Tag: daish chalking

  • سندھ حکومت دہشت گردوں سے خوفزدہ نہیں، قائم علی شاہ

    سندھ حکومت دہشت گردوں سے خوفزدہ نہیں، قائم علی شاہ

    لاڑکانہ: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نےکہا ہےکہ داعش کے نام سے کی گئی چاکنگ کی تحقیقات جاری ہیں، دہشت گردوں کے خلاف سندھ میں بھرپورکریک ڈاؤن کیاجائےگا۔

    لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے بڑی قربانیاں دی ہیں،وہ دہشت گردوں سے خوف زدہ نہیں،پولیس اوررینجرز دہشت گردوں کے خلاف سندھ میں بھرپورکریک ڈاؤن آپریشن کریں گی۔

    انہوں نے بتایا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی ساتویں برسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،محترمہ بینظیر بھٹو سے محبت رکھنے والے کارکن ایک دن قبل ہی آنا شروع ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ نے بینظیربھٹو کی برسی کی تقریبات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی تقریب کا آغاز صبح قرآن خوانی سے ہوگا جبکہ گڑھی خدابخش میں آصف علی زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔