Tag: Daler mehndi

  • گلوکار دلیرمہندی شہزادہ ہیری کے نام پر ’’بےوقوف‘‘ بن گئے

    پنجابی پاپ میوزک انڈسٹری کے نامور بھارتی گلوکار دلیرمہندی نے ٹوئٹر پر کیے گئے ایک مذاق کو سنجیدہ لے لیا، انہوں نے سمجھا کہ واقعی کہ شہزادہ ہیری نے ان کے گانے شوق سے سنے۔

    صرف بھارت ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی گلوکاری میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے دلیر مہندی کی پرجوش موسیقی نے عرصہ دراز سے سامعین کو محظوظ کیا ہے اور لوگ آج بھی ان کے گانوں دیوانہ وار پر رقص کرتے ہیں۔

    لیکن اس معصومیت کا کیا جائے کہ اس نامور گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے جانے والے ایک مذاق کو سنجیدہ لے لیا بلکہ اگر کہا جائے کہ انہیں بے وقوف بنادیا گیا تو غلط نہ ہوگا وہ اپنے بھولے پن کی وجہ سے ایک پیروڈی ٹویٹ کا شکار ہوگئے۔

    ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ دنوں برطانوی شہزادہ ہیری کی جانب سے لکھی گئی سوانح حیات ‘اسپیئر’ میں انہوں نے اپنی زندگی کے بہت سے پوشیدہ رازوں سے پردہ اٹھایا ان کی اس کتاب نے دنیا بھرمیں خوب شہرت حاصل کی۔

    اسی بات کو لے کر ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹوئٹر پر ایک جعلی بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ ’شہزادہ ہیری اپنے مشکل وقتوں میں دلیر مہندی کی موسیقی سنتے تھے جس کا تذکرہ انہوں نے اپنی کتاب میں کیا ہے‘۔

    ٹوئٹر پر جاری اس جعلی بیان میں لکھا تھا کہ ’’پرنس ہیری نے اپنی نئی کتاب ’اسپیئر‘ میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے اداس لمحات میں کس میوزک آرٹسٹ کو سنتے ہیں‘‘

    جعلی ٹوئٹ کے اقتباس میں بقول ہیری لکھا گیا کہ ”جب میں اپنے خاندان سے دور تھا اور مجھے اکیلا پن محسوس ہو رہا تھا تو اس اکیلے پن کو دور کرنے کے لیے میں ہمیشہ اکیلے بیٹھ کر دلیر مہندی کو سُنتا تھا۔“

    مذکورہ ٹوئٹ میں شہزادہ ہیری کے حوالے سے مزید لکھا گیا کہ ”اُن کے نغموں کے بول میرے دل کو چھوتے اور ان کے باعث مجھے مشکل وقت میں مدد ملی۔“

    دلیر مہندی کی اس ٹوئٹ کو دیکھ کر خوشی کی انتہا نہ رہی اور انہوں نے اس کتاب ‘اسپیئر’ کو پڑھے بغیر ہی اس ٹوئٹ کو سچ سمجھ کر اپنے اکاؤنٹ سے جواباً شہزادہ ہیری کا شکریہ ادا کرڈالا اور اپنا پیار بھی پیش کردیا، جس سے صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

    دلیر مہندی نے اس جعلی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ لے کر اپنے پیغام میں لکھا کہ میں گرو نانک، اپنی ماں اور والد صاحب کی نعمتوں کا شکر گزار ہوں کہ میں نے ایک منفرد پاپ فوک ایتھنک میوزک اسٹائل بنایا۔ پرنس ہیری میں آپ سے محبت کرتا ہوں! خدا آپ کو خوش رکھے، شکر گزار ہوں کہ میری موسیقی نے آپ کی مدد کی۔

    tweet

    سوشل میڈیا صارفین کو جب معلوم ہوا کہ دلیر مہندی کے ساتھ سنگین مذاق ہوگیا ہے تو انہوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔ کچھ صارفین نے اس پر میمز بنائیں تو کسی نے ان کا دل رکھنے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’ہاں دلیر جی، ہم آپ کو کیسے بتائیں؟ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ "اوہو پراجی، یہ تو دھوکا ہوگیا. کوئی بات نہیں جی، آپ بہترین ہیں۔

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث دلیر مہندی کی ضمانت منظور

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث دلیر مہندی کی ضمانت منظور

    نئی دہلی: بھارت کے معروف گلوکار دلیر مہندی اوران کے بھائی ششمیر سنگھ کو انسانی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر پٹیالہ کورٹ نے 2سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی صوبے پنجاب کے شہر پٹیالہ کی عدالت نے جمعے کے روز گلوکار دلیر مہندی کو سن2003 میں درج کیے گئے انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں سزا دی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق دلیر اوران کے بھائی شمشیر سنگھ پر یہ الزام عائد تھا کہ وہ لوگوں کو بھاری رقم کے عوض اپنے گروپ کا حصّہ بناکر غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کرتے ہیں۔ْ

    دلیر مہندی اور ششمیر سنگھ سن1998 اور سن1999 میں امریکا کے دورے پر گئے تھے اس دوران انہوں نے ان کے گروپ میں شامل10 افراد کو غیر قانونی طور پر امریکا میں چھوڑ دیا۔

    دلیر مہندی ایک خاتون اداکار کی کمپنی کے تحت گروپ لے کر امریکا کے دورے پر گئے تھے اور اس دوران بھی ان کے گروپ میں شامل بھارت سے امریکا جانے والی تین کم عمر لڑکیوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکی شہر سان فرانسسکو منتقل کردیا۔

    دونوں بھائی 1999 میں بھی کچھ دیگر اداکاروں کی کمپنی کے تحت دوبارہ امریکا کے دورے پر گئے اور اس بار تین نوجوان لڑکوں اپنے گروپ اپنے گروپ کا حصّہ بتا کر غیر قانونی طورپرامریکی شہر نیو جرسی میں چھوڑ آئے تھے۔

    یاد رہے کہ دلیر مہندی کے خلاف سن2003 میں پٹیالہ پولیس نے متعدد 35 شکایتں موصول ہونے بعد انسانی اسمگلنگ کا کیس رجسٹرڈ کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں