Tag: daketi

  • دو ڈاکو حسیناؤں کی بیوٹی پارلر میں ڈکیتی کی کوششش ناکام، اسلحہ برآمد

    دو ڈاکو حسیناؤں کی بیوٹی پارلر میں ڈکیتی کی کوششش ناکام، اسلحہ برآمد

    گوجرانوالہ : دو ڈاکو بہنوں نے بیوٹی پارلرمیں گھس کر عملے کو یرغمال بنالیا، وہاں موجود دیگر خواتین نے انہیں پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں دو بہنیں پرس میں پستول رکھ کر بیوٹی پارلرمیں گھس گئیں, ڈی سی روڈ پر قائم بیوٹر پارلر میں دونوں خواتین نے اسلحے کے زور پرلوٹ مارکی.


    Female dacoits try to rob a beauty parlour in… by arynews

    اسی دوران دوسرے کمرے میں موجود خواتین نے آکر انہیں دبوچ لیا، اس موقع پر بیوٹی پارلر کے عملے اور دیگر خواتین نے بھی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئےان ڈاکو حسیناؤں کو قابو کر لیا۔

    اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور راحیلہ اورشکیلہ نامی ڈاکو رانیوں کو دھر لیا۔

    ڈکیت بہنوں کے پرس سے موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، گرفتار خواتین پولیس کو رو رو کراپنی صفائیاں دیتی رہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں بہنیں پہلے بھی علاقے میں وارداتیں کر چکی ہیں۔

     

  • لاہورمیں تین کروڑ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، مدعی ہی ملزم نکلا

    لاہورمیں تین کروڑ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، مدعی ہی ملزم نکلا

    لاہور : نواں کوٹ میں چندروز قبل ہونے والی تین کروڑ روپے کی ڈکیتی کاڈراپ سین ہوگیا، مدعی ہی ملزم نکلا، پولیس نے تمام رقم برآمد کرکے تفتیش شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ امین وینس نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ چند روز قبل نواں کوٹ میں تین کروڑ دس لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس پر پولیس نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش شروع کرکے واقعےکا سراغ لگالیا۔

    واردات کےمدعی عباس نے ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کےبعدفائرنگ کروائی اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ واردات کا مدعی عباس ہی ملزم نکلا جس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کے بعد فائرنگ کروائی اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزم عباس ایک انڈسٹری کا مالک ہے اس کے لیگل ایڈوائزر نے مشورہ دیا تھا کہ وہ ٹیکس اور دیگر کاروباری معاملات سے خود کو بچانے کےلیے یہ طریقہ اختیار کرے۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پوری رقم برآمد کر لی ہے، ایک سوال کے جواب میں سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک میں ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن بھی جاری رکھا جائے گا۔

     

  • لاہور: ڈاکوؤں نے ایک ہی دن میں تین دکانوں کو لوٹ لیا

    لاہور: ڈاکوؤں نے ایک ہی دن میں تین دکانوں کو لوٹ لیا

    لاہور : پنجاب حکومت ڈکیتیوں پر قابو پانے میں ناکام نظر آ رہی ہے، لاہور میں ایک ہی دن میں ڈاکوؤں نے تین دکانوں کو لوٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گڈ گورننس کا دعویٰ محض دعویٰ ہی رہ گیا۔ لاہور میں ڈاکو دن دہاڑے تین بیکریوں کو لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

    کسی بھی واردات میں ڈاکوؤں کو مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا ، ڈاکوؤں نے وہاں موجود خریداروں کو بھی نہیں بخشا۔ خریداروں اور عملے کو یرغمال بناکرکاونٹر سے رقم نکال کر چاروں ڈاکو موٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے۔

    سی سی ٹی وی کیمرے نے ڈاکوؤں کی نشاندہی کردی۔ لیکن پولیس اب تک ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

  • مرحوم شاعراحمد فراز کے گھرڈکیتی کی واردات

    مرحوم شاعراحمد فراز کے گھرڈکیتی کی واردات

    لاہور :ملک کے معروف شاعر احمد فراز مرحوم کے گھر ڈکیتی کی واردات، ڈاکو لاکھوں مالیت کا سامان لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ کے علاقے میں مشہور شاعراحمد فراز مرحوم کے گھر داخل ہوکر مسلح ڈاکو دس تولے سونا، تین موبائل فون، لیپ ٹاپ اور مختلف اعزازات لوٹ کرفرارہوگئے۔

    مذکورہ واقعہ سات اپریل کی علی الصبح پیش آیا، ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا، اہل خانہ کے مطابق ڈاکو پشتومیں بات چیت کررہے تھے اورچہروں کونقاب سے ڈھانپ رکھا تھا۔

    پولیس نے واقعے کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان کے فنگرپرنٹس بھی حاصل کرلئے گئے۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

  • ملتان میں بینک ڈکیتی: ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

    ملتان میں بینک ڈکیتی: ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

    ملتان : بینک لوٹنا ہوگیا بہت آسان ہوگیا، ملتان میں ڈکیت صرف چند منٹوں میں بینک کا صفایا کرکے چلتے بنے۔ تفصیلات کے مطابق بینک کے باہرنہتا گارڈ لوگوں کی چیکنگ کررہا تھا۔

    اس دوران تین ڈکیت آئے اور اسے دھکا دیتے ہوئے اند ر لے گئے ۔ ڈاکوؤں نے بینک میں موجود لوگوں پر پر اسلحہ تان کرخوف و ہراس پھیلادیا۔

    لوگوں کو ڈرایا اور کاؤنٹر کی طرف بڑھے۔ بینک کے عملے نے بھاری رقم دراز نہیں پلاسٹک کی ٹوکری میں رکھی ہوئی تھی۔

    ڈکیت کورقم جمع کرنےمیں اتنی سی بھی دشواری نہ ہوئی  ڈاکوؤں نے چالیس لاکھ روپے آرام سے تھیلے میں رکھے اور چلتے بنے۔ بینک میں ایک بچہ ڈاکوؤں کے سامنے کسی خوف کے بغیر یہ سب کچھ دیکھتا رہا ۔ ڈاکواس سےنظرچراتا رہا۔

  • لاہور: ڈاکوؤں سے مزاحمت پر دو چینی خواتین  فائرنگ سے زخمی

    لاہور: ڈاکوؤں سے مزاحمت پر دو چینی خواتین فائرنگ سے زخمی

    لاہور : ڈاکوؤں سے مزاحمت پر دو غیر ملکی خواتین فائرنگ سے زخمی ،رپورٹ طلب، تفصیلات کے مطابق لاہور کےعلاقے گارڈن ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر دو غیر ملکی خواتین کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ تجارتی دورے پر لاہور آنے والی دو چینی خواتین ینگ زو اورروکزیو ژوکھانا کھا کر ریسٹورنٹ سے باہر نکلیں تو دو ڈاکوؤں نے کرنسی اور پاسپورٹ چھیننے کی کوشش کی۔

    مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سےدونوں خواتین زخمی ہوگئیں، اس دوران دونوں ڈاکو پرس چھین کر فرار ہو گئے، زخمی خواتین کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • گولی لگنے سے معذورسیکیورٹی گارڈ کا کوئی پرسانِ حال نہیں

    گولی لگنے سے معذورسیکیورٹی گارڈ کا کوئی پرسانِ حال نہیں

    نوشہرو فیروز: نیکی کر دریا میں ڈال ،کراچی میں بینک ڈکیتی ناکام بنانے والا نوشہرو فیروز کا سیکیورٹی گارڈ معذوری میں زندگی کےدن کاٹ رہاہے،انعام کی رقم بھی اب تک نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق نجی سیکورٹی کمپنی کے گارڈ سلیم نے دو ماہ قبل نجی بنک میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنائی،جس کے دوران وہ ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔

    وہ دن اور آج کا دن سلیم کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔زخمی گارڈ سلیم کوبینک ڈکیتی ناکام بنا نے پر بینک انتظامیہ اور ایڈیشنل آئی جی نے سلیم کے لئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا مگر یہ رقم سلیم کو تاحال نہ مل سکی ۔

    معذور سیکورٹی گارڈ کا کہنا ھے کہ میری مالی مدد کی جائے تا کہ میں اپنے بچوں کی کفالت اور اپنا علاج کرواسکوں۔

  • ایدھی،چھیپا ٹرسٹ ڈکیتی میں ملوّث چھ ملزمان گرفتار

    ایدھی،چھیپا ٹرسٹ ڈکیتی میں ملوّث چھ ملزمان گرفتار

    کراچی : ساؤتھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن اور چھیپا ویلفیئر ٹرسٹ میں ڈکیتی میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتارکرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایدھی فاؤنڈیشن سے لوٹی گئی ڈھائی کروڑ مالیت کی رقم، پرائزبانڈ اور زیورات برآمد ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساوتھ عبدالخالق شیخ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ایدھی فاونڈیشن ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم جمشید خان کو کوہاٹ سے گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے لوٹے گئے پرائز بانڈز بھی برآمدہوئے ہیں،

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ ملزم جمشید خان کی نشاندہی پر دیگر ملزمان عمران اللہ خان ، محمد سلیم اورڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ محمد علی کو گرفتار کرلیا ہے

    دوران تفتیش ملزم محمد علی کے دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جو کہ چھیپا ویلفیئر ٹرسٹ میں ہونیوالی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج پر بھی دیکھے گئے تھے۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ سات لاکھ ستائس ہزار کے پرائز بانڈز ،تیرہ لاکھ پندرہ ہزار روپے نقدی ،چوبیس طلائی چوڑیاں،چار انگوٹھیاں،ایک لاکٹ اور ایک کان کا جھمکا برآمد ہوا ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کے پانچ کروڑ روپے میں سے ڈھائی کروڑ روپے برآمد کرلئے ہیں مزید برآمدگی کیلئے ملزمان سے تحقیقات جاری ہے۔

    آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ایدھی فاؤنڈیشن میں ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر پولیس پارٹی کو دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • وہاڑی: تھانے کے سامنے35 لاکھ سے زائد کی ڈکیتی

    وہاڑی: تھانے کے سامنے35 لاکھ سے زائد کی ڈکیتی

    وہاڑی: دن دہاڑے تھانہ صدر کے سامنے ڈکیتی کی واردات تین نا معلوم مسلح ڈاکو مقامی زرگر سے 30لاکھ روپے کیش اور تقریبا 15تولہ کے طلائی زیورات لو ٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی تاجر محمد سلطان زرگر نے بتایا کہ وہ اپنے گھر سے نکلے اور راستے میں مو ٹر سائیکل پنکچر ہو گئی اور وہ پیدل  ہی جانے لگے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب ت میں تھانہ صدر کے سامنے چوک  پر پہنچا تو تین  نامعلوم مسلح ڈاکو جو کہ 125مو ٹر سائیکل نمبر وی آر ایل5675پر سوار تھے انہوں نے اسلحے کے زور پر مجھ سے تیس لاکھ روپے اور 15 تولہ کے طلائی زیورات چھین لئے اور فرار ہو گئے ۔

    تھانہ سامنے ہو نے کے باجود پولیس آدھے گھنٹے بعد جائے وقو عہ پر پہنچی، واضح رہے کہ تھانہ صدر کے ساتھ ہی چند فرلانگ کے فاصلہ پر پرانا تھانہ دانیوال کی بلڈنگ ہے جہاں پر CIAآفس بھی ہے لیکن اس کے باوجود پولیس کے نااہلی کی وجہ سے ڈاکو اتنے دلیر ہو چکے ہیں کے دو تھانوں کے سامنے سے بھی دن دہاڑے واردات کر نے سے نہیں گھبراتے۔

  • گوجرانوالہ: ڈکیتی کےالزام میں قیدخواتین پرپولیس کامبینہ تشدد

    گوجرانوالہ: ڈکیتی کےالزام میں قیدخواتین پرپولیس کامبینہ تشدد

    گوجرانوالہ: تھانہ ’گرجاکھ‘ میں ڈکیتی کے الزام میں قید پانچ خواتین شازیہ، صدف، ذوالقرنین، مزمل اورتبسم پرپولیس نے مبینہ تشدد کیا، پانچوں خواتین کو میڈیکل کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق واہنڈ کے رہائشی طیب فرمان نے پانچ خواتین کے خلاف تھانہ گرجاکھ تھانہ میں درخواست دی تھی، جس میں درخواست گزارطلب فرمان کا کہنا تھاکہ مذکورہ پانچ خواتین اس کے گھر میں داخل ہوئیں اوراسلحہ کے زورپرگھرکا سامان، نقدی اورزیوارت لوٹ کرلے گئیں ۔

    جس پرکارروائی کرتے ہوئے تھانہ گرجاکھ پولیس نے پانچوں خواتین کوگرفتار کرکے آج عدالت پیش کیا جہاں خواتین نے مؤقف احتیار کیا ہے کہ دوران تفتیش پولیس نے انھیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس پر فاضل جج نے پانچوں خواتین کو میڈیکل رپورٹ کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے۔