Tag: Daily Wages Employees

  • ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے خوشخبری

    ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے خوشخبری

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے اچھی خبر ہے کہ تمام ڈیلی ویجز ملازمین کی کم ازکم ماہانہ اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ نے تجاویز کی منظوری دی ہے، ڈیلی ویجز ملازمین کی یومیہ اجرت میں531 روپے تک اضافے ہوجائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی اجرت میں اضافہ تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے ہوگا، میٹرک، انڈر میٹرک ملازمین کی یومیہ اجرت 266 روپے بڑھ جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق ایف اے، ایف ایس سی، ڈی کام اور ڈرائیورز کی یومیہ اجرت میں 287روپےکا اضافہ ہوگا جبکہ بی اے، بی ایس سی اور ایم اے ملازمین کی یومیہ اجرت 308 روپے بڑھ جائے گی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایم بی اے، ایم پی اے، ایم کام اور ایم ایس سی ملازمین کی یومیہ اجرت میں 399 روپے کا اضافہ ہوگا جبکہ ایم فل، ایم ایس اور مساوی تعلیم کے حامل ملازمین کی یومیہ اجرت میں531 روپے کا اضافہ ہوگا۔

  • محکمہ صحت : ڈیلی ویجز ملازمین کے کروڑوں روپے کہاں گئے؟

    محکمہ صحت : ڈیلی ویجز ملازمین کے کروڑوں روپے کہاں گئے؟

    کراچی : کورونا وائرس کے ایام میں ڈیوٹیاں دینے والے ڈی ایچ او کورنگی کے ملازمین کو تاحال بقایاجات نہیں مل سکے، تقریباً 6کروڑ روپے کی رقم کہاں چلی گئی؟

    تفصیلات کے مطابق کوویڈ 19 دنوں میں فرائض انجام دینے والے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں ڈیلی ویجز ملازمین کے 5 کروڑ 96لاکھ 16ہزار روپے کہاں گئے، اس حوالے سے ملازمین پریشان ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے 25 اضلاع کے تمام ملازمین کو بقایاجات ادا کردیے گئے لیکن ضلع کورنگی کے 360 ملازمین بقایا جات کے حصول سے تاحال محروم ہیں۔

    اس سلسلے میں متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ ضلع کورنگی محکمہ صحت کا عملہ فنڈ نہ ملنے کا بہانہ بناتا ہے۔

    محکمہ مالیات سندھ نے کوویڈ 19کے ڈیلی ویجز ملازمین کے بقاجات جاری کر دیے ہیں لیکن ڈی ایچ او کورنگی آفس کے 360 ملازمین تنخواہوں کے حصول سے محروم ہیں۔

    کراچی: سندھ 26اضلاع کے ڈیلی ویجز ملازمین کا فنڈ محکمہ مالیات نے جاری کیا، مجموعی طور پر 74 کروڑ 55 لاکھ 30 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔