Tag: daily mail

  • "آپ کے وکلا کو خط بھیج دیا تھا”: برطانوی صحافی نے شہباز شریف کا دعویٰ مسترد کر دیا

    "آپ کے وکلا کو خط بھیج دیا تھا”: برطانوی صحافی نے شہباز شریف کا دعویٰ مسترد کر دیا

    لندن: برطانوی صحافی ڈیوڈ روز  نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا دعویٰ مسترد کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق برطانوی صحافتی ادارے ڈیلی میل کے صحافی نے اپنے بیان میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ٹویٹ کو رد کر دیا ہے.

    شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں‌کہا تھا کہ میرے لیگل نوٹس کے جواب میں‌ ادارے نے 22 اگست تک جواب دینے کا اعلان کیا، ان کے صحافی ڈیوڈ روز نے بھی 17 اگست کو جلد جواب دینے کا عندیہ دیا تھا، مگر میرے وکیل کو تاحال کوئی جواب نہیں‌ ملا.

    ڈیوڈ روز نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈیلی میل نے کئی روز پہلے آپ کے وکلا کو خط بھیج دیا تھا، لگتا ہے کہ آپ کے وکلا آپ کو بتانا بھول گئے.

    مزید پڑھیں: شہباز شریف نے ڈیلی میل کے خلاف مقدمہ نہیں شکایت کی ہے: شہزاد اکبر

    انھوں نے مزید کہا کہ جعلی خبرنہیں دی، خبر پر قائم ہوں، شہباز شریف کے الزام کو مسترد کرتا ہوں.

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی صحافی نے زلزلہ فنڈز میں کرپشن کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس کے بعد شہبازشریف نے انہیں عدالت لے جانے کا اعلان کیا تھا۔

  • عامر کے اہل خانہ مجھے مائیکل جیکسن کہتے تھے، اہلیہ

    عامر کے اہل خانہ مجھے مائیکل جیکسن کہتے تھے، اہلیہ

    ٹورنٹو: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے کہا ہے کہ سسرال والے مجھے مائیکل جیکسن کہہ کر پکارتے تھے جبکہ عامر کی والدہ مجھے اپنا غلام بنانا چاہتی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ڈیلی میل‘‘ کو دیئے جانے والے انٹرویو میں کیا۔ فریال مخدوم نے کہا کہ گھر کی باتیں باہر لانا میری عادت نہیں مگر مجبوری کی حالت میں یہ بات کہنا پڑ رہی ہے کہ عامر کے گھر والوں نے میرے ساتھ ہتھک آمیز رویہ رکھا اور مجھے مائیکل جیکسن کہہ کر پکارا جاتا تھا۔


    پڑھیں: ’’ جھگڑاختم کریں ایسانہ ہو والدین بیٹا اور اہلیہ شوہر کھو دے، باکسر عامرخان ‘‘


    انہوں نے کہا کہ ’’جب عامر کے گھر والے رشتے کے لیے آئے تھے تو اُس وقت میں آدھی آستین کے کپڑوں میں تھیں اُس وقت انہوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا مگر بعد میں مجھ پر شراب نوشی سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ میں جو بھی کروں مگر اپنے مذہب کا بہت زیادہ احترام کرتی ہوں۔

    فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ میں نے فیشن شو میں کیٹ واک کی جس کی وجہ سے داد ملی تاہم یہ بات سسرال والوں کو ناگوار گزری اور انہوں نے میرے حوالے سے غلط باتیں کیں، جب میں نے اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجری کروائی تو عامر کے گھر والوں نے حسد میں مجھے مائیکل جیکسن کہہ کر پکارا جو میرے لیے تکلیف کا باعث تھا۔

    باکسرعامر خان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میری عادت نہیں کہ سسرال کی باتیں منظر عام پر لاؤں تاہم اب ساری باتیں برداشت سے باہر ہوچکی ہیں اور اب سارے حقائق سامنے لاؤں گی۔

  • ریحام خان کا پاکستانی ٹی وی چینلز پر اظہارِ برہمی

    ریحام خان کا پاکستانی ٹی وی چینلز پر اظہارِ برہمی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ نے اپنے ٹویٹرپیغام میں ڈیلی میل اورپاکستانی ٹی وی چینلز پر برہمی کا اظہارکیاہے۔

    انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج صبح وہ وجہ سامنے آگئی جس کے سبب وہ ڈیلی میل نہیں دیکھتی اور نہ ہی پاکستانی ٹی وی چینلز دیکھتی ہیں۔

    واضح رہے کہ آج برطانوی اخیبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا تھا کہ ریحام خان کے پاس جو ڈگری ہے وہ مصدقہ نہیں ہے پاکستانی ٹی وی چینلز نے برطانوی اخبار کے حوالے سے یہ خبر نشر کی تھی۔

    ڈیلی میل کا دعوی ہے کہ ریحام خان نےلنڈسے کالج سے براڈکاسٹ جرنلزم ڈگری لی جبکہ مذکورہ کالج براڈکاسٹ جرنلزم کا کورس کراتا ہی نہیں۔

     

    کالج کے ترجمان نے اخبار کو بتایا کہ ریحام خان نامی کسی طالبہ کا ریکارڈ کالج میں موجود نہیں اورنہ ہی اس نام کی کسی طالبہ نے کبھی کالج میں داخلہ لیا۔

    واضح رہے کہ ریحام خان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان سے شادی کرنے سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل سے بحیثیت میزبان منسلک تھیں۔

  • دولت اسلامیہ نے سفاک مناظرپرمبنی ویڈیو جاری کردی

    دولت اسلامیہ نے سفاک مناظرپرمبنی ویڈیو جاری کردی

    داعش نے سفاکیت اورپرتشدد مناظرپرمبنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں تنظیم نے اپنے کئی قیدیوں کو انہتائی بے رحمانہ طریقے سے قتل کیا ہے۔

    بین الاقوامی اخبارکے مطابق اس ہولناک ویڈیو کلپ کی ابتدا میں دولت اسلامیہ یعنی داعش کے قیدی نارنجی رنگ کے لباس میں ملبوس ایک گاڑی میں بند ہوتے ہیں اور گاڑی پر راکٹ فائر کردیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں پھنسے تمام افراد جل کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔

    ایک اور کلپ میں منظر ایک سوئمنگ پول اور ایک پڑے پنجرے کاہے جس میں پانچ افراد قید ہیں اور اسے پانی میں اتارا جارہا ہے۔ اگلامنظر ان افراد کے پانی میں تڑپنے اوردم گھٹ کرہلاک ہونے کا ہے۔

    فلم میں دھماکہ خیز مواد کا استعمال بھی کیا گیا ہے ایک منظر میں 7 افراد کی گردنیں دھماکہ خیزتار کے ساتھ بندھی ہیں اوراس کے بعد دھماکہ کردیا جاتا ہے۔ ویڈیو میں موجود موجود تمام پرتشدد مناظر اعلیٰ کوالٹی کے کیمروں سے فلمائے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ دولت اسلامیہ ماضی میں بھی ایسی لرزہ خیز ویڈیوز کا استعمال خوف اوردہشت پھیلانے کے لئے استعمال کرتی رہی ہے۔