Tag: Daku halak

  • گلستان جوہر: مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، کارروائیوں میں چارگرفتار

    گلستان جوہر: مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، کارروائیوں میں چارگرفتار

    کراچی : گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، پولیس نے ایک ڈکیت ہلاک اور دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کر کے لوٹ مار میں ملوث تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس حکام سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والا ملزم اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ گلستان جوہر بلاک 7 میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک ڈکیت موقع پرہلاک ہوگیا ۔ دوسرا ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے لوٹا ہواسامان، زیورات، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ آئی جی سندھ نے پولیس پارٹی کیلئے ایک لاکھ روپے انعام اعلان کردیا۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن پولیس کی بھاری نفری نے ایم پی آر کالونی میں مخبرکی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ تاہم پولیس نے زیرحراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

  • لاہور میں پولیس مقابلہ: ایک ڈاکو ہلاک ، دوسرا فرار ہونے میں کامیاب

    لاہور میں پولیس مقابلہ: ایک ڈاکو ہلاک ، دوسرا فرار ہونے میں کامیاب

    لاہور: پوليس اور ڈاکوؤں کے درميان فائرنگ کے تبادلہ میں پوليس کی فائرنگ کے نتيجہ ميں ايک ڈاکو ہلاک،جبکہ ايک فرار ہونے ميں کامياب ہو گيا۔

    پوليس کے مطابق لاہور کے علاقہ تھانہ نواں کوٹ ميں دو موٹر سائيکل پر سوار ڈاکو لوگوں سے لوٹ مار ميں مصروف تھے کہ ون فائيو پر کال موصول ہوئی۔

    جس پر پوليس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی،،پوليس کی فائرنگ کے نتيجہ ميں ايک ڈاکو گولی لگنے سے زخمی ہو گيا،جبکہ باقی ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔

    پوليس کے مطابق زخمی ہونے والے ڈاکو کو ہسپتال منتقل کيا گيا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گيا،پوليس نے نعش مزيد کارروائی کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی ہے۔

  • کوئٹہ : شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

    کوئٹہ : شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

    کوئٹہ : شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ہزارہ ٹاؤن سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق شہر کے نواحی علاقے سریاب روڈ ڈگری کالج کے قریب ڈاکو نے گن پوائنٹ پر طالب علم سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی تاہم شہریوں نے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش ناکام بنا دی اورمزاحمت پر شہریوں کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ مارے جانے والے ڈاکو کا تعلق بولان کے علاقے سے ہے ، دوسری جانب ہزارہ ٹاؤن سے خاتون کی تشدد زدہ لاش پولیس نے برآمد کر لی ہے۔

    پولیس کے مطابق خاتون کو تشدد کے بعد تیزاب چھڑک کر قتل کردیا، دونوں واقعات کا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

  • خیرپور: پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ ڈاکو فوجی لاشاری ہلاک

    خیرپور: پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ ڈاکو فوجی لاشاری ہلاک

    خیرپور : پولیس اور ڈاکوئوں میں مقابلے کےدوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، ڈاکو پر 5 لاکھ روپے انعام مقررتھا جبکہ اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور کے ببرلو تھانہ کی حدود خیرپور پیرگوٹھ لنک روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں مقابلے کے دوران بدنام زمانہ ڈاکو فوجی لاشاری ہلاک ہوگیا۔

    جبکہ ڈاکو کے دیگرساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ایڈیشنل ایس پی مسعود بنگش کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو پر سندھ حکومت کی جانب سے زندہ یا مردہ گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

    ڈاکوکے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو پر قتل، اغوا برائے تاوان،ڈکیتی سمیت 20 سے زائد سنگین مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

  • فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

    فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

    کراچی: شہر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جان بحق اور مبینہ مقابلوں میں آٹھ ملزمان مارے گئے پولیس کے مطابق قائد آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

    اسی دوران شہریوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو مارے گئے، مومن آباد میں مسلح افراد نے رکشہ پر فائرنگ کردی جس سے خاتون جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

    ،دوسری جانب منگھوپیر نادرن بائی پاس کے قریب پولیس موبائل نے موٹر سائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو روکنے کا عشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی ۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دنوں ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی شناخت وسیم عرف بابر اور احسان عرف شاہ رخ کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق ملزمان اے این پی کے مقامی رہنما ڈاکٹرضیاء الدین کے قتل میں بھی ملوث تھے ۔

    رات گئے گلزار ہجری روفی باڑہ مارکیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

    سینٹرل انویسٹی گیشن پولیس نے بھی تین ٹارگیٹ کلز کو گرفتار کرکے اسلحہ برامد کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پولیس پر حملوں پر بھی ملوث ہیں۔

  • کراچی میں پولیس مقابلےکے دوران9 ملزمان ہلاک،

    کراچی میں پولیس مقابلےکے دوران9 ملزمان ہلاک،

    کراچی : شہر کےمختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت نو ملزمان ہلاک ہوئے ، دیگر کارروائیوں میں پولیس اور رینجرز نے ایک درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیااورشہریوں کے تشدد کے واقعات میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    شہر میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق گڈاپ کے علاقے ایوب گوٹھ میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٓپریشن کرتے ہوئے سات دہشتگرد ہلاک کردیئے۔

    ہلاک دہشتگردوں میں چوہدری اسلم پر حملے میں ملوث دہشتگرد بھی شامل ہیں۔جن کی شناخت حضرت حسین اور لال زادہ اورا مین کے ناموں سے ہوئی ہے۔کارروائی کے دوران ایک گھر سے دھماکہ خیز مواد اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔

    سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب ہوٹل میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکووٴں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ انکے تین ساتھی فرار ہوگئے۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاوٴن میں شہریوں نے دو ڈاکووٴں کو پکڑ کرشدید تشدد کا نشانہ بنادیا،پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہے۔ کورنگی میں بھی لوٹ مار کرنیوالے دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے جنہیں مشتعل افراد نے شدید تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔تاہم دونوں ڈاکو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

    سہراب گوٹھ کے قریب کوئٹہ ٹاوٴن میں رات گئے رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن میں تین سو سے زائد رینجرز کمانڈوز اور خواتین اہلکاروں نے حصہ لیا۔کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد گرفتار ہوا، جس کے قبضے سے 17 اقسام کے چھوٹے بڑے ہتھیار اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد ہوئیں.

    گارڈن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، لیاری سنگولین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔جبکہ پیر آباد کے علاقے میں بدھ کے روز زخمی ہونے والے پولیس اہلکار نے نجی اسپتال میں دم توڑ دیا۔