخلہ اورآ ئی جی اسلام آباد کو شوکازنو ٹس جاری

    سیکریٹری داخلہ اورآ ئی جی اسلام آباد کو شوکازنو ٹس جاری

    اسلام آباد: دفعہ ایک سو چوالیس کیس میں عدالتی حکم عدولی پراسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ اورآ ئی جی اسلام آباد کو شوکاز نو ٹس جا ری کر دیا،جسٹس اطہرمن اللہ نے تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

    عدالت نےنو ستمبر کو اسکولوں کو کھو لنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی کو آئندہ سماعت پر بذات خود پیش ہونے کاحکم دیتےہوئےکہاکہ عدالتی حکم پر مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

    وزیراعظم نے اگردھرنوں کی اجا زت دی ہے تو دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت کسی کو گر فتارنہیں کیا جا سکتا، جسٹس اطہر نے ریمارکس میں کہا کہ قانون کے مطابق وزارت داخلہ اور وزیراعظم مجسٹریٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے۔