Tag: daftr e kharja

  • دفتر خارجہ نے بھارتی وزیرداخلہ کا بیان مسترد کردیا

    دفتر خارجہ نے بھارتی وزیرداخلہ کا بیان مسترد کردیا

    اسلام آباد: پاکستان نےبھارتی وزیرداخلہ کا بیان مستر کردیا، بھارتی وزیرداخلہ نےحملہ آوروں کےپاکستان سےداخل ہونے کابیان دیا تھا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرداخلہ کابیان خطےمیں امن کےلئےخطرہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں دہشتگردی کےواقعےمیں پاکستان کوملوث کرنےپرتشویش ہے، بھارتی میڈیا نےحملےکےدوران ہی پاکستان کوموردِالزام ٹھہرادیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کاکہنا ہے کہ پاکستان نے گورداس پورواقعےپرمذمتی بیان بھی جاری کیاگیاتھا۔

    دفترخارجہ کاکہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں لیکن انڈیا کوبغیرتحقیق الزام تراشیوں سے گریز کرناچاہئے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم کے قومی سلامتی اور امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے بھارت کے سابق صدر ڈاکٹر عبدالکلام کی وفات پر تعزیتی کتاب پر دستخط کئے۔

  • جنگ بندی کے معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی قابل مذمت ہے،  دفتر خارجہ

    جنگ بندی کے معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی قابل مذمت ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بار بار خلاف ورزی پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، تفصیلات کے مطابق  پاکستان نے بھارت کی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے .

    ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی قابل مذمت ہے۔ بھارت دو ہزار تین کے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرے .

    اس سے پہلے بھارتی فورسز نے عید کے روز بھی کنٹرول لائن پر گولہ باری کی ۔ دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے عید کے روز بھی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

    ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا بھارت نے گزشتہ روز دو بار کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی ۔ بھارتی فوج نے راولا کوٹ اور پونچھ سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں راکٹ ، مارٹر گن اور بھاری مشین گن کا استعمال کیا ۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کا جارحانہ اقدام اوفا سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے ۔ بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر تشویش ہے ۔

    اس سے پہلے بھارتی فورسز نے عید کے روز بھی کنٹرول لائن پر گولہ باری کی تاہم پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی نے دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں ۔

  • چینی صدراس ماہ پاکستان کادورہ کرینگے، ترجمان دفترخارجہ

    چینی صدراس ماہ پاکستان کادورہ کرینگے، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ نے کہا ہے کہ چینی صدر اس ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے،پاکستان اور ایران نے یمن تنازع کےسیاسی حل پراتفاق کیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چینی صدر ژی جن پنگ اس ماہ پاکستان کادورہ کرینگے تاہم ابھی دورے کی تاریخ طےنہیں ہوئی۔

     ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کا ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان طےشدہ شیڈول کے مطابق تھا، ایران سے دوطرفہ تعاون اورخطے کی صورتحال پربات ہوئی۔

     انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ایران نے یمن تنازع کےسیاسی حل پراتفاق کیا ہے جبکہ ایرانی گارڈز کے قاتل پاکستان میں ہوئے تو کارروائی کرینگے۔

     دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور ساتھ دینگے، سعودی وزیرمذہبی امور پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر آرہےہیں،یمن میں پھنسے بیشتر پاکستانیوں کو وطن لایا جاچکا ہے ۔

  • یمن میں پھنسے پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں، دفترخارجہ

    یمن میں پھنسے پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں، دفترخارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے تمام محصور پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان یمن میں محصور تما م پاکستانوں سے رابطے میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عدن سے پاکستانیوں کا انخلابحری جہاز کے ذریعے کرایا جائے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ محصور پاکستانیوں کے انخلاء کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے،مکلاسےجہازکےذریعےانخلاممکن ہے مگرعدن سےنہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ستمبر 2014تک یمن میں 3ہزار پاکستانی تھے۔

  • بھارتی جارحیت پردفترخارجہ کی غیرملکی سفیروں کو بریفنگ

    بھارتی جارحیت پردفترخارجہ کی غیرملکی سفیروں کو بریفنگ

    اسلام آباد: پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے غیرملکی سفیروں کو بھارتی جارحیت، ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پربریفنگ دی گئی ۔اسلام آباد میں غیرملکی سفارت کاروں کو عسکری حکام ،سیکریٹری خارجہ اور وزیرِاعظم کے مشیر برائِے خارجہ امور طارق فاطمی نے بریفنگ دی۔

    عسکری حکام نے سفارت کاروں کو بتایا کہ فائرنگ کی بندش پربھارت نےمنفی ردعمل کامظاہرہ کیا ہے دفتر خارجہ نے سفارت کاروں سےدرخواست کی کہ وہ اپنے اپنے ملکوں کو بھارتی جارحیت پر پاکستان کےمؤقف اور تشویش سے آگاہ کریں اور بھارت پرمذاکرات کےلئےسفارتی دباؤڈالاجائے۔

    دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرسمیت تمام مسائل کاحل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے۔