Tag: daily-vaccination-record

  • پاکستان میں  کورونا ویکسینیشن کا یومیہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کا یومیہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کا یومیہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 24گھنٹے میں ریکارڈ 8 لاکھ 67226 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کوروناویکسینیشن مہم بھرپور اندازمیں جاری ہے ، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا یومیہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 24گھنٹےمیں ریکارڈ8 لاکھ 67226 افراد کی ویکسینیشن کی گئی ، اب تک 2کروڑ87لاکھ 43225 کورونا ویکسین ڈوزلگائی جا چکی ہیں۔

    یاد رہے دو روز قبل پاکستان نے ایک دن میں 7لاکھ 78ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگا کر ویکسینیشن کا ایک اور ریکارڈ قائم کیا تھا ،اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف ایک دن میں 10لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگانا ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کی لہر خطرناک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے ، ایک دن میں 86 مریض جاں بحق اور 4500 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کا ایک اور ریکارڈ قائم

    پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کا ایک اور ریکارڈ قائم

    اسلام آباد : پاکستان نے ایک دن میں 7لاکھ 78ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگا کر ویکسینیشن کا ایک اور ریکارڈ قائم کرلیا ،اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف ایک دن میں 10لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک اور ویکسین ریکارڈ قائم کرلیا گیا ، گزشتہ روز 7لاکھ 78ہزار کورونا ویکسین لگائی گئی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس میں پہلے ڈوز کا بھی ریکارڈ شامل ہیں جب ایک دن میں5لاکھ61ہزارویکسین لگائی گئی، لیکن ہمارا ہدف ہے کہ ایک دن میں 10لاکھ سے زائد لوگ ویکسین لگوائیں۔

    یاد رہے پاکستان میں کورونا کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے سبب مزید 44 اموات جبکہ چار ہزار 119نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس دوران مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔