Tag: Dalits

  • دلتوں کی تضحیک کرنے پر بھارتی اداکارہ گرفتار

    دلتوں کی تضحیک کرنے پر بھارتی اداکارہ گرفتار

    بھارتی اداکارہ کو دلت برادری کے خلاف ہتک آمیز زبان استعمال کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ میرا متھن کو دلت برادری کے خلاف ہتک آمیز زبان استعمال کرنے اور گرفتاری کے لئے آئی پولیس پارٹی کو دھمکانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    میرا متھن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دلت برادری سے تعلق رکھنے والے افراد جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور اسی وجہ سے انھیں مسائل کا سامنا رہتا ہے، ساتھ ساتھ یہ بھی کہہ ڈالا تھا کہ اس ذات سے تعلق رکھنے والوں کو تامل فلم انڈسٹری سے باہر نکال دیا جائے۔

    یہ متنازعہ بیان ان کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنا، بھارتی اداکارہ کے خلاف دلتوں کے لیے کام کرنے والی ایک جماعت کے رہنما نے درخواست جمع کروائی تھی، معاملہ پولیس تک پہنچنے پر میرا متھن کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں انہوں کہا کہ انہیں پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ منشیات سمیت گرفتار

    بھارتی اداکارہ میرا متھن نے دھمکی دی کہ اگر پولیس نے ان پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو وہ اپنی جان لے لیں گی، کیس سے جان چھڑانے کے لئے میرا نے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالین اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مدد کی اپیل بھی کی تھی تاہم ان کی کوششیں بے کار ثابت ہوئیں اور تمام ہتھکنڈوں کے باوجود انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

  • مودی کی مداح خاتون کی دلت اقلیت کو مغلظات بکنے کی ویڈیو وائرل

    مودی کی مداح خاتون کی دلت اقلیت کو مغلظات بکنے کی ویڈیو وائرل

    نئی دہلی : مودی کی مداح خاتون کی دلت اقلیتوں کو سب و شتم کا نشانہ بنانے اور نفرت کا اظہار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر میں بھارت میں اعلیٰ ذات سمجھے جانے والی برہمن سے تعلق رکھنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون دلت اقلیت سے ناصرف شدید نفرت کا اظہار کر رہی ہیں بلکہ غیر اخلاقی زبان بھی استعمال کر رہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں کوٹے کی وجہ سے دلت اقلیتوں کو برے القاب سے پکارنے والی خاتون وزیراعظم نریندرا مودی کی تعریفوں کے پل باندھ رہی ہیں اور واشگاف الفاظ میں مودی سرکار کی اقلیتوں کے خلاف نفرت آمیز پالیسی کی مداح ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام سے گجرات کے قصاب کا عالمی لقب حاصل کرنے والے نریندرا مودی کی ساری سیاست اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور اکھنڈ بھارت کے کبھی نہ پورا ہونے والے سوشے پر انحصار کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ نریندر مودی کے دور حکومت میں مسلمانوں اور دلتوں سمیت دیگر اقلیتوں کے لیے زمین تنگ کردی گئی۔