Tag: daish

  • کارکنوں کی ہلاکت: طاہراشرفی کا ایم کیوایم کے قائد سے اظہارِافسوس

    کارکنوں کی ہلاکت: طاہراشرفی کا ایم کیوایم کے قائد سے اظہارِافسوس

    پاکستا ن علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہراشرفی نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اورگزشتہ روز ایم کیوایم کارکنان اور ہمدردوں کے ماورائے عدالت قتل پر دلی افسوس کا اظہارکیااورمرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کی۔

    الطاف حسین نے مولانا طاہر اشرفی کو کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے تفصیلات سے آگاہ کر تے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم نہ صرف دہشت گرد تنظیموں کے نشانے پرہے بلکہ اب پولیس اہلکار بھی ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتار کرکے ان کا قتلِ عام کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کا ماورائے عدالت قتل معمول بن چکا ہے لیکن اس پرحکومت سرد مہری کامظاہرہ کررہی ہے۔

    علامہ طاہراشرفی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدروں کو تحفظ فراہم کیاجائے اورداعش کی بڑھتی ہوئی دہشت گردیوں کو فی الفورروکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

  • امریکہ، اتحادیوں کے داعش کے ٹھکانوں پر12 حملے

    امریکہ، اتحادیوں کے داعش کے ٹھکانوں پر12 حملے

    واشنگٹن: امریکہ اور اسکے اتحادی ممالک نے گذشتہ روز عراق اور شام میں داعش کے زیرِ تسلط علاقوں میں 12 فضائی حملے کئے ہیں۔

    ترکی کے بارڈر کے ساتھ واقع قصبے ’کوبانی‘ میں چھ حملے کئے گئے جن میں داعش کی عمارتوں ، مورچوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایاگیا ہے۔

    دوسری جانب عراق میں موصل، فلوجہ، الاسد، القائم اور بیجی میں چھ حملےکئے گئے جس میں اہم عمارتوں اور گاڑیوں پر حملے کئے گئے۔

    داعش نے عراق اورشام کے کئی علاقوں میں اپنا تسلط قائم کررکھا ہے اور ان کے زیرِاثر علاقوں میں عراق اور شام کی حکومتوں کی رٹ ختم ہوچکی ہے۔

  • داعش لاڑکانہ بھی پہنچ گئی،وال چاکنگ شروع

    داعش لاڑکانہ بھی پہنچ گئی،وال چاکنگ شروع

    لاڑکانہ: شہر کے پوش علاقے میں داعش کی وال چاکنگ نے انتظامیہ کو ہلا کر رکھ دیا،تفصیلات کے مطابق سچل کالونی میں داعش کی جانب سے چاکنگ کرکے دہشت گردوں نے  اپنی موجودگی کا احساس اس وقت دلوایا ہے کہ جب گذشتہ شب لاڑکانہ میں رینجرز ہاسٹل پر کریکر حملہ کیا گیا تھا۔

    کریکر حملے میں کوئی بھی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا، جبکہ کل ستائیس دسمبر کو لاڑکانہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی ساتویں برسی کی مرکزی تقریب بھی منعقد ہو نی ہے۔

    واضح رہے کہ لاڑکانہ پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے چاکنگ کا نوٹس لیتے ہوئے چاکنگ کر نے والے افراد کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • سیالکوٹ میں داعش کی وال چاکنگ،حق میں نعرے

    سیالکوٹ میں داعش کی وال چاکنگ،حق میں نعرے

    سیالکوٹ : حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھشت گردوں کے خلاف اکٹھے ہوکر مقابلہ کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی سیالکوٹ میں داعش کی وال چاکنگ میں بھی اضافہ ہوگیا۔

    سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں جی ٹی روڈ اورتحصیل پسرور میں چونڈہ شہر کے مختلف مقامات پرداعش کے ہمدردوں نے وال چاکنگ شروع کردی ۔

    سیالکوٹ شہر میں کشمیر روڈ اور نواحی قصبے کوٹلی لوہاراں میں بھی داعش کے حق میں نعرے لکھ دئیے گئے ۔پولیس کی جانب سے داعش کے حق میں دیواروں پر نعرے لکھنے والوں کے خلاف کاروائی کی بجائے صرف دیواروں پر لکھے گئے نعروں کو مٹانے پر ہی اکتفاءکیا جارہا ہے

  • عراق میں 150 خواتین کے سر قلم

    عراق میں 150 خواتین کے سر قلم

    بغداد: عراق میں وزارت برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ دہشت گرد تنظیم ’دولت اسلامی داعش‘کے ایک مقامی کمانڈرابوانس اللیبی نے فلوجہ میں جہاد بالنکاح سے انکاری 150خواتین کے سرقلم کردیے ہیں۔

    مقتول خواتین میں بعض کم عمر جب کہ کئی حاملہ عورتیں بھی شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق وزارت انسانی حقوق کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ داعشی دہشت گرد نے اپنے ساتھی دہشت گردوں سے مل کر فلوجہ میں جنگجوئوں سے شادی سے انکاری خواتین کو چن چن کر گولیوں کا نشانہ بنایا۔ قتل کی گئی خواتین کو الزغارید کی گولان کالونی اور الصقلاویہ میں دو اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا ہے۔

    بیان میں بتایا گیاہے کہ دہشت گردوں نے فلوجہ کی جامع الحضرہ المحمدیہ مسجد کو ایک جیل میں تبدیل کررکھا ہے جہاں سیکڑوں مرد و زن کویرغمال بنایا گیا ہے۔ انہیں جبرا داعش کی بیعت پرمجبور کیا جاتا ہے اور انکارپر سرقلم کردیا جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں داعش کی جانب سے فلوجہ میں نماز جمعہ کے بعد ایک پمفلٹ تقسیم کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ قیدی بنائی گئی خواتین داعشی جنگجوئوں کے لیے جہاد بالنکاح کے طورپرحلال ہیں۔ حتیٰ کہ اسلام کے نام لیوائوں کے ہاں بہنوں، پھوپھیوں اور خالائوں کے خونی رشتوں کی حرمت کی کوئی قید بھی نہیں۔ داعشی جنگجوئوں کی جنسی تسکین کے لیے کم سن بچیوں کے ساتھ جبری شادی کو بھی جائزقرار دے رکھا ہے۔

  • کاہنہ سے داعش سے تعلق کے شبہے میں اہم کمانڈر گرفتار

    کاہنہ سے داعش سے تعلق کے شبہے میں اہم کمانڈر گرفتار

    لاہور: قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے داعش سے تعلق کے شبہ میں اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق محمد عمر ملزم کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کاہنہ کے علاقے سے گرفتارکیا ، ملزم کے قبضہ سے لیپ ٹاپ اور حساس دستاویزات برآمد ہوئی ہیں ، ملزم کی نشادہی پر اسلام آباد اور راولپندی میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • ایرانی طیاروں نےبھی داعش کےٹھکانوں پربم  بر سادیئے

    ایرانی طیاروں نےبھی داعش کےٹھکانوں پربم بر سادیئے

    واشنگٹن:ایرانی طیاروں نےبھی داعش کےٹھکانوں پربم برسا دیئے،امریکی حکام کہتے ہیں ایرنی طیاروں کی کارروائی سے آگاہ ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روزایرانی فضائیہ نےعراقی صوبے دیالہ میں شدت پسند تنظیم داعش کےٹھکانوں کونشانہ بنایا،کارروائی میں ایرانی فضائیہ کے امریکی ساختہ ایف فور فینٹم طیاروں نےحصہ لیا۔

    عراقی فوجی حکام ایرانی جیٹ طیاروں کی مدد کر رہے ہیں،امریکی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیالہ میں ایرانی طیاروں کی کارروائی کےثبوت ملےہیں۔

  • داعش کےسربراہ کی ایک اہلیہ اوربیٹی گرفتار

    داعش کےسربراہ کی ایک اہلیہ اوربیٹی گرفتار

      بیروت: داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ایک اہلیہ اور بیٹی کو بیروت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    زرائع کے مطابق دونوں کو شام سے لبنان آتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ابو بکر البغدادی کی اہلیہ اور بیٹی جعلی دستاویزات پر سفر کر رہے تھے، ابو بکر البغدادی کی اہلیہ کی شناخت سجیٰ ال ضلیمی کے نام سے ہوئی ہے، پہلے بتایا جا رہا تھا داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی اہلیہ کو بیٹے کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ہے، بغدادی سے تعلق کی تصدیق کیلئے بچی کا ڈی این ٹیسٹ ہوگا۔

  • جنوبی وزیرستان میں داعش کے پمفلٹ کی تقسیم

    جنوبی وزیرستان میں داعش کے پمفلٹ کی تقسیم

    جنوبی وزیرستان : دہشت گرد تنظیم داعش کے پمفلٹ جنوبی وزیرستان کے واہگہ بازار میں تقسیم کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ اور طالبان کے خلا ف لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

    حکمرانوں کی میں نہ مانوں کی رَٹ کے باوجود ملک میں داعش کی موجودگی ثابت ہونے لگی ۔جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے واہگہ بازار میں داعش کے پمفلٹ تقسیم کئے ہیں۔

    پمفلٹ میں لکھا ہے کہ جو بھی القاعدہ اور طالبان کے خلاف ہے اسے نہیں بخشا جائے گا۔ پمفلٹ میں نیچے ملک اجمل کا نام بھی درج ہے ،اس سے پہلے کراچی پشاور اور لاہور میں کئی دیواروں پر داعش کی حمایت میں نعرے لکھے گئے لیکن سیکیورٹی ادارے ابھی تک کسی بھی ذمہ دار کو پکڑنے میں ناکام رہے ہیں