Tag: Dairy farmers

  • دودھ 300 روپے لیٹر، ڈیری فارمرز کا بڑا اعلان

    دودھ 300 روپے لیٹر، ڈیری فارمرز کا بڑا اعلان

    کراچی: شہر قائد کے ڈیری فارمرز نے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز کا دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان مسترد کر دیا ہے۔

    ترجمان ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن شبیر ڈار نے ’ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز‘ کا اعلان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر کراچی کی مقرر کردہ قیمت پر دودھ کی فروخت جاری رکھیں گے۔

    ترجمان نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے جانوروں کی ہلاکت، اور کم پیداوار سے شہر میں دودھ کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے، لیکن اس کے باوجود دودھ 220 روپے فی لیٹر ہی فروخت ہو رہا ہے، 300 روپے لیٹر نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ڈیری فارمز کا ’ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن‘ کے مطالبے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • دودھ فروشوں کا قیمتوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ

    دودھ فروشوں کا قیمتوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ

    کراچی : ڈیری فارمرز  نے کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمت میں 300 روپے فی لیٹر مقرر کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ٹیکسز میں اضافے کے بعد موجودہ سرکاری قیمت پر فروخت ممکن نہیں۔

    اس حوالے سے ڈیری اینڈکیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار شاکر عمر گجر نے کہا ہے کہ ڈیری اور لائیو اسٹاک پر ٹیکس کے بعد پرانی قیمت پر دودھ دہی کی فروخت ممکن نہیں ہے۔

    انہوں نے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ کی قیمتوں کا300روپے فی لیٹر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، حالیہ سرکاری قیمت پر دودھ کی فروخت مشکل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں نیا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک سرکاری قیمت پر ہی دودھ فروخت کیا جائے، ہول سیل میں دودھ190روپے فی لیٹر فروخت کیا جائے گا۔

    milk

    شاکر عمر گجر نے کہا کہ ڈیری کی فیڈ اور دیگر اشیاء پر ہونے والے ٹیکس میں اضافہ سے دودھ، دہی اور وغیرہ مکھن بھی مہنگا ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جون میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن اور کمشنر کراچی کے درمیان دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ کیا گیا۔

    معاہدے کے اہم نکات میں پابند کیا گیا تھا کہ دودھ فروش سرکاری قیمت پر دودھ فروخت کریں گے اور سرکاری قیمت پر دودھ کی عدم فروخت پر کارروائی ہو گی۔

    اس کے علاوہ معاہدے میں ڈیری فارمرز کو اس بات کا بھی پابند کیا گیا تھا کہ دودھ فروش 31 دسمبر تک قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ نہیں کریں گے اور دودھ کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا جائے گا۔

  • دودھ کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن حقائق کے مطابق نہیں، ڈیری فارمرز

    دودھ کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن حقائق کے مطابق نہیں، ڈیری فارمرز

    کراچی : کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی نئی سرکاری قیمت کا نوٹیفکیشن ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے مسترد کردیا۔

    اس حوالے سے صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن شاکر عمرگجر نے میڈیا کو بتایا کہ دودھ کی قیمتوں کانوٹیفکیشن حقائق کے مطابق نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دودھ کی پیداواری لاگت200روپیہ فی لیٹر بنتی ہے جبکہ ڈیری فارمرز کو اس کے برعکس 163روپیہ دیا گیا ہے۔

    صدرڈیری اینڈکیٹل فارمرز نے کہا کہ دودھ کی قیمت میں اس کی لاگت،مڈل مین کا منافع، ریٹیلرزکا نفع اور اخراجات کو شامل کیا جائے۔

    شاکرعمر گجر کے مطابق ان تمام اخراجات کو شامل کرکے دودھ کی موجودہ قیمت 230روپیہ فی لیٹر قیمت بنتی ہے، کمشنر کراچی سے اپیل ہے کہ نوٹیفکیشن پرنظرثانی کی جائے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ

    واضح رہے کہ کمشنر کراچی اور ڈیری فارمرز کے درمیان اتفاق رائے پر مبنی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری فارمرز کا نرخ 163 روپے ہول سیلر کا 170 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ ریٹیل سطح پر دودھ 180 روپے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔

  • کراچی میں گائے اور بھینسوں میں پھوڑوں کی جلدی بیماری، ڈیری فارمرز پریشان، مدد کی اپیل

    کراچی میں گائے اور بھینسوں میں پھوڑوں کی جلدی بیماری، ڈیری فارمرز پریشان، مدد کی اپیل

    کراچی : شہر قائد میں گائے اور بھینسوں میں پھوڑوں کی جلدی بیماری پھیلی گئی، ڈیری فارمرز نے وفاق اور وزیر اعظم سے مدد کی اپیل کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے جانوروں کی جلدی بیماری پر وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ، جس میں وفاق اور وزیر اعظم سے مدد کی اپیل کی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 10لاکھ جانور مختلف بھینس باڑوں اور ڈیری فارمز میں موجود ہیں، کراچی میں گائے اور بھینسوں میں پھوڑوں کی جلدی بیماری پھیلی ہے۔

    ڈیری فارمرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین کے مطابق بیماری لمپی اسکن ڈیزیزہے، ڈیری فارمرز کو بیماری دداؤں کا پتہ نہیں، بیماری آہستہ آہستہ دیگر اضلاع میں بھی پھیل رہی ہے۔

    خط میں درخواست کی گئی ہے کہ فوری حکومتی سطح پر بیماری کے خاتمے کی کوشش کی جائےاور فارمر کو ویکسین اور ادویات فراہم کی جائیں۔

  • کراچی میں دودھ کی قیمت میں اچانک  23 روپے  کا اضافہ

    کراچی میں دودھ کی قیمت میں اچانک 23 روپے کا اضافہ

    کراچی : کراچی میں دودھ کی قیمت میں اچانک 23 روپےاضافہ کردیا، جس کے بعد ایک لیٹردودھ 120روپےمیں فروخت ہونےلگا، دودھ کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کی خبر پر صوبائی وزیرکانوٹس لیتے ہوئے کہا ڈیری فارمرز کی من مانی نہیں چلنے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمز نے دودھ کی قیمت میں اچانک 23 روپےاضافہ کردیا، جس کے بعد اب ایک لیٹردودھ 120روپے میں فروخت ہورہا ہے ، صدرڈیری ملک ایسوسی ایشن نے تصدیق کی دودھ کی قیمت 23 روپےبڑھادی ہیں۔

    وائس چیئرمین سلیم گجر کا کہنا ہے ریٹل کی سطح پر دودھ کی قیمت میں اضافہ نہیں کیاگیا، ریٹیلر پر دودھ کمشنرکےمقررکردہ نرخ پر فروخت کیاجا رہاہے ، ڈیری فارم ایسوسی ایشن نےدودھ کی قیمتوں میں اضافےکاخودساختہ اعلان کیا۔

    سلیم گجر نے کہا دکاندار حضرات ڈیری فارمرکوکمشنرکےمقررکردہ نرخ پرہی ادائیگی کریں ، ڈیری فارمرہول سیل، ریٹیل کی سطح پر کمشنر کے نوٹیفکیشن جاری کرا کر دیں ، نوٹیفکیشن کے بغیر مہنگا دودھ ڈیری فارمر سے نہیں خریدیں گے۔

    کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کی خبر پر صوبائی وزیر کا نوٹس


    دوسری جانب کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کی خبر پر صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ڈیری فارمرز کی من مانی نہیں چلنے دیں گے، ڈیری فارمرز دکانداروں کو 85 روپے میں ہی دودھ دیں۔

    اسماعیل راہو نے کہا 26 روپے فی کلواضافہ کرنےپرکارروائی کی ہدایت دے دی ہے ، دودھ کی 94 فی لیٹر قیمت ہے اسی پر ہی فروخت کی جائے۔

  • دودھ کی قیمت 120روپے فی لیٹرمقررکرنے کا مطالبہ

    دودھ کی قیمت 120روپے فی لیٹرمقررکرنے کا مطالبہ

    کراچی : شہری انتظامیہ اور دودھ فروشوں کے درمیان مذاکرات مثبت رہے، دودھ فروشوں نے ریٹیل قیمت ایک سو بیس روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا، فیصلہ دو فروری کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق دودھ کی پیداوار کم ہوگئی، ڈیری فارمرز بھینسوں کا لگانے والا ٹیکا اب عوام کو لگائیں گے، کراچی میں دودھ کی قیمتوں حوالے سے کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔

    ایڈیشنل کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے تمام اسٹیک ہولڈرز تجاویز پیش کریں، اس پر تکنیکی بنیادوں جائزہ لیا جائے گا تاکہ عوام پر بوجھ نہ پڑے۔

    اجلاس میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں بیس روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دودھ کی پیداواری قیمت95روپے سے سو روپے فی لیٹر مقرر کی جائے۔

    ہول سیلرز، مڈل مین اور رٹیلرز نے اپنا منافع شامل کرکے ریٹیل کی سطح پر دودھ کی قیمت120روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کیا۔

    واضح رہے کہ دودھ کی موجودہ قیمت85روپے فی لیٹر ہے، ڈیری فارمرز اور دودھ فروشوں نے مجموعی طور پر30روپے فی لیٹر اضافہ مانگا ہے۔

    اس حوالے سے دوددھ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حافظ نثار نے بتایا کہ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق ایڈیشنل کمشنر کراچی نے تجاویز تحریری طور پر لے لی ہیں اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ دو فروری کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

    ڈیری فارمرز کا کہنا تھا کہ بھینسوں کو ٹیکوں کی پابندی کی وجہ سے تیس فیصد دودھ کی پیداوار کم ہوئی ہےاور پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔


    مزید پڑھیں: دودھ کی قیمت 100روپے لیٹر تک جا پہنچی


    حافظ نثارکا کہنا تھا کہ2015میں عدالتی حکم کے باوجود دودھ کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، بھینسوں پر ٹیکوں پرپابندی اور پیداواری لاگت میں اضافہ سے85روپے فی لیٹر دودھ بیچنا ممکن نہیں۔

  • دودھ کی قیمت 100روپے لیٹر تک جا پہنچی

    دودھ کی قیمت 100روپے لیٹر تک جا پہنچی

     کراچی :عدالتی حکم پرعمل درآمد کے بعد شہر بھر میں دودھ اور دہی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور دودھ کی قیمت 100روپے لیٹر تک جا پہنچی، عوام شدید مشکلات کا شکار ہے اور قیمتوں کے فوری تعین کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پرعمل درآمد کرتے کرتے دودھ اور دہی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی، دودھ کی قیمت میں فارمرز نے بیس روپے تک کا اضافہ کردیا۔

    ریٹیل سطح پر دودھ کی قیمت سوروپے لیٹر جبکہ دہی کی قیمت میں ایک سو تیس روپے فی کلو ہوگئی۔

    عوام کا کہنا ہےکہ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے، قیمتوں کا فوری تعین کیا جائے۔

    ڈیری فارمرز کا کہنا تھا کہ کراچی میں یومیہ دودھ مقدار کم ہوکر پچیس لاکھ لیٹر رہ گئی ہے جبکہ ریٹیلز کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے بھینسوں کو زائد دودھ کے حصول کے لیے لگائے جانے والے آر وی ایس ٹی نامی ٹیکوں کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے کمپنیوں کا تمام اسٹاک فوری قبضے میں لینے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت نے قرار دیا تھا کہ بھینسوں کو لگنے والے ٹیکوں سے ملنے والا دودھ کینسر کا باعث ہے، یہ ہمارے بچوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے۔ عدالت کوئی رعایت نہیں دے گی۔

    عدالت کے فیصلے کے بعد دودھ کی قیمتیں بڑھانے کے لیے ڈیری فارمرز نے عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔


    مزید پڑھیں :  کراچی میں دودھ کی قیمت 90 روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ


    گذشتہ روز دودھ کی موجودہ قیمتوں کے خلاف ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے اپنا دھرنا کمشنر کی یقین دہانی پر رات گئے ختم کردیا تھا جبکہ کمشنر نے دودھ کی نئی قیمت 90 روپے کرنے اور اس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    اس سے قبل کراچی کے ملک ریٹیلرز نے دودھ کی سرکاری قیمت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دودھ کی سرکاری قیمت بہتر نہ کی گئی تو خود فیصلہ کریں گے۔ حکومت نے مطالبات پورے نہ کیے تو دکانیں بند کریں گے۔

    ڈیری فارمرز کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ کراچی میں یومیہ دودھ کی مقداراور کھپت 45 لاکھ لیٹر ہے، دودھ کی مقدار بڑھانے سے متعلق انجکشن پر پابندی عائد ہونے کے بعد کراچی میں دودھ کی مقدار کم ہو کر 25 لاکھ لیٹر رہ گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈیری فارمرز کا دودھ سرکاری نرخ پر فروخت کرنے سے انکار

    ڈیری فارمرز کا دودھ سرکاری نرخ پر فروخت کرنے سے انکار

    کراچی : کمشنر کراچی اعجاز احمد نے کہا ہے کہ شہر میں دودھ غیر سر کاری نرخ پر فروخت ہو رہا ہے، دودھ کی نئی قیمت کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔

    یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے ڈیری فارمرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، کمشنر کراچی سے ڈیری فارمرز کے نمائندوں نے ملاقات میں دودھ کے نئے نرخ کے حوالے سے بات چیت کی۔

    ملاقات میں  کمشنر کراچی نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے ڈیری فارمرز کو سرکاری نرخ پر دودھ فروخت کرنے کی ہدایت کی جس پر ڈیری فارمرز نمائندوں نے بھی سرکاری نرخ پر دودھ فروخت کرنے سےانکار کردیا۔

    کمشنرکراچی نے کہا کہ شہر میں پہلے ہی دودھ غیرسرکاری نرخ پر فروخت ہو رہا ہے اور سرکاری نرخ کی فروخت تک ڈیری فارمرز سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔

    مزید پڑھیں : ڈیری فارمرزکا دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ، کمشنرخاموش

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ڈیری فارمرز نے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کا من مانا اضافہ کردیا تھا، ریٹیل مارکیٹ میں دودھ 4 سے 6 روپے فی لیٹر اضافہ کے ساتھ شہرمیں فی لیٹردودھ 84 سے بڑھا 90 روپے میں فروخت کیا جانے لگا۔